پڑھے لکھے فلاسفر:)

عسکری

معطل
بس وہ چاروں "محترم" "بھائی" آج سے ہماری ہٹ لسٹ پر ہیں۔
ویسے ایک لطیفہ یاد آ گیا جو ہمارے ایک وکیل دوست نے سنایا تھا۔۔۔
ایک وکیل جرح کے دوران بار بار مخالف وکیل کو کہہ رہا تھا "آپ جھوٹ بول رہے ہیں"۔
آخر دوسرا وکیل تنگ آ گیا اور اس نے کہا "ہم سب عدالت میں جھوٹ ہی تو بولتے ہیں"۔
یہ سن کر جج نے فوراً مداخلت کی "یہ توہین عدالت کر رہے ہیں آپ"۔
وہ وکیل بولا "میں اقرار کرتا ہوں کم از کم میں تو کمرۂ عدالت میں مسلسل جھوٹ ہی بول رہا ہوں"
"وہ کیسے؟ ثابت کریں" جج نے کہا
وکیل نے کہا "دیکھیں سر، میں مسلسل ان وکیل کو "میرے قابل بھائی (مائی لرنڈ برادر) کہہ کر بلا رہا ہوں حالانکہ ہم سب جانتے ہیں کہ نہ تو یہ میرے بھائی ہیں اور نہ ہی قابل"۔
واضح ہو کہ یہ لطیفہ قطعاً موقع محل کی مناسبت سے نہیں ہے اور یونھی ذہن میں آ گیا تھا تو لکھ دیا۔ :D
لطیفے کو مارو گولی آپ کدھر غائب ہو نا کوچہ میں ملتے ہیں نا فورم پر چکر کیا ہے ؟
 
فاتح

لائبریرین

آج کل زیادہ پی کر ٹُن ہو جاتا ہوں اور اتنا ٹُن کہ محفل پر آنے کی بھی ہمت نہیں ہوتی۔۔۔ بوتل کا سائز دیکھا تھا نا جس کی ہم نے تصویر لگائی تھی؟ بس ویسی دو بوتلیں صبح دو شام پی رہا ہوں آج کل۔ :rollingonthefloor:
 
ٹھیک ہے پھر اوپر والا برکت ڈالے ۔ گردے کسی رشتے دار کے لگوائیں گے یا پھر قربانی والے رکھ لیے تھے :laughing:
 
ساجد

محفلین
زیادہ پڑھے لکھے بندوں کے بھی سر کے پیچ کچھ ڈھیلے ہوجاتےہیں،
پڑھے لکھے بندوں کی تین قسمیں ہیں۔
ایک وہ جو میٹرک کی ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر ، تیز پتی والی چائے بنا تے ہیں اور اسے پلا کر روزگار کماتے ہیں۔
دوسری قسم کے لوگ وہ جو بیچولر یا ماسٹر کی ڈگری لیے پکوڑے تلتے ہیں، سموسے بناتے ہیں، مارکیٹنگ کرتے ہیں، اگر باپ امیر ہو تو کاروبار کرتے ہیں۔
تیسری قسم ان کی ہے جو اس سے بھی زیادہ پڑھ کر ذہنی طور پر قابل رحم ہو جاتے ہیں، بلکہ اپنی باتوں سے لوگوں کی حالت بھی قابل رحم بناتے ہیں، ہر وقت فلسفہ پیش کرتے ہیں۔ مذہب ہو ، جغرافیہ ہو، شاعری ہو کوئ بھی ادب کی صنف ہو، ایسے پرخچے اڑاتے ہیں، کہ ادب خود اپنے ہاتھ جوڑ لیتا ہے کہ مجھ پر رحم کریں ، آپ بیشک میرا ادب نہ کریں ، مگر میں آپ کا ادب کرتا ہوں۔
شکر ہے اس میں سیاست کا ذکر نہیں ہوا اور میری بچت ہو گئی۔:D
 
نیلم

محفلین
بس وہ چاروں "محترم" "بھائی" آج سے ہماری ہٹ لسٹ پر ہیں۔
ویسے ایک لطیفہ یاد آ گیا جو ہمارے ایک وکیل دوست نے سنایا تھا۔۔۔
ایک وکیل جرح کے دوران بار بار مخالف وکیل کو کہہ رہا تھا "آپ جھوٹ بول رہے ہیں"۔
آخر دوسرا وکیل تنگ آ گیا اور اس نے کہا "ہم سب عدالت میں جھوٹ ہی تو بولتے ہیں"۔
یہ سن کر جج نے فوراً مداخلت کی "یہ توہین عدالت کر رہے ہیں آپ"۔
وہ وکیل بولا "میں اقرار کرتا ہوں کم از کم میں تو کمرۂ عدالت میں مسلسل جھوٹ ہی بول رہا ہوں"
"وہ کیسے؟ ثابت کریں" جج نے کہا
وکیل نے کہا "دیکھیں سر، میں مسلسل ان وکیل کو "میرے قابل بھائی (مائی لرنڈ برادر) کہہ کر بلا رہا ہوں حالانکہ ہم سب جانتے ہیں کہ نہ تو یہ میرے بھائی ہیں اور نہ ہی قابل"۔
واضح ہو کہ یہ لطیفہ قطعاً موقع محل کی مناسبت سے نہیں ہے اور یونھی ذہن میں آ گیا تھا تو لکھ دیا۔ :D
:D
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بہت خوشی ہوئ اپنی تحریر دیکھ کر ، مگر تھوڑی مایوسی بھی ہوئ کیونکہ جس جگہ سے تحریر کو کاپی کیا گیا ہے، اسے کے نیچے میرا نام درج تھا، عبدالباسط کے نام سے، اس کی تصدیق کے لیے آپ کو لنک سینڈ کرتا ہوں۔
https://www.facebook.com/notes/میری-تحریر-عبدالباسط/پڑھے-لکھے-فلاسفر-لوگ-عبدالباسط/362395050447736
یہاں سے تاریخ کی تصدیق کی جاسکتی ہے، بہر حال خوشی ہوئ۔
میں آج ہی اس محفل میں شامل ہوا ہوں، وہ بھی اس تحریر کے تعاقب میں ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ جو اس تحریر کو پسند کیا۔
 
میں آج ہی اس محفل میں شامل ہوا ہوا ہوں، وہ بھی اس تحریر کے تعاقب میں ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ جو اس تحریر کو پسند کیا۔
اووو ویری گُڈ تو آپ ہوجس نےیہ تحریر لکھی:)واقعی بہت زبردست حس مزاح پائی ہے آپ نے:)
اُمید کرتی ہوں آپ اسی طرح لکھتےرہےگے،پھر تو آپ کو اس محفل میں لانےکاسیرامیرےسر ہوا:)
اُردو محفل میں خوش آمدید :)
 
شکریہ۔۔۔۔۔۔ حوصلہ افزائ اور ذرہ نوازی کے لیے
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بہت خوشی ہوئ اپنی تحریر دیکھ کر ، مگر تھوڑی مایوسی بھی ہوئ کیونکہ جس جگہ سے تحریر کو کاپی کیا گیا ہے، اسے کے نیچے میرا نام درج تھا، عبدالباسط کے نام سے، اس کی تصدیق کے لیے آپ کو لنک سینڈ کرتا ہوں۔
https://www.facebook.com/notes/میری-تحریر-عبدالباسط/پڑھے-لکھے-فلاسفر-لوگ-عبدالباسط/362395050447736
یہاں سے تاریخ کی تصدیق کی جاسکتی ہے، بہر حال خوشی ہوئ۔
میں آج ہی اس محفل میں شامل ہوا ہوں، وہ بھی اس تحریر کے تعاقب میں ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ جو اس تحریر کو پسند کیا۔
محترم عبدالباسط احسان صاحب
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بہت خوشی ہوئ اپنی تحریر دیکھ کر ، مگر تھوڑی مایوسی بھی ہوئ کیونکہ جس جگہ سے تحریر کو کاپی کیا گیا ہے، اسے کے نیچے میرا نام درج تھا، عبدالباسط کے نام سے، اس کی تصدیق کے لیے آپ کو لنک سینڈ کرتا ہوں۔
https://www.facebook.com/notes/میری-تحریر-عبدالباسط/پڑھے-لکھے-فلاسفر-لوگ-عبدالباسط/362395050447736
یہاں سے تاریخ کی تصدیق کی جاسکتی ہے، بہر حال خوشی ہوئ۔
میں آج ہی اس محفل میں شامل ہوا ہوں، وہ بھی اس تحریر کے تعاقب میں ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ جو اس تحریر کو پسند کیا۔
عبدالباسط احسان صاحب، محفل میں خوش آمدید
 
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/طبقے.56124/
میں ایک اور مزاحیہ تحریر آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں، اس پر بھی رائے دیں۔
شکریہ
محفل پر خوش آمدید جناب عبدالباسط احسان بھائی۔
آپ کی تحریر کو ’’ آپ کی طنزیہ و مزاحیہ تحریریں ‘‘ میں منتقل کردیا ہے۔ بہت خوب تحریر ہے۔
 
آج ہی اس محفل میں آیا ہوں، ابھی تو سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں۔ کافی دیر تو میں اس بات پر غور کرتا رہا کہ ادب کے ساتھ دھاگے کا کیا تعلق ہے :)
 
Top