1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

افتخار عارف پھر بھی جانے بستی بستی مقتل کیوں ہے شہر گلاب

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 7, 2018

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,159
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    سب چہروں پر ایک ہی رنگ اور سب آنکھوں میں ایک ہی خواب
    پھر بھی جانے بستی بستی مقتل کیوں ہے شہر گلاب

    وحشت بام و در کہتی ہے اور بلائیں آئیں گی
    اب جو بلائیں آئیں تو لوگو رن ہوگا بے حد و حساب

    جب بھی کبھی شب خون پڑا تو اہل چمن خاموش رہے
    موسم گل میں جس کو دیکھو ''میری شاخیں'' ''میرے گلاب''

    ہم سے کوئی پوچھے تو بتائیں کیا کچھ ہم پر بیت گئی
    کہاں کہاں گہنائے سورج کہاں کہاں ڈوبے مہتاب

    آؤ شمعیں سب گل کر دو کہہ دو جانے والے جائیں
    اب ہر دن پیکار کا دن ہے اب ہر دن ہے روز حساب

    پیاس کی باتیں کہتے سنتے کتنے موسم آئے گئے
    کوئی سبیل کوہ کنی بھی کب تک ذکر قحط آب

    ہم بے در بے گھر لوگوں کی ایک دعا بس ایک دعا
    مالک شہر گلاب سلامت ہم پر جو بھی آئے عذاب

    افتخار عارف​
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت خوب:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,159
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    انتخاب کی پسندیدگی پر آپ کا شکریہ ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. نسیم زہرہ

    نسیم زہرہ محفلین

    مراسلے:
    148
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہم بے در بے گھر لوگوں کی ایک دعا بس ایک دعا

    بہت اعلیٰ، بہت ہی خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,159
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ کا شکریہ محترمہ ۔
     

اس صفحے کی تشہیر