پڑی تھی کمرے میں شامِ ملال تہہ بہ تہہ

نویدظفرکیانی نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 16, 2020

  1. نویدظفرکیانی

    نویدظفرکیانی محفلین

    مراسلے:
    205
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پڑی تھی کمرے میں شامِ ملال تہہ بہ تہہ
    لپیٹے تھی مجھے موجِ خیال تہہ بہ تہہ

    یوں رنگ و نور کے اسرار سارے کھل جاتے
    میں دیکھتا تیرا عکسِ جمال تہہ بہ تہہ

    خود آگہی مجھے کھودے نئے طریقے سے
    نکال دے مجھے مجھ سے کدال تہہ بہ تہہ

    ملا ہے موج پسِ موج اِک نیا گرداب
    سدا سے ہے میرا طالع وبال تہہ بہ تہہ

    ہر آئینے میں نہیں ہوتا عکسِ یک پہلو
    تو آپ اپنی نظر کو اُجال تہہ بہ تہہ

    میں کس جواب سے بخیہ کشائیاں کرتا
    کئے گئے تھے بہت سے سوال تہہ بہ تہہ

    بہت بُری طرح اُلجھا کے رکھ دیا ہے مجھے
    وہ سادگی کی ہے ایسی مثال تہہ بہ تہہ

    کمال مل نہیں پاتا کبھی کمال کے بعد
    کچھ ایسے آتا ہے اکثر زوال تہہ بہ تہہ

    میں کھوجتا چلا جاتا ہوں زندگی کو ظفرؔ
    نہ جانے ہو کہاں آبِ زلال تہہ بہ تہہ

    نویدظفرکیانی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  2. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بھئی واہ! سبحان اللہ ۔۔۔ کیا نادر ردیف ہے اور کیا ہی عمدہ نبھایا ہے آپ نے اسے۔ ماشاءاللہ ۔۔۔ بہت خوب!
     
  3. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    226
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
  4. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    226
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    اچھوتا خیال اور کمال الفاظ
     
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    8,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    خوبصورت خوبصورت۔
     
  6. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,646
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    بہت خوب نوید ظفر صاحب!
    بخیہ کشائیاں یا بخیہ کشائی ایک نیا لفظ نظر سے گزرا ۔ براہِ کرم اس کے حسب نسب سے کچھ آگاہی بخشئے ۔ :)
     
  7. رشید حسرت

    رشید حسرت محفلین

    مراسلے:
    103
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہت خُوب۔ نہایت خوب صورت۔
     
  8. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    بہت خوب
    ردیف ❤
     
  9. عاطف ملک

    عاطف ملک محفلین

    مراسلے:
    1,111
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    واہ،بہت خوبصورت کلام
     
  10. احمد وصال

    احمد وصال محفلین

    مراسلے:
    175
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    واااااااااااااہ واااااااااااااہ
    خوب صورت غزل
     

اس صفحے کی تشہیر