پشتو سی ایچ موڈ کے لیے مدد درکار!

فرضی

محفلین
السلام علیکم!

میرا ارادہ ہے کہ اپنی پشتو محفل پر گزشتہ اردو محفل کی طرح سی ایچ موڈ استعمال کروں۔اس سلسلے میں جناب نبیل صاحب سے ایک دو بار بات بھی ہوئی تھی اور انہوں نے اس کی تیاری کے سلسلے میں مدد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

چونکہ محفل وی بورڈ پر منتقلی کی وجہ سے نبیل بھائی کافی مصروف ہیں ۔ لیکن ان دنوں سیاست کے موضوعات میں کچھ زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اب اتنے مصروف نہیں رہے;)

نبیل بھائی اگر آپ مجھے تھوڑی سی گائیدلائن دے دیں کہ میں سی ایچ موڈ کی تیاری کے سلسلے میں کہاں سے کام شروع کروں تو جب تک آپ محفل کے جھمیلوں سے نکلتے ہیں میں نے اپنا کام مکمل کر رکھا ہو۔

سی ایچ موڈ کے سلسلے میں اہم بات تو ایک بار پھر lang فائلوں کا ترجمہ ہے جو کہ سب سلور کے مقابلہ میں کافی زیادہ دکھائی دے رہی ہیں۔
جو اضافی فائلز مجھے دکھائی دے رہی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
1) lang_CH_install
2) lang_extend_auth_centre
3) lang_extend_cat_heirarchy
4) lang_extend_control_panels
5) lang_extend_stats
6) lang_extend_ucp
7) lang_extend_uprun
8) lang_extend_yabi
9) lang_main_CH

نبیل بھائی سے گزارش ہے کہ کیا مجھےاللہ کا نام لے کر اوپر کی 9 فائلوں کا ترجمہ شروع کردینا چاہیئے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ہا۔۔

فرضی، سیاست کچھ ایسا گرداب ہے جو نا چاہتے ہوئے بھی سب کو اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔ میں تمہیں (تم کہنے کی اجازت ہے نا۔۔;)) خود سی ایچ موڈ فورم پر کام کرنے کا کہنے لگا تھا۔ لینگویج فائلوں کا تم بعد میں ترجمہ کرنا، پہلے تم اس میں اوپن پیڈ‌ کی انٹگریشن پر کام کرو۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ آج ہی تمہیں اس سلسلے میں ای میل کروں۔
 

فرضی

محفلین
یعنی آپ نے اسان کام سے مشکل کام پر ڈال دیا ۔۔ انٹیگریشن ہوپائے گی ہم سے؟ ویسے ساجد اقبال بھی سیاست میں کافی سیانا ہوگیا ہے ۔ انٹیگریشن اس سے کروا لیں گے;)

اور نبیل بھائی آپ تم چھوڑ کے۔ چھوٹو۔ موٹو، بھی کہہ سکتے ہیں

بہت شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

فرضی نے پشتو پی ایچ پی بی بی سے پشتو سی ایچ موڈ فورم پر آنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے اگرچہ اس کام کے مکمل ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ لیکن فرضی، ساجد اور دوسرے دوست پہلے کی طرح لگن سے کام کریں تو یہ جلد بھی مکمل ہو سکتا ہے۔ فرضی کی فرمائش ہے کہ سی ایچ موڈ فورم کے ساتھ ہرارکی پرو سٹائل بھی فراہم کیا جائے۔ اس طرح میری نظر میں کاموں کی ترتیب کچھ اس طرح ہوگی۔

1۔ سی ایچ موڈ کا پشتو پیکج تیار کرنا جو کہ اردو سی ایچ موڈ فورم پر مبنی ہو۔ اس طرح اس میں وہ تمام موڈز شامل ہوں گے جو کہ اردو سی ایچ موڈ فورم میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سی ایچ موڈ‌ میں دو سٹائل شامل ہیں، سب سلور اور ptifo

2۔ سی ایچ موڈ فورم کے لیے پشتو لینگویج گرافکس تیار کرنا۔ سب سلور تھیم کے لیے گرافکس پہلے سے ہی تیار ہوئے ہوئے ہیں۔ ptifo تھیم کے لیے پشتو گرافکس تیار کرنے کی ضرورت ہوگی۔ میں اس کے لیے بھی psd فائل فراہم کر دوں گا۔

3۔ ‌hierarchy_pro تھیم کے تمام شیڈز کی پشتو کسٹمائزیشن۔ یہ کام نسبتاً آسان ہے۔

4۔ hierarchy_pro تھیم کے تمام شیڈز کے لیے پشتو گرافکس۔ اس کے لیے بھی psd فائلیں فراہم کر دی جائیں گی۔ اس کے بعد ساجد اقبال یا کسی اور دوست کو یہ گرافکس تیار کرنے کی ذمہ داری اٹھانی پڑے گی۔

5۔ سی ایچ موڈ فورم کے لیے اٹیچمنٹ موڈ اور کیلنڈر موڈ کی تیاری۔ اس کام میں بھی زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے۔

6 پشتو سی ایچ موڈ فورم کے لیے آئی ایم پورٹل کی تیاری۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اردو سی ایچ موڈ فورم میں کچھ ترمیم کی ہے اور اس کو پشتو کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوشش کی ہے۔ میں چند دوستوں کو یہ پیکج بھیج رہا ہوں تاکہ وہ اسے ٹیسٹ کر سکیں اور اس پر کام کا آغاز کر سکیں۔اسے اسی طریقے سے سے انسٹال کیا جا سکے گا جیسا کہ اس ربط پر بیان کیا ہے۔
 

فرضی

محفلین
شکریہ نبیل بھائی آپکی ارسال کردہ ای میل مل چکی ہے۔ میں اسے تفصیل سے دیکھتا ہوں۔ آپ نے لکھا ہے کہ میں نے اسے پشتو کے لیے قابل استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس کا مطلب ہے آپ نے پشتو اوپن پیڈ وغیرہ کی انٹیگرشن کر رکھی ہے؟ او ر ہم اس لوکل ہوسٹ پر ٹیسٹ کر سکتے ہیں؟
ساجد نے گرافک کی حامی بھر لی ہےاور یہ بہت خؤشی کی بات ہے۔ ساجد کیا آپ کواب بھی پشتو گرافک کے لیے ترجمہ وغیرہ کی ضرورت پڑےگی؟ یا جیہ استانی کی پشتو کلاس کا کچھ فائدہ ہواہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ہاں۔ اصل میں جہاں جہاں ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ کا استعمال ہوا ہوا تھا، وہاں میں پشتو اوپن پیڈ کے لحاظ سے کچھ تبدیلی کی ہے۔ اب تم لوگ استعمال کرو گے تو معلوم ہوگا کہ یہ ٹھیک چل رہا ہے یا نہیں۔ میں نے اس میں تمہاری تیار کردہ پشتو لینگویج فائلیں شامل کر دی ہیں جو ٹھیک کام دے رہی ہیں۔ لیکن سی ایچ موڈ فورم میں اس کے علاوہ بھی کافی ٹیکسٹس ہیں جن کا ترجمہ کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ یہ تمہیں فورم کے انٹرفیس کو دیکھ کر معلوم ہو جائے گا کہ کس ٹیکسٹ کے ترجمہ کی ضرورت ہے۔
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!

نبیل بھائی میں نے پشتو سی ایچ موڈ پیکج کو آپکی ہدایات کے مطابق لوکل ہوسٹ پر انسٹال کیا ہے،
چونکہ ابھی پشتو فائلوں کا ترجمہ ہونا باقی ہے اس لیے پیکج 3 زبانوں کا ملغوبہ ہے۔ پشتو، اردو اور انگلش بیک وقت دکھائی دے رہی ہیں۔ لیکن یہ مسئلہ تو بعد میں حل کر لیا جائے گا۔
انسٹالیشن تو بڑی آسانی سے ہوگئ۔ شاکرالقادری صاحب کو متن ٹھیک دکھائی نہ دینے کے جو مسائل درپیش تھے وہ پیش نہیں آئے بلکہ ٹیکسٹ وغیرہ بالکل ٹھیک کام کرتا نظر آرہا ہے۔

سرچ یا تلاش میں مجھے ہو بہو شاکرالقادری والا مسئلہ پیش آرہا ہے۔ یعنی ذیل کا ایرر آرہا ہے۔
Fatal error: Cannot access empty property in D:\wamp\www\pashtobb\includes\class_search.php on line 690

میں نے کنٹرول پینل میں سرچ ریبلڈ کرنے کی کوشش کی لیکن اس سے پہلے لاگ ان اور لاگ آؤٹ کو چیک کرنے کی غرض سے لاگ آؤٹ ہونے کی کوشش کی تو Page cannot be displayed کا میسج آنے لگا۔ براؤزر بند کرکے دوبارہ لاگ ان ہونے کی کوشش کی تو یوزر نیم اور پاسورڈ لکھنے کے بعد پھر page cannot be displayed کا میسیج آنے لگا۔
میں نے براؤزر اور لوکل ویب سرور کو بار بار ریسٹارٹ کر کے بھی دیکھا لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔

نئے یوزر کی رجسٹریشن کی کوشش کی تو ایک تو یوزر نیم لکھنے کے خانے کیساتھ انگلش سیلکٹ کرنے کے لیے ریڈیو بٹن غائب ہے دوئم کنفرمیشن کوڈ دکھائی نہیں دے رہا۔ IE اور FF دونوں براؤزر میں کوشش کی cache کو بھی ریفریش کیا لیکن بات نہیں بنی۔اس لیے نئے نام کیساتھ رجسٹریشن بھی نہیں ہو پارہی۔
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!

میں نے chmod کو سرور پر دوبارہ انسٹال کیا ہے اور اب لاگ ان اور لاگ آؤٹ کا مسئلہ نہیں ہے۔

1) کنٹرول پینل میں سرچ ریبلڈ کیا ہے لیکن سرچ کا ایرر بدستور برقرار ہے۔
2) رجسٹریشن پیج پر پشتو انگلش سیلیکٹ کرنے کا ریڈیو بٹن نہیں ہے

ایک چھوٹا سا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ مسیج ٹیکسٹ باڈی باکس سائز کچھ کم ہے خیر وہ تو CSS فائل میں ٹھیک کر لیا جائے گا۔

میرے خیال میں ترجمے کا کام شروع کر دیا جائے اور ساجد اقبال گرافک پر کام شروع کر دیں تو پشتو chmod پشتو phpbb پیکیج کی تیاری کے مقابلے میں زیادہ جلدی تیار کر لیا جائے گا۔
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!

میں نے خیر سے ساری فائلوں کا ترجمہ مکمل کر لیا ہے ۔ اب ساجد کا انتظار ہے کہ وہ گرافکس کا کچھ کریں تاکہ chmod فائنل کیا جاسکے
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست فرضی۔ ساجد سے تو تم ہی کہو۔ وہ سیاست کو دل پر لے جاتے ہیں۔ :rolleyes:

رجسٹریشن پیج پر انگریزی پشتو بٹن والے مسئلے کا حل میرے ذہن میں ہے۔ یہ بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ سرچ والے پرابلم کا مجھے علم نہیں ہے کہ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ بہرحال اس کا بھی حل ڈھونڈھ لیں گے۔

اب جبکہ پشتو فورم سوفٹویر پر خاطر خواہ کام ہو چکا ہے اور جاری ہے تو میرے خیال میں پشتو کمپیوٹنگ کے لیے علیحدہ زمرہ سیٹ‌ اپ کر دینا چاہیے۔ کیا خیال ہے؟

ایک اور اہم بات جس کا تمہیں خیال رکھنا چاہیے، وہ ہے تشہیر کا۔ تمہیں چاہیے کہ انٹرنیٹ پر مختلف فورمز اور گروپس میں جا کر پشتو فورم سوفٹویر اور حجرہ فورم کی تشہیر کرو۔
 

فرضی

محفلین
جی نبیل بھائی جیسا آپ مناسب سمجھیں ۔ اگر علیحدہ زمرہ سیٹ کر دیا جائے تو ہمارے لیے فخر کی بات ہوگی کہ ایک اردو فورم پر پشتو کے لیے ایک علیحدہ زمرہ مختص کر دیا گیا ہے۔ یہ سب آپ کے بڑے پن کی علامات ہیں۔
تشہیر کی رائے بھی آپ نے خوب دی ہے۔ اس کے لیے بھی کچھ کرتے ہیں انشاءاللہ، اور ساجد کو ہم کہاں جانے دیتے ہیں۔ سیاست تو دل پر کمزور لیا کرتے ہیں۔ ساجد تو ماشاءللہ کافی بہادر ہے۔ بڑی برداشت ہے اس میں۔۔ کیوں ساجد؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، میں سرچ والی ایرر ری پروڈیوس نہیں کر سکا ہوں۔ تمہیں یہ ایرر کس طرح نظر آتی ہے؟ میرا مطلب ہے کہ کن ایکشنز کے نتیجے میں یہ ایرر آتا ہے؟
 

ساجداقبال

محفلین
نبیل بھائی، نیا موضوع شروع کرتے وقت یا جواب دیتے وقت جب صفحہ ری ڈائریکٹ کرتا ہے، اسوقت ہیڈر میں یہ ایرر نظر آتے ہیں:
Warning: mb_strstr() [function.mb-strstr]: Empty haystack in C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php on line 151

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php:151) in C:wampwwwpashtobbincludesclass_user.php on line 1599

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php:151) in C:wampwwwpashtobbincludesclass_user.php on line 1600

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php:151) in C:wampwwwpashtobbincludesclass_user.php on line 1601

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php:151) in C:wampwwwpashtobbincludespage_header.php on line 615

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php:151) in C:wampwwwpashtobbincludespage_header.php on line 617

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php:151) in C:wampwwwpashtobbincludespage_header.php on line 618
تاہم تحریر کامیابی سے پوسٹ‌ہو جاتی ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
سرچ کے صفحہ پر جاتے ہوئے فرضی بھائی کی بتائی ہوئی ایرر آتی ہے۔ ری بلڈ سرچ کرتے ہوئے مندرجہ ذیل ایرر آتے ہیں تاہم وہ کامیابی سے ری بلڈ کر لیتا ہے۔ ایرر یہ ہیں:
Warning: mb_strstr() [function.mb-strstr]: Empty haystack in C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php on line 151

Warning: mb_strstr() [function.mb-strstr]: Empty haystack in C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php on line 151

Warning: mb_strstr() [function.mb-strstr]: Empty haystack in C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php on line 151

Warning: mb_strstr() [function.mb-strstr]: Empty haystack in C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php on line 151

Warning: mb_strstr() [function.mb-strstr]: Empty haystack in C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php on line 151

Warning: mb_strstr() [function.mb-strstr]: Empty haystack in C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php on line 151

Warning: mb_strstr() [function.mb-strstr]: Empty haystack in C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php on line 151

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php:151) in C:wampwwwpashtobbadminpage_header_admin.php on line 150

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php:151) in C:wampwwwpashtobbadminpage_header_admin.php on line 156

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at C:wampwwwpashtobbincludesfunctions_search.php:151) in C:wampwwwpashtobbadminpage_header_admin.php on line 157
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ساجد۔ میں اسے چیک کرتا ہوں۔ آپ اپنے لوکل ویب سرور کی کنفگریشن بتائیں۔ اس پر اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کے کونسے ورژن چل رہے ہیں۔ ویسے میری recommendation یہی ہے کہ پشتو یا اردو فورم کو ٹیسٹ کرنے کے لیے اردو ویب سرور کا استعمال کیا جائے۔ اردو ویب سرور خاص طور پر یونیکوڈ‌ ڈیٹا کو ہینڈل کرنے کے لیے کنفگر کیا گیا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
نبیل بھائی پہلے یہ چیک کر لیں، اگر کوئی گڑبڑ ہو تو میں اردو ویب سرور چلا لوں گا۔ کنفگریشن کچھ یوں ہے:
Apache/2.0.59 (Win32)
PHP version :5.2.0
MySQL version :5.0.27-community-nt
 

فرضی

محفلین
فرضی، میں سرچ والی ایرر ری پروڈیوس نہیں کر سکا ہوں۔ تمہیں یہ ایرر کس طرح نظر آتی ہے؟ میرا مطلب ہے کہ کن ایکشنز کے نتیجے میں یہ ایرر آتا ہے؟

کوئی بھی سرچ کریں جیسے تازہ ترین یا ایک گھنٹے کی پوسٹ دیکھنے کو لیے کلک کریں تو یہ یہ ایرر مسیج آتا ہے

نیز مجھے ہیڈر میں ساجد اقبال والا کوئی مسئلہ بھی نہیں ہورہا۔نہ ہی نیا موضوع شروع کرتے وقت اور نہ ہی رپلائی کرتے وقت۔

ایک دوسرا مسئلہ جس کا میں نے ذکر کیا تھا کہ رجسٹریشن کرتے وقت کنفرمیشن کوڈ کی امیج دکھائی نہیں دیتی۔ اس لیے رجسٹرین مکمل نہیں ہوپاتی
 
Top