پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے خواتین کی حفاظت کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی

کعنان

محفلین
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے خواتین کی حفاظت کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی
04 جنوری 2017
1z5hxf4.png

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (پی ایس سی اے ) نے خواتین کے تحفظ کیلئے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کرا دی ۔

دنیا نیوز کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے صوبائی حکومت کے تعاون سے ایک ایسی موبائل فون ایپلی کیشن تیار کر لی ہے جس سے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ انڈرائیڈ بیس ایپلی کیشن ہے جو پلے سٹور پر پی ایس سی اے کے نام سے دستیاب ہے اور ایڈرائیڈ صارفین اسے باآسانی اپنے موبائل فون سے سرچ اور ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ ایپلی کیشن میں خواتین کے تحفظ کیلئے ایک بٹن دیا گیا ہے جو پی ایس سی ڈبلیو کی ہیلپ لائن نمبر 1043 تک رسائی فراہم کرتی ہے جبکہ اس میں پولیس ، ٹریفک پولیس ، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں سے فوری رابطے کیلئے بھی بٹن فراہم کیے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ یہ ایپ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی تشدد کے واقعے سے متعلق آگاہی بھی فراہم کریگی جبکہ فوری کارروائی کیلئے سافٹ ویئر صارف کی لوکیشن بھی واضح کریگا تاکہ تشدد کی صورت میں ادارے فوری رسپانس کر سکیں.

ح
 
Top