پنجاب میں ہیٹ ویو

الف نظامی

لائبریرین
پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا، مئی میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ 21 سے 27 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں۔

پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ اسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، گرمی اور لو سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہوگا۔ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور سر ڈھانپ کر رکھیں، بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
ماحول دوست ذرائع سے بجلی بنائی جائے اور وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جائے تب ہی موسمیاتی تبدیلی سے پیدا شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون کے بجائے 25 مئی سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سکولوں میں 22 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 22 مئی سے چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے تحت تمام سکولوں میں 22 مئی سے چھٹیاں دی جا رہی ہیں، امتحانات والے نجی سکولوں کو سکول کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی، چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹی فکیشن آج یا کل تک جاری کردیا جائے گا۔
 
رضوان راز

محفلین
پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا، مئی میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ 21 سے 27 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں۔

پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ اسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، گرمی اور لو سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہوگا۔ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور سر ڈھانپ کر رکھیں، بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
الف نظامی
حضرت اس وقت لاہور میں پارہ 44 ڈگری کو چھُو چکا ہے۔
 
رضوان راز

محفلین
گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سکولوں میں 22 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 22 مئی سے چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے تحت تمام سکولوں میں 22 مئی سے چھٹیاں دی جا رہی ہیں، امتحانات والے نجی سکولوں کو سکول کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی، چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹی فکیشن آج یا کل تک جاری کردیا جائے گا۔
تیری آواز مکے مدینے
 
الف نظامی

لائبریرین
الف نظامی
حضرت اس وقت لاہور میں پارہ 44 ڈگری کو چھُو چکا ہے۔
لاہور اور پنجاب میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کی ضرورت ہے اس کے علاوہ کوئلے / پٹرول /گیس / تھرمل ذرائع سے بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی ، پن بجلی اور ونڈ انرجی کے منصوبے لگائیں ورنہ سموگ اور شدید گرمی کی لہر آتی رہے گی۔
 
بجا ارشاد
 
الف نظامی

لائبریرین
لاہور، درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):
20 مئی، 43
21 مئی، 44
22 مئی، 44
23 مئی، 44
24 مئی، 45
25 مئی، 46
26 مئی، 47
27 مئی، 47
 
آخری تدوین:
Top