پنجاب رنگ

جاسمن

لائبریرین
پیپل کا اتنا "ٹین ایجر" درخت پہلی بار دیکھا شاید۔
IMG-20250704-184141-MP.jpg

خاص یاز کے لیے۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
بہت شکریہ بہن جی۔
یہ تو پیپل کا شیرخوار درخت بھی کہلا سکتا ہے۔
بقول شاعر
پھرتے ہیں شیرخوار کوئی پوچھتا نہیں
امی جی کے گھر جا رہی تھی کہ اس پہ نظر پڑی۔ حالانکہ پہلے بہت بار دیکھا تھا لیکن اب کے دیکھنے کا انداز اور تھا۔
 

جاسمن

لائبریرین
پتا چل رہا ہے کہ ان دنوں نوں لبھنے جا رہی ہیں، تبھی دیکھنے کا انداز اور ہو چلا ہے۔
آپ کے منہ میں گھی شکر لیکن صاحب زادہ محترم کبھی کچھ کہنے لگتے ہیں کبھی کچھ۔
دیکھیں ۔۔۔ اللہ مقدر اچھے کرے۔ دین و دنیا کی بہتریوں اور بھلائیوں کے ساتھ بہترین ساتھی عطا فرمائے۔ آمین!
 
برانڈ: لیلن دی جُتی
سائز: جتنا بڑا اور لچکیلا، اتنا بہتر
جاسمن بجو، میں نے دلہے میاں کی ٹیم جوائن کر لی ہے۔ آپ کو اور یاز صاحب کو اس مشن پہ روانہ ہونے کے لیے مجھ سے ہو کے گزرنا پڑے گا!!!
نیز
اس گھر میں خوشحالی آئے جس گھر میں ان کی دلہنیا کی شادی ہو
 

یاز

محفلین
ابھی ایک دوسرے دھاگے میں آہنسے کے فوائد گنوائے جا رہے تھے۔ کیا یہ کھلاتضاد نہیں؟
بروقت منکوحیت بہ رضائے مادر و پدر ہمارے معاشرے میں اہنسا کے لئے خشتِ اول کی مانند ہے۔
خشتِ اول چوں نہد معمار کج
وغیرہ
 
Top