پنجاب پولیس کا نعشوں کی بے حرمتی

فخرنوید

محفلین
پنجاب بھر میں صنعتکار سول اور فوجی افسران کو تاوان کی غرض سے اغواء کر کے قتل کرنے اور پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے انتہائی خطرناک مجرم آصف وڈو کی خانیوال کے علاقہ جہانیاں چک نمبر 152میں پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ساتھی مجرم ہاشم عرف کالا گجر کی ہلاکت بعد گوجرانوالہ پولیس نے ریجن بھر میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے آصف وڈو کی نعش کو پولیس گاڑی میں رکھ کر کامونکی سے گوجرانوالہ تک جی ٹی روڈ پر پھیرایا ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے جی ٹی روڈ پر جمع ہو کر ہو کر پولیس پارٹی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے یاد رہے کہ کامونکی کا رہائشی آصف وڈو جو کہ صوبے کے مختلف اضلاع کی پولیس کو بے شمار شہریوں ، صنعتکاروں ، سول و فوجی افسران کو تاوان کے لیے اغواء کر کے بھتہ وصولی کے باوجود 3حساس اداروں کے اعلیٰ افسران اور 16شہریوں کو قتل کر کے کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے اور چھ سے زائد پولیس ملازمین کو شہید کرنے کے مقدمات میں مطلوب تھا جس کے سر کی قیمت صوبائی حکومت نے 20لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی گذشتہ ر وز جہانیاں کے علاقہ چک152میں پولیس مقابلے کے دوران آصف وڈو اور 10لاکھ سر کی قیمت والے انتہائی مطلوب ہاشم عرف کالے گجر کی ہلاکت کے بعد گوجرانوالہ پولیس نے ان کی نعشوں کو پولیس کی گاڑی میں رکھ کر شہر بھر کا چکر لگوایا ۔ لوگوں نے خطرناک اشتہاری آصف وڈو اور اسکے ساتھی کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد سکھ کا سانس لیتے ہوئے مقابلے میں حصہ لینے پولیس ملازمین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی یہ حرکت خلاف قانون ہے۔ پولیس کا کام تو صرف مجرموں کو پکڑ انہیں عدالتوں سے عبرت ناک سزا دلوانا ہے نا کہ ان کی نعشوں کو سڑکوں پر گھمکا کر انہیں نشان عبرت بنانا۔کچھ لوگوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس کی اس کاروائی سے معصوم لوگوں اور وہاں سے گزرنے والے معصوم سکول کے بچوں کےپر عجیب قسم کی دہشت کی فضا بنا دی ہے۔

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=AcU5Hhv7uzM[/youtube]

دنیا نیوز کی ویڈیو:

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=rDBawLisGy8[/youtube]
 

فخرنوید

محفلین
1100878182-2.gif

روزنامہ ایکسپریس 10 مارچ 2010

1100878183-1.jpg
 

آفت

محفلین
مجرموً کو کیفر کردار تک پہنچانے والی پولیس کو انعامات سے نوازنا چاہییے ۔ اور ایسے مجرموں کو سر عام دکھانے کا مقصد عوام میں حوصلہ پیدا کرنا ہو سکتا ہے کہ اب اس طرح کے مجرم نہیں بچ سکیں گے اور کوئی دوسرا جرم کرنے سے پہلے سوچ لے کہ انجام کیا ہو سکتا ہے ۔ کراچی میں تو عوام تنگ آمد بجنگ آمد کے مترادف ڈاکوؤں کو پکڑ کر آگ لگا رہی ہے ۔
 

عسکری

معطل
اگر دکھایا ہے تو کیا برا کیا اس میں کون سے بے حرمتی ہوئی ان جیسے مجرموں کے ساتھ اور کیا سلوک کیا جائے؟؟؟؟؟؟
 
Top