پلوٹو کی 80000 کلومیٹر سے لی جانی والی تازہ ترین تصویر

سید عاطف علی

لائبریرین
مزید یہ کہ جس تصویر پر آپ تبصرہ کر رہے ہیں وہ 12 ہزار کلو میٹر کے فاصلے سے لینا شاید ممکن بھی نہیں کیوں کہ اتنا قریب جا کر آپ اس سیارے کی مکمل گولائی نہیں دیکھ سکتے اور ہمارے لیے وہی دور سے لی گئی زیادہ گولائی والی تصاویر ہی جاذب نظر ہوتی ہیں ورنہ یہ نیچے والی تصویر جیسی تصاویر جس میں 20 میل کا ٹکڑا دکھایا گیا ہے بھی موجود ہیں لیکن ہمیں ان میں دلچسپی نہیں ہو گی کیوں کہ پلوٹو پر نہ تو کوئی ساحل سمندر ہے اور نہ لڑکیاں کہ سن باتھ کے مناظر دیکھنے کو مل سکیں :laughing:
فاتح بھائی ۔اتنا تو تجربہ و مشاہدہ سب کا ہے کہ اجرام فلکی گول ہی ہوتے ہیں کبھی کوئی سیارہ ستارہ سورج یا چاند مربع مکعب یا کسی اور شکل کا نہیں دیکھا سو شکل کی گولائی سے کیا لینا کہ سطح کی کچھ تفصیل کوئی پودا پتہ یا شاید کچھ اور واضح ہوتا۔۔ مزید براں یہ بھی آشکار ہواکہ جناب کو "نظر کی جاذبیت کےعناصر" زیادہ مسحور کیے دیتے ہیں حتی کہ پلوٹو جیسی دور دراز بستیوں میں بھی۔:laughing:
 

arifkarim

معطل
ویسے ایک بات ہے کہ جس وقت یہ اتنی قریب تھا اس وقت اس کیا ہوگیا تھا کہ مزید اچھی تصاویر کھینچنے کا موقع ضائع کر دیا ؟ یا پھراچھی والی اصلی تصاویراپنے پاس رکھ لیں ۔اور یہ اسّی ہزار کلومیٹر والی تصاویر پھیلادیں ۔:)
یہ سب کام پہلے سے طے شدہ پروگرامنگ کے ذریعہ ہوتے ہیں۔ گوکہ اسپیس پروب کو مینولی ہینڈل کرنا بھی ممکن ہے۔ البتہ اسکا زمین سے فاصلہ اسقدر زیادہ ہے کہ سگنل کے آنے جانے میں کافی ڈیلے ہو جاتا ہے:
New Horizons was scheduled to record an unprecedented amount of measurements and photos with its suite of seven instruments Tuesday morning.

How long it will take to trickle that data back to Earth seems a little uncertain. Although Niebur said it'll take 16 months, a NASApress kit states it will take about 9 months
اسی طرح اتنے طویل فاصلہ پر ڈیٹا لنک کی اسپیڈ بھی کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے:
"At the data rate we have ... it takes over 2 hours to downlink a standard picture from your cell phone! That means we will spend the next 16 months transmitting all the data down to Earth," Curt Niebur, a NASA program scientist, wrote
http://www.businessinsider.com/why-it-takes-so-long-for-new-horizons-to-send-images-2015-7
اگر ایک سیل فون جتنی کوالٹی کی تصویر کو پلوٹو سے زمین تک آنے میں دو گھنٹے سے زائد کا وقت صرف ہوتا ہے تو اس سے کہیں زیادہ کوالٹی کی تصاویر پتا نہیں کتنا وقت لیتی ہوں گی۔

.​
 
آخری تدوین:
Top