پلاؤ ،جس کی خوشبو بھوک بڑھائے

سید عمران

محفلین
چٹ پٹی چٹنی روسٹ پلاؤ

553902_3446110_roast_magazine.jpg

اجزاء۔
چکن۔ ایک کلو
چاول ۔آدھا کلو
تیل۔ دو سے تین کھانے کے چمچ
تیل۔ آدھا کپ
پیاز۔ آدھا کپ (تلی ہوئی)
گرم مصالحہ۔ ایک کھانے کا چمچ (ثابت)
زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ
تیز پتہ۔ دو عدد
ہری الائچی ۔چار سے پانچ عدد (ثابت)
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ
چکن کیوبز۔ تین عدد
نمک۔حسب ذائقہ
انڈے۔ پانچ عدد (ابلے ہوئے)
فرنچ فرائز ۔گارنش کے لئے
چٹ پٹی چٹنی کے لئے:
ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی
پودینہ۔ آدھی گٹھی
ہری مرچ۔ چار عدد
کیری۔ ایک کپ (کیوبز میں کٹی ہوئی)
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)
کھوپرا۔ دو کھانے کے چمچ (پسا ہوا)
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
تیل دو سے تین کھانے کے چمچ

ترکیب۔
چٹ پٹی چٹنی: گرائینڈر میں ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، کیری، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ، نمک، لال مرچ، کھوپرا، چاٹ مصالحہ اور تیل ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔چکن کو کیوبز میں کاٹ لیں۔پھر اسے چٹنی لگا کر ایک طرف رکھ دیں۔ایک پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ تیل گرم کریں اورچکن کو تیز آنچ پر ڈھانپ کر پکنے دیں۔کچھ دیر بعد آنچ ہلکی کر دیں۔چاولوں کو آدھے گھنٹے کے لئے بھگوئیں۔ایک پین میں آدھا کپ تیل گرم کرکے پیازبرائون کرلیں۔ساتھ ہی گرم مصالحہ، زیرہ، ہری الائچی اور تیز پتہ شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ پیاز براؤن ہوجائے۔پھر چاولوں کو حسب ضرورت پانی کے ساتھ شامل کرکے ڈھانپ کر پکنے دیں۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، چکن کیوبز اور نمک ڈالیں۔جب پانی خشک ہوجائے تو گرم توے پر دم کے لئے چھوڑ دیں۔تیار ہونے پر چکن کے ساتھ رکھیں۔فرنچ فرائز اور انڈوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔
آج ہم کچن کارنر میں گھسے گھس پیٹھیے بنے ہوئے تھے...
یہاں سے یہ ترکیب نکال کر شام کو بیگم کے حوالے کی...
ابھی ابھی کھا کر فارغ ہوئے ہیں...
واقعی بڑی مزے دار پلاؤ تھی...
دیر سے یاد آنے پر بھی مارے باندھے ایک تصویر کھینچ ہی لی!!!
IMG-20190109-220710.jpg
 

فلسفی

محفلین
آج ہم کچن کارنر میں گھسے گھس پیٹھیے بنے ہوئے تھے...
یہاں سے یہ ترکیب نکال کر شام کو بیگم کے حوالے کی...
ابھی ابھی کھا کر فارغ ہوئے ہیں...
واقعی بڑی مزے دار پلاؤ تھی...
دیر سے یاد آنے پر بھی مارے باندھے ایک تصویر کھینچ ہی لی!!!
IMG-20190109-220710.jpg
کیا بات ہے سید صاحب، آپ بھی دھن کے پکے نکلے۔ ویسے آپ نے یہ تصویر کسی کو جلانے کے لیے تو نہیں لگائی نا!
 
Top