پشتو فورم کا ربط اور پشتو کمپیوٹنگ کا زمرہ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم پر سندھی فورم کا آغاز کرنے کے بعد میں نے پشتو سے متعلق بھی ایک زمرہ شامل کرنے کے بارے میں سوچا لیکن چونکہ پہلے سے حجرہ فورم کی شکل ایک مکمل پشتو فورم موجود ہے تو میں نے اسی کا فورم لنک شامل کر دیا ہے۔ حجرہ فورم پہلی مکمل یونیکوڈ پشتو فورم ہے اور اس کے قیام میں بھی اردو ویب کی تکنیکی معاونت شامل ہے۔ حجرہ فورم کے منتظم محفل فورم کے ہی ایک رکن فرضی ہیں۔

میں نے ڈیویلپمنٹ کے زمرے میں پشتو کمپیوٹنگ فورم کا اضافہ بھی کر دیا ہے۔ اس فورم میں پشتو سوفٹویر سے متعلقہ پیغامات پوسٹ کیے جا سکیں گے۔ اب تک فورم پر پشتو فورم سوفٹویر اور پشتو ایڈیٹر سے متعلقہ پیغامات بھی اسی زمرے میں منتقل کر دیے جائیں گے۔

والسلام
 

پر امید

محفلین
نبیل صاحب بہت خوشی ہوئی کہ آپ لوگ اردو کے ساتھ ساتھ دوسرے پاکستانی زبانوں کے لیے بہت کچھ کر رپے ہیں۔ بہت بہت شکریہ پشتو زبان کی خدمت کے لیے۔ اللہ دے خوشحالہ لرہ
 

فرضی

محفلین
شکریہ نبیل بھائی۔۔۔۔۔ آپکی عظمت کو ہزاروں سلام۔۔۔

مجید اور امید محفل میں پشتو فونٹس کے لیے ٹاہوما کا انتخاب کیا کریں کیوں کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں پشتو کی سپورٹ موجود نہیں ہے اور پشتو کے مخصوص حروف ٹھیک ڈسپلے نہیں ہوتے۔
 

فرضی

محفلین
پر امید آپکی پوسٹ ٹھیک ڈسپلے ہورہی ہے کیوںکہ پشتو کا کوئی مخصوص حرف استعمال نہیں ہوا۔

عبدالمجید وروره ارئیل کښې خو هم د پښتو سپورټ شته، نه یم خبر چې ستاسو لیکنه بیا هم سمه ولې نه ښکاری۔
کۀ تاسو زمونږ د پښتو حجرې ته هم راتګ اوکړئ نو مونږ د پاره به ډیره د خوشالۍ خبره وی۔

په پښتنه مینه ستاسو ورور جانان ګل
 

mujeeb mansoor

محفلین
نبیل بھائی اس کاوش پر بھی آپ کو خراج تحسین اور
mubarkviy1.gif
 
دا خو ډير زبردست کار اوشو الله دي جزا درکي
ټولو پښتنو رنڼو ته خواست دې چي اردو محفل عملې ته درخواست وړاندي کښې چي مونږ له پاره پښتو فورم جوړ کښې
مینه او مننه
 
آخری تدوین:
Top