پچھلے سال -2013- کی انگلش فلموں پر تبصرہ

اسد

محفلین
میں یہاں صرف اپنی پسند کے مطابق پچھلے سال ریلیز ہونے والی ان فلموں پر تبصرہ کروں گا جو میں دیکھ چکا ہوں۔
اس مرتبہ بہترین فلم کے اکیڈمی ایوارڈ (اوسکر) کے لئے نو فلمیں نامزد ہوئی ہیں۔

1| 12 Years a Slave |9 اوسکر نومینیشنز|--
2| American Hustle |10 اوسکر نومینیشنز|****+
3| Captain Phillips |6 اوسکر نومینیشنز|--
4| Dallas Buyers Club |6 اوسکر نومینیشنز|****+
5| Gravity |10 اوسکر نومینیشنز|*****
6| Her |5 اوسکر نومینیشنز|--
7| Nebraska |6 اوسکر نومینیشنز|*****
8| Philomena |4 اوسکر نومینیشنز|--
9| The Wolf of Wall Street |5 اوسکر نومینیشنز|****
میں نے ان میں سے پانچ فلمیں دیکھی ہیں(جن کے ساتھ * ہے)، 'نبراسکا' اور 'گریوٹی' مجھے زیادہ پسند آئیں۔ دونوں فلموں کی کہانیاں بالکل سادہ ہیں۔ گریوٹی خلائی پس منظر میں فلمائی گئی ہے لیکن کرداروں کی تعداد انتہائی مختصر ہونے کی وجہ سے ناظر کی توجہ نہیں بٹتی۔ جبکہ نبراسکا میں مرکزی کرداروں کے علاوہ بہت سے ثانوی کردار ہیں لیکن بلیک اینڈ وھائٹ ہونے کی وجہ سے توجہ نہیں بٹتی۔ دیکھا جائے تو یہ ایک بہت مختلف قسم کی 'روڈ ٹرپ' فلم ہے۔
باقی فلموں میں سے 'امیریکن ہسل' کی اہم خصوصیت پوری کاسٹ کی بہترین اداکاری ہے اور فلم اداکاری کے چاروں ایواڈز کے لئے نامزد ہوئی ہے۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
پچھلے سال سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تمام دس فلمیں میں دیکھ چکا ہوں۔
درجہ|فلم |سٹوڈیو|کمائی
01.| Iron Man 3 |Marvel|$1,215,439,994
02.| Despicable Me 2 |Universal / Illumination|$970,061,265
03.| Frozen |Disney|$915,291,214
04.| The Hunger Games: Catching Fire |Lionsgate|$861,305,678
05.| The Hobbit: The Desolation of Smaug |Warner Bros. / MGM / New Line|$858,098,374
06.| Fast & Furious 6 |Universal|$788,679,850
07.| Monsters University |Disney / Pixar|$743,559,607
08.| Gravity |Warner Bros.|$698,074,237
09.| Man of Steel |Warner Bros. / Legendary|$668,045,518
10.| Thor: The Dark World |Marvel|$638,845,520
ان دس میں سے صرف 'فروزن' اور 'گریوٹی' ایسی فلمیں ہیں جو کسی سیریز، سیریل یا فرینچائز کا حصہ نہیں۔ لیکن فروزن ڈزنی کی اینیمیٹڈ فلم ہے، اس لئے اسے بھی اسی زمرے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ سال کی کامیاب ترین فلم 'آئرن مین تھری' میرے خیال میں 'ہینگ اوور تھری' کے ساتھ سال کی بدترین سیکؤل کے اعزاز کی مستحق ہے۔
جاری ہے...
 
ہنگر گیم کیسی ہے؟ کیا کہانی ہے؟
 
اسد

محفلین
ہنگر گیم کیسی ہے؟ کیا کہانی ہے؟
ہنگر گیمز: کیچنگ فائر۔ ہنگر گیمز ٹریلوجی ناولوں کے دوسرے ناول 'کیچنگ فائر' پر مبنی ہے اور ہنگر گیمز فلم سیریز کا دوسرا حصہ ہے۔ ٹریلوجی کا تیسرا ناول 'موکِنگ جے' دو فلموں پر مشتمل ہو گا۔ یہ سیریز Suzanne Collins کے 'young adult science fiction adventure novels' پر مشتمل ہے۔
ان ناولوں/فلموں میں 'پینم' (Panem) نامی ملک دکھایا گیا ہے، جو دارالحکومت 'Capitol' اور بارہ غریب ڈسٹرکٹس پر مشتمل ہے۔ ان ڈسٹرکٹس نے ماضی میں کیپیٹل کے خلاف بغاوت کی تھی اور اب بطور سزا ہر سال ہنگر گیمز منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں شرکت کے لئے ہر ڈسٹرکٹ سے بارہ سے اٹھارہ سال کا ایک لڑکا اور ایک لڑکی قرعہ اندازی کے ذریعے چنے جاتے ہیں۔ مقابلہ ٹیلیویژن پر براہِ راست دکھایا جاتا ہے اور ایک کے سوا تمام دیگر شرکاء کی موت پر ختم ہوتا ہے۔ فاتح اور اس کی ڈسٹرکٹ کو انعامات سے نوازا جاتا ہے اور ساری عمر وظیفہ ملتا ہے۔ ہیروئن کیٹنِس ایورڈین (اداکارہ جینیفر لارنس) ڈسٹرکٹ 12 میں رہتی ہے اور پہلی فلم میں اپنی چھوٹی بہن کی جگہ کھیلوں میں شامل ہوتی ہے۔
ہنگر گیمز: کیچنگ فائر میں صدر سنو خصوصی ہنگر گیمز منعقد کرواتا ہے جس میں کیٹنس کو دوبارہ حصہ لینا پڑتا ہے۔
یہ دونوں فلمیں اس لحاظ سے بہت اہم ہیں کہ یہ کسی فیمیل لیڈ کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ایکشن فلموں میں سرفہرست ہیں۔
ایڈٹ: دونوں فلمیں ترتیب سے دیکھیں تو کہانی سمجھ میں آئے گی۔
 
کہانی تو خاصی خوفناک لگتی ہے۔ کچھ کچھ گلیڈیئٹر کی طرح
 
زیک

مسافر
میں یہاں صرف اپنی پسند کے مطابق پچھلے سال ریلیز ہونے والی ان فلموں پر تبصرہ کروں گا جو میں دیکھ چکا ہوں۔
اس مرتبہ بہترین فلم کے اکیڈمی ایوارڈ (اوسکر) کے لئے نو فلمیں نامزد ہوئی ہیں۔

1| 12 Years a Slave |9 اوسکر نومینیشنز|--
2| American Hustle |10 اوسکر نومینیشنز|****+
3| Captain Phillips |6 اوسکر نومینیشنز|--
4| Dallas Buyers Club |6 اوسکر نومینیشنز|****+
5| Gravity |10 اوسکر نومینیشنز|*****
6| Her |5 اوسکر نومینیشنز|--
7| Nebraska |6 اوسکر نومینیشنز|*****
8| Philomena |4 اوسکر نومینیشنز|--
9| The Wolf of Wall Street |5 اوسکر نومینیشنز|****
میں نے ان میں سے پانچ فلمیں دیکھی ہیں(جن کے ساتھ * ہے)، 'نبراسکا' اور 'گریوٹی' مجھے زیادہ پسند آئیں۔ دونوں فلموں کی کہانیاں بالکل سادہ ہیں۔ گریوٹی خلائی پس منظر میں فلمائی گئی ہے لیکن کرداروں کی تعداد انتہائی مختصر ہونے کی وجہ سے ناظر کی توجہ نہیں بٹتی۔ جبکہ نبراسکا میں مرکزی کرداروں کے علاوہ بہت سے ثانوی کردار ہیں لیکن بلیک اینڈ وھائٹ ہونے کی وجہ سے توجہ نہیں بٹتی۔ دیکھا جائے تو یہ ایک بہت مختلف قسم کی 'روڈ ٹرپ' فلم ہے۔
باقی فلموں میں سے 'امیریکن ہسل' کی اہم خصوصیت پوری کاسٹ کی بہترین اداکاری ہے اور فلم اداکاری کے چاروں ایواڈز کے لئے نامزد ہوئی ہے۔
Her, 12 years a slave, Gravity دیکھی ہیں تینوں کافی اچھی فلمیں ہیں
 
سید ذیشان

محفلین
گریویٹی اور ہوبٹ کے علاوہ کوئی بھی نہیں دیکھی۔ دونوں اچھی فلمیں ہیں۔ گریویٹی آئی میکس تھری ڈی میں دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔
 
اسد

محفلین
سال کی بد ترین، افسوسناک ترین فلمیں، جو میں نے انتہائی برے تبصروں کے باوجود دیکھیں:
Movie 43 - فلم میں 16 مختلف کہانیاں ہیں، 16 مختلف ہدایت کاروں نے ایک ایک حصہ بنایا ہے۔ میں نے اس سے بری فلم کبھی نہیں دیکھی۔ فلم میں کام کرنے والے فنکاروں کی طویل فہرست دیکھ کر کچھ اور ہی خیال ہوتا ہے، لیکن...
Grown Ups 2 - فلم کا تین سال پرانا پہلا حصہ بہت افسوسناک تھا لیکن جب میں نے پڑھا کہ اس دوسرے حصے کے مقابلے میں پہلا حصہ 'سیٹیزن کین' کے مترادف ہے تو میں نے ہمت کر ہی لی۔ ویسے بھی مووی 43 دیکھنے کے بعد کچھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
The Internship - گوگل کا 100 منٹ کا اشتہار جو سٹوڈیو نے اپنے خرچ پر بنایا۔

مووی 43 اور دی انٹرن‌شپ کے علاوہ باقی تمام فلمیں سیکؤلز ہیں۔

خراب فلمیں:
Kick-Ass 2 - پہلے حصے میں نکولس کیج کا مزاح تھا، جبکہ اس حصے میں جم کیری بھی مسکراہٹ نہ لا سکا۔
Red 2 - زبردستی کی فلم ہے، دوسرا حصہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
G.I. Joe: Retaliation - شاید پہلے حصے جتنی ہی بری فلم ہے، اگر اتنی احمقانہ نہ ہوتی تو بہتر تھا۔

سال کی بدترین سیکؤل فلمیں:
دونوں فلمیں اتنی بری نہیں ہیں جتنی پچھلی چھ فلمیں، لیکن ان کا پچھلا حصہ بہت بہتر اور کامیاب تھا۔
The Hangover Part III - پہلے دونوں حصوں کی سادگی غائب ہے اور فورمولا بری طرح مروڑا گیا ہے۔
Iron Man 3 - مارول کی کائنات میں سائنس میں کچھ زیادہ ہی فکشن شامل ہوتا ہے، لیکن ہر چیز کی (خصوصاً حماقت کی) ایک حد ہوتی ہے۔
 
دوست

محفلین
جی آئی جو ایویں چول. ان کو اتنا بھی نہیں پتا پاکستان کا وزیر اعظم ہوتا ہے انتظامی انچارج. صدر مار کر آپریشن پر چل پڑے.
 
Top