کاشفی

محفلین
lahoremeasledeath_7-5-2013_108083_l.jpg
لاہور…لاہور میں ایک اور بچی خسرہ میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی ، پنجاب میں خسرہ سے اموات کی تعداد 185 ہو گئی ،لاہور ہائی کورٹ نے خسرہ وباء کے حوالے سے درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے ،خسرہ سے جاں بحق ہونے والی بارہ سالہ بچی جناح اسپتال لاہور میں داخل تھی ، وہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب بھر میں خسرہ کے 146 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 21 بچوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ، 2013ء کے ساتویں ماہ کے پہلے ہفتے تک خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 21 ہزار272 ہو گئی جبکہ لاہور میں یہ تعداد 5 ہزار 674 ہے ،دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں خسرہ کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے حکومت پنجاب کو 10 جولائی کیلئے نوٹس جاری کردیئے،درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ حکومت وبا پرقابوپانے میں ناکام ہوگئی ہے،ذمہ داروں کے تعین کیلئے عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔
 

کاشفی

محفلین
Health-Pakistan-Measles-SecHealthPunjab_7-3-2013_107835_l.jpg
لاہور…پنجاب کے وزیرصحت خلیل طاہر سندھو کاکہنا ہے کہ پنجاب میں خسرہ سے دم توڑنے والے بچوں میں بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے،جن کے والدین نے اُن کی ویکسی نیشن مکمل نہیں کرائی،تاہم حکومت اِس وباء پر قابو پانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ایوانِ وزیر اعلیٰ ٰلاہور میں2روزہ ہیلتھ کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھاکہ ہیلتھ کانفرنس میں سینئر ڈاکٹرزنے شرکت کی،ان کی تجاویز پر قانون سازی کی جائے گی۔ خلیل طاہرسندھو کا کہنا تھاکہ اگر پینے کا صاف پانی،نکاسی آب اورصاف ستھری غذا کی فراہمی ہو تو صحت کے45سے 50فیصدمسائل حل ہوجائیں، اُن کا کہنا تھاکہ خسرہ سے مرنے والے بچوں میں بیشترکی ویکسی نیشن مکمل نہیں کرائی گئی تھی۔
 
Top