پنجاب ميں لوڈشيڈنگ کے خلاف احتجاج، ٹرين، بينک، پٹرول پمپ جلاديئے گئے، لوٹ مار، فائرنگ، 3 افراد ہلاک

فیس بک پر گردش کرتا ایک ہدایت نامہ :)
3499d0x.jpg
 

S. H. Naqvi

محفلین
لیکن یہ وہ آندھیاں ہیں جو گزرنے کے بعد گردوغبار اور گندگی ہی پیچھے چھوڑتی ہیں کہ جن سے مزید حالات خراب ہی ہوتے ہیں۔ ضرورت اس طوفان کی ہے جو کڑکے، گرجے اور بے انتہا برسے کہ سب گندگی کو بہا کر ساتھ لے جائے اور پیچھے دھلی دھلائی صاف گلیاں اور ٹھنڈی ہوا ہی بچے۔۔۔۔۔!
 
لیکن یہ وہ آندھیاں ہیں جو گزرنے کے بعد گردوغبار اور گندگی ہی پیچھے چھوڑتی ہیں کہ جن سے مزید حالات خراب ہی ہوتے ہیں۔ ضرورت اس طوفان کی ہے جو کڑکے، گرجے اور بے انتہا برسے کہ سب گندگی کو بہا کر ساتھ لے جائے اور پیچھے دھلی دھلائی صاف گلیاں اور ٹھنڈی ہوا ہی بچے۔۔۔ ۔۔!
زبردست :music:
یہی کہنا چاہ رہا تھا میں بھی ، پر یہ سوچ کر چپ ہو گیا کہ سب کہیں گے کہ
آپ کو تو کچھ بھی کر لو اچھا نظر نہیں آتا ۔ :rollingonthefloor:
 
بھئی ہم پینڈوں لوگ تو موجوں میں ہیں۔بجلی آئے نہ آئے کوئی مسئلہ نہیں۔نہانے اور پانی پینے کیلیے ہاتھ والا نکلا زندہ باد۔اور گرمی کی کاٹ کیلیے درخت کے نیچے لیٹ جاؤ تو اتنی مزے کی نیند آتی ہے کہ بس رہنے ہی دیں۔البتہ محفل وزٹ کرنے میں کمی بیشی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے
 
فیس بک پر گردش کرتا ایک ہدایت نامہ :)
3499d0x.jpg
"اس سے مطالبہ کریں" یہ بات غلط ہے۔میرے خیال میں پہلے اس MNA کا میٹر کاٹیں پھر گھر میں داخل ہو کر جنریٹر وغیرہ کو آگ لگائیں اگر یو-پی-ایس ہے تو آپس میں بانٹ لیں اور پھر
جو مرضی کرو
 
عوام جتنا نقصان کرتے ہیں اور غصہ لوگوں کی املاک پر اتارتے ہیں اسکی بجائے حلقہ کے سیاستدانوں کی املاک کو تباہ کرنا چاہئیے کیونکہ وہ کونسا "مُلک" کی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
سیاستدانوں کی املاک کو نقصان پہنچاؤ گے تو وہ دوگنا وصول کر لیں گے۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
سو فیصد متفق ہوں جناب آپ کی بات سے۔ لیکن کیا کریں کہ اب ہم عوام کے سڑکوں پر آنے پر تنقید نہیں کر سکتے کہ ان پر ان حکمرانوں نے حد درجہ ظلم کیا ہے۔ ان مظاہروں پر اب حکمران ٹولے کی چیخیں اس لئے بلند ہو رہی ہیں کہ ان کے ایم این ایز کے گھروں پر حملے ہوئے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔
آج ہی میرے آبائی شہر کمالیہ میں ایم این اے ریاض فتیانہ کے گھر پر عوام نے دھاوا بول دیا اورفائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ ایک افسوسناک بات ہے لیکن یہ سب اچانک نہیں ہوا ۔ کیا حکمرانی کے مزے لینے والے عوامی مسائل کے حل کے لئے اسمبلیوں میں نہیں بھیجے جاتے؟۔ اگر وہ الٹا عوام کو عذاب در عذاب میں ڈال دیں تو ان حالات پر حیرت نہیں ہونی چاہئیے۔
خوشی ہوئی یہ سن کر کہ آپ کمالیہ سے ہیں

اور واقعی آپ نے ٹھیک کہا

بقول میرؔ

وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

کہاں ہیں کالا باغ ڈیم منصوبے کو کھڈے لائن لگانے والے؟؟
کہاں ہیں وو مسٹر رینٹل پاور؟؟

حیرت تو ان پر ہوتی ہے جو ان کا دفاع کر رہے ہیں (غیر متفق پر کلک کر کے)
بس اقتدار ہاتھ میں رہے عزت آنی جانی چیز ہے
 

S. H. Naqvi

محفلین
سیاستدانوں کی املاک کو نقصان پہنچاؤ گے تو وہ دوگنا وصول کر لیں گے۔
جی بجا فرمایا شمشاد بھائی آپ نے، وہ تو اپنے الیکشن مہم کی ایک ایک پائی بمہ سود عوام سے وصول کرتے ہیں اور اس کے بعد عوام کی "اصل خدمت" شروع کرتے ہیں۔۔۔۔! اس توڑپھوڑ پر تو وہ جرمانہ ساتھ لگا کر وصولی کریں گے۔۔۔۔!
خدا کی مار ان حکمرانوں پر، انھوں نے ہم عوام کو اتنا بے حس اور مجبور کر دیا ہے کہ ہماری مت ہی ماری گئی ہے، ایسے پلاننگ سے ہر ادارہ کام کر رہا ہے کہ کچھ کہنا سننا لا حاصل ہے۔۔۔! لوڈ شیڈنگ کو ہی لیجئیے۔۔۔۔۔ پہلے معمولی لوڈ شیڈنگ شروع ہوئی تو احتجاج کی آوازیں بلند ہونی شروع ہوئیں، انھوں نے اسی لوڈ شیڈنگ کو بڑھا کر کئ کئی گھنٹے کر دیا، عوام نارمل لوڈشیڈنگ کو بھول گئے اور لوڈشیڈنگ کو 'کم' کرنے کا مطالبہ کرنے لگے اس پر انھوں نے بے دریغ ان شیڈول لوڈ شیڈنگ شروع کر دی، عوام بھاری لوڈ شیڈنگ کو بھول کر لوڈ شیڈنگ کو شیڈول کرنے کا مطالبہ کرنے لگے، جیسے کہ میری بیگم کل کہہ رہے تھیں "کہ ان کو چاہیے کہ لگا تار چار چار گھنٹے کے بجائے، ایک گھنٹا بجلی بند کریں اور ایک گھنٹا چھوڑ دیں"، اور ادھر میرے گھر کل پشاور سے کچھ مہمان آئے ہوئے تھے، پنڈی کی لوڈشیڈنگ دیکھ کہنے لگے کہ ہماری پشاور میں تو اتنی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی، ایک گھنٹا جاتی ہے اور دو گھنٹے 'پکی' آتی ہے۔:p
دوسری طرف ہمیں بے حس بنانے کا یہ عالم ہے کہ پرسوں رات 9بجے لائٹ گئی تو پھر آدھی رات 'چھپ' کے 3بجے سے پونے چار تک آئی، پھر دھڑلے سے چلی گئی اور صبح ساڑھے نو بجے آوارہ اولاد کی طرح چپکے سے دیوارپاند کر آ گئی، جب گھر والے کام پر جا چکے تھے، خیر میں صبح روشندان کی روشنی میں شیو بناتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ آج رات تو حد ہو گئی ہے، آج تو ساری کالونی کیا بلکہ سارا پنڈی احتجاج کرے گا، مگر جب کچہری چوک کے اشارے پر رکا تو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ پیدل، سوار ہر کوئ اس روٹین میں آ جا رہے تھے کہ جیسے روز آتے جاتے ہیں، کہ جیسے ہر طرف امن سکون ہے اور انھیں کوئی مسئلہ ہی درپیش نہیں، پھر اپنی ہی سوچ کی لہر نے یہ کہہ کر خاموش کر دیا کہ میاں تم نے کونسا ڈائریکٹ زرداری تک احتجاج نوٹ کروا دیا ہے کہ جو دوسروں سے 'ہلے گلے' کی توقع کر رہے ہو۔ پھر خود ہی دلیل دی کہ میں تو 'سرکاری' ملازم ہو احتجاج نہیں کر سکتا، دوسرا دو دو نوکریاں کرتا ہوں، احتجاج کے لیے کہاں سے ٹائم نکالوں کہ بیگم پہلے ہی روتی ہے کہ آپ گھر کو بہت کم ٹائم دیتے ہیں۔۔۔۔! دوسری طرف مجھے 'کچھ' کیے بنا اس بدترین لوڈشیڈنگ پہ احتجاج کر کے اسے'کم' بھی کرانا ہے، سو، مجھے احتجاج کی یہ خبر پڑھ کر کمینی سے خوشی بھی ہوئی اور عالم تصور میں خود کو بھی مظاہروں میں شریک کر کے محظوظ ہوتے ہوئے 'فرض' بھی ادا کیا ، امید بھی لگائی کہ اب لوڈشیڈنگ کا یہ جن کچھ قابو میں آئے گا اور تمنا بھی کی کہ اگر لوڈشیڈنگ کا یہ جن قابو میں نہ آئے تو ان مظاہروں میں مزید شدت پیدا ہو تا کہ اس جن سے ہمیں بھی اماں ملے اور بیٹھے بٹھائے ہمارا 'کام' بھی ہو جائے۔۔۔۔۔!
مگر یارا عوامی املاک (ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ) کے ضیاع اور تباہ کاری پر میں بھی پریشان ہوں، احتجاج کرو یارا ہم تمہارے ساتھ ہیں مگر خدارا اتنے بھی جوش میں نہ آو کہ لگاتار ہونے والی لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر گھر کا ٹی وی، فریج ہی باہرگلی میں پھینکنے لگو۔۔۔۔۔!
 

S. H. Naqvi

محفلین
یہی کہہ دیتے بھائی کہ بل کو آگ لگاو اور اس کی راکھ سر پر ڈال کر باہر نکل جاو اور جو کچھ نظر آئے اسے توڑپھوڑ ڈالو۔۔۔۔۔۔! مگر اکیلے ایسا مت کرنا، کچھ بندے ساتھ ملا کر کرنا، کیوں کہ ہجوم کی نفسیات الگ ہوتی ہیں اور اسے بہت سے استشنا بھی حاصل ہوتے ہیں۔;)
 
Top