پشاور: تبلیغی مرکز میں دھماکا، 5 جاں بحق 59 زخمی

ساجد

محفلین
طالبان کا ذمہ داری قبول نہ کرنے سے شاید آپ کو کچھ زیادہ ہی تکلیف ہوئی ہے۔۔۔ اپنے مخالفین کے ہر بات پر دل کا بھڑاس نکالنا مہذب افراد کا شیوہ نہیں ہوتا۔ آپ کے دیگر ساتھی بھی شاید سیخ پا ہے۔ طالبان طالبان کر کے آپ آخر کیا کرنا چاہتے ہیں؟؟ طالبان کی مخالفت کے نام پر محفل کا ماحول آپ لوگوں ہی کی وجہ سے خراب ہونا شروع ہوجاتا ہے۔۔۔ اور پھر آخر میں جب سب کچھ الٹا گلے پڑجائے تو ہر ایک مذہب کے پیچھے پڑجاتا ہے۔۔۔ سب واہیات ہیں۔ خود کو ٹھیک کریں۔ میں جوابی مراسلوں پر جواب دینے سے احتراز کرنا چاہوں گا مگر خدارا یہ بےوقوفانہ حرکتیں ترک کردیں۔ خلوص سے رہیں۔۔۔ امن سے رہیں۔۔۔
آپ اپنی تخاطبت کو صرف مجھ تک محدود رکھ کر سوچیں کہ جو کچھ آپ لکھ رہے ہیں وہ کہاں تک درست ہے ؟ ۔ صرف یہ بتائیں کہ میں نے کسی کو الزام دیا ہے ؟ ۔ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
Dr Tahir-ul-Qadri strongly condemns the attack on Tableeghi Markaz on Charsadda Road
اسلام زندہ باد!
وحدت پائندہ باد!
یا خالق الارض و السماء رسولِ وحدت کی امت میں باہمی اتحاد و اتفاق و الفت پیدا فرما اور امریکہ کی غلامی سے بچا ، ہمیں امریکی امداد سے محفوظ رکھ اور ہمیشہ مملکت خداداد پر اپنے لطف و کرم کی نگاہ فرما اور ایسا کرم فرما کہ ہمیں اپنے سوا سب سے بے نیاز فرما دے۔ اے شہنشاہ ، اے بے نیاز ہماری دعا کو قبول فرما۔
تو کریمِ مطلق و من گدا چہ کنی جز ایں کہ نہ خانہ ایم
 
حسینی

محفلین
حسینی بھائی،

آپ کے ممدوحین نے تو اس فعل قبیح کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا ہے؟ کیا آپ نے اپنے ممدوحین پر سب و شتم کرنے میں کچھ جلدی نہیں دکھا دی؟
آپ کا کیا خیال ہے کون ہے اس دھماکے کے خلاف؟
والسلام۔

اس دھماکے کے پیچھے جو کوئی بھی میں ان پر لعنت بھیجتا ہوں۔۔۔ اور اس فعل قبیح کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
اب آپ بھی ذرا جرات کر کے ذرا لعنت بھیجیے۔۔۔ بے شمار
ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔۔۔ چاہے وہ جو بھی ہو۔
 
حسینی

محفلین
طالبان کا ذمہ داری قبول نہ کرنے سے شاید آپ کو کچھ زیادہ ہی تکلیف ہوئی ہے۔۔۔ اپنے مخالفین کے ہر بات پر دل کا بھڑاس نکالنا مہذب افراد کا شیوہ نہیں ہوتا۔ آپ کے دیگر ساتھی بھی شاید سیخ پا ہے۔ طالبان طالبان کر کے آپ آخر کیا کرنا چاہتے ہیں؟؟ طالبان کی مخالفت کے نام پر محفل کا ماحول آپ لوگوں ہی کی وجہ سے خراب ہونا شروع ہوجاتا ہے۔۔۔ اور پھر آخر میں جب سب کچھ الٹا گلے پڑجائے تو ہر ایک مذہب کے پیچھے پڑجاتا ہے۔۔۔ سب واہیات ہیں۔ خود کو ٹھیک کریں۔ میں جوابی مراسلوں پر جواب دینے سے احتراز کرنا چاہوں گا مگر خدارا یہ بےوقوفانہ حرکتیں ترک کردیں۔ خلوص سے رہیں۔۔۔ امن سے رہیں۔۔۔

اور آپ بھی طالبان کے حمایتی کیوں بنے ہوئے ہیں؟؟ کیوں آپ کو طالبان معصوم لگ رہے ہیں؟
کیوں ہر جگہ ان کے افعال شنیعہ کی تاویلیں اور ان کی حمایت کرتے رہتے ہیں۔۔ مسئلہ اس واقعے کا نہیں ہے۔۔ آپ عمومی بات کریں۔
آپ اگر کسی کی باتوں کو "واہیات اور بے وقوفانہ حرکتیں" قرار دیتے ہیں۔۔ تو دوسرے کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ یہی باتیں آپ کے بارے میں بھی کریں۔

صحیح بات ہے خلوص سے رہیں اور امن سے رہیں۔
لیکن کیسے؟ اگر رہنے دیں تو نہ؟ وہ جو اپنے مخالفین کو حق زندگی دینے تک کو تیار نہیں۔۔۔ اور بات یہ ہو کہ یا ہمارے ساتھی اور نظریاتی بن جاؤ ورنہ موت۔۔
وہاں امن کی بات کیسے کی جا رہی ہے؟؟
 
طالبان نے تبلیغی مرکز میں دھماکے کی مذمت لیکن ساتھ ہی مانسہرہ دھماکے کا سہرا بھی تو سجایا ہے۔ انکے لئے ہمدردی کیسے پیدا ہو؟
 
فاتح

لائبریرین
یقیناً خود کش جیکٹ بم بنانے کے عمل کے دوران دھماکا خیز مواد پھٹ پھٹا گیا ہو گا اور جیسے کچھ روز قبل سوات کے تبلیغی مرکز میں 21 لوگوں کے مرنے پر "سلنڈر فٹ گیا تا"کا بیان داغ دیاتھا یہاں ٹائم بم کا بیان داغ دیا۔
اسے کہتے ہیں لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا :laughing:
 
گرائیں

محفلین
اس دھماکے کے پیچھے جو کوئی بھی میں ان پر لعنت بھیجتا ہوں۔۔۔ اور اس فعل قبیح کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
اب آپ بھی ذرا جرات کر کے ذرا لعنت بھیجیے۔۔۔ بے شمار
ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔۔۔ چاہے وہ جو بھی ہو۔

اپ نے میرے دلی جذبات کی ترجمانی کر دی، حسینی بھائی۔ اللہ پاک آپ کو اجر دے۔
 
فاتح

لائبریرین
انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق بم کو بستر میں لایا گیا تھا اس کا مقصد اسے کسی اور جگہ پلانٹ کرنا تھا لیکن قبل ازوقت ہی بم پھٹ گیا اور اپنے لوگ ہی مر گئے۔
اسی تبلیغی سینٹر سے دو مزید بم بھی بستروں میں چھپائے ہوئے ملے ہیں۔

ماخذ: http://www.dawn.com/news/1080731/blast-at-peshawar-tablighi-centre-kills-ten-injures-more-than-60
 
گرائیں

محفلین
انٹیلی جنس رپورٹ اور انٹیلی جنس آفیشل کے ذاتی خیال میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ مگر ، اگر آپ اس خیال سے ہی خوش ہوتے ہیں کہ "اپنے ہی لوگ مر گئے" یعنی یہ تبلیغیوں کی اپنی کارستانی تھی، تو میرا خیال ہے اپ کی اس خوشی میں دو چار لمحے کے لئے شریک ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ :-ڈ
سچ ہے ہر ایک اپنے مزاج کے مطابق معلومات کی بارش سے مستفید ہوتا ہے۔
 
:) :) :)
اول تو انٹیلی جنس رپورٹیں آسمان سے نازل نہیں ہوتیں بھائی، وہ رپورٹیں انٹیلی جنس آفیشلز کا لکھا ہوا ہی ہوتا ہے۔
دوم یہ کہ انٹیلی جنس ادارے اپنی خفیہ رپورٹیں اخباری رپورٹرز کو نہیں بھیجتے اس لیے کسے معلوم کہ ان اداروں کی خفیہ رپورٹوں میں کیا لکھا ہے سوائے رپورٹ کے اس حصے کے جو کسی رپورٹر کا جاننے والا آفیشل اسے بتا دے۔
فوڈ فار تھاٹ: ویسے "شنیدن" و "خواندن" ہے کہ تبلیغی مدارس میں ہی خود کش بن رہے ہیں :laughing:
 
1514990_10151805240290404_533919715_n.jpg

جس طرح اوپر کی تصویر کے مطابق چائنہ کا بٹن دھوکا دے گیا اور وقت پر کام نہ کرسکا، اسی طرح عین ممکن ہے کہ چائنہ کا کوئی دوسرا بٹن وقت سے پہلے ہی چل گیا ہو۔۔۔ یعنی اپنے آپ۔۔۔۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی جانب سے پشاور دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (۱۷ جنوری ۲۰۱۴ء)___پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ۱۶ جنوری کو پشاور کے تبلیغی مرکز میں ہونیوالے ہولناک دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔امریکہ اس گھناؤنے جرم کے ذمہ دارافراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تحقیقات میں پاکستانی حکام کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔

امریکہ کوپاکستان میں جاری انتہا پسندوں کی تشدد آمیز کارروائیوں پربدستور تشویش ہے۔ ہم عبادت گاہوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں خواہ وہ پاکستان میں یاکسی اور ملک میں ہوں۔انتہا پسندوں کی تشدد آمیز کارروائیاں پاکستانی عوام کی اقدار پر حملہ اور تمام شہریوں کے خوش حال مستقبل کیلئے خطرہ ہیں۔

یہ تاثر کہ اس انتہائی ظالمانہ فعل کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، اوراس یا کسی اورمتشدد کارروائی کو اکسانے میں امریکہ کا کوئی کردار ہے ،لغو اور فضول بات ہے۔امریکہ کی جانب سے انتہا پسندوں کی تشدد آمیز کارروائیوں کا سد باب کرنے کیلئے حکومت پاکستان کی امداد جاری ہے۔ امریکہ پاکستان اور خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
amirnawazkhan

محفلین
پشاور میں تبلیغی مرکز کے قریب دھماکہ، باپ بیٹے سمیت ت 8 نمازی شہید ، 60 زخمی،3بم برآمد ، مزید کی تلاش

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) چارسدہ روڈ کے مطابق تبلیغی مرکز کے قریب دھماکے بچے سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت 60 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت تبلیغی مرکز میں 800 کے قریب افراد موجود تھے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عارف کے مطابق 8 لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں اور 60 کے قریب زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ تبلیغی مرکز کے اندر ہوا ہے۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل سکواڈ شفقت ملک کے مطابق دھماکہ خودکش نہیں بلکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں 5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ شفقت ملک کے مطابق دھماکہ خیز مواد گھی کے کنستر میں نصب کر کے تبلیغی مرکز میں ستون کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے رہنماءمولانا فضل الرحمان سمیت مختلف سیاسی رہنماﺅں نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔تبلیغی مرکز سے 3بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیے گئے ہیں اور مزید کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق ایک بم پانچ کلو وزنی تھا جبکہ دوسرا تھیلا بم تھا ۔ دہشت گردوں نے تھیلے میں بارودی مواد چھپا رکھا تھا اور اسے موبائل فون سے منسلک کررکھا تھا ۔

http://www.dailypakistan.com.pk/peshawar/16-Jan-2014/71441
 
گرائیں

محفلین
:) :) :)
اول تو انٹیلی جنس رپورٹیں آسمان سے نازل نہیں ہوتیں بھائی، وہ رپورٹیں انٹیلی جنس آفیشلز کا لکھا ہوا ہی ہوتا ہے۔
دوم یہ کہ انٹیلی جنس ادارے اپنی خفیہ رپورٹیں اخباری رپورٹرز کو نہیں بھیجتے اس لیے کسے معلوم کہ ان اداروں کی خفیہ رپورٹوں میں کیا لکھا ہے سوائے رپورٹ کے اس حصے کے جو کسی رپورٹر کا جاننے والا آفیشل اسے بتا دے۔
فوڈ فار تھاٹ: ویسے "شنیدن" و "خواندن" ہے کہ تبلیغی مدارس میں ہی خود کش بن رہے ہیں :laughing:
آپ نے تو نئی پھلجڑی چھوڑ دی۔

ایک یہی گروپ رہ گیا تھا، آپ کی خودکش ساز فیکٹری نے نے اس کو بھی نہ چھوڑا وہ کیا کہا شاعر نے
ناوک نے تیرے صید نہ چھوڑا زمانے میں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ نے تو نئی پھلجڑی چھوڑ دی۔

ایک یہی گروپ رہ گیا تھا، آپ کی خودکش ساز فیکٹری نے نے اس کو بھی نہ چھوڑا وہ کیا کہا شاعر نے
ناوک نے تیرے صید نہ چھوڑا زمانے میں۔
آپ کبھی تبلیغی جماعت کے ساتھ جا کر دیکھئے۔ مرکز میں تقریباً ہر بندہ ہی کسی نہ کسی سے واقفیت رکھتا ہے۔ اب تین بم اگر بستروں میں موجود ہیں تو اس کا کیا مطلب ہوگا؟
 
میں تبلیغی جماعت سے وابستہ نہیں نا ہی ان کا ہم مسلک ہوں۔ لیکن انصاف پر مبنی ایک بات ہے کہ بغیر ثبوت کے کسی پر الزام نہیں لگانا چاہئے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں تبلیغی جماعت سے وابستہ نہیں نا ہی ان کا ہم مسلک ہوں۔ لیکن انصاف پر مبنی ایک بات ہے کہ بغیر ثبوت کے کسی پر الزام نہیں لگانا چاہئے۔
یعنی اب انتظار کریں کہ تبلیغی جماعت کے روحانی رہنما کے ترجمان فون کر کے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول فرمائیں :rollingonthefloor:
 
Top