پشاورمیں پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی مبینہ طور پر حالت غیر، بنیادی صحت مرکز نذرآتش

جاسم محمد

محفلین
پشاورمیں پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر، بنیادی صحت مرکز نذرآتش
ویب ڈیسک پير 22 اپريل 2019
1641653-bache-1555921556-983-640x480.jpg

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ فوٹو:ایکسپریس

پشاور: بڈھ بیر ماشو خیل میں پولیو کے قطرے پینے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیرہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر ماشو خیل میں پولیو قطرے پینے سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد تمام بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ماشوخیل میں مشتعل افراد نے بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو) پر دھاوا بول کر مرکزی دروازے توڑ دیے، توڑپھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا۔ بچوں کے والدین نے بھی اسپتال میں شور شرابا کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

نجی اسکول کی ٹیچر کے مطابق پولیو ٹیموں نے قطرے پلائے جس کے بعد بچوں کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق حیات میڈیکل کمپلیکس میں 100 بچے لائے گئے تاہم اب بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں کی حالت پولیو ویکسین سے نہیں بگڑی بلکہ گرمی کی وجہ سے خراب ہوئی، پولیو ویکسین میں مسئلہ ہوتا تو صرف ایک اسکول کے اندر ہی بچوں کی حالت کیوں خراب ہوتی۔

کور آرڈنیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کامران آفریدی کا کہنا ہے کہ ایکسپرٹس نے ویکسین کو چیک کیا ہے، ویکسین زائد المیعاد نہیں بالکل ٹھیک ہے، پورے ملک میں آج بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں تاہم متاثرہ اسکول پرنسپل نے قطرے پلانے کے ایشو پر ہم سے جھگڑا کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو فوراً معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی جلد صحتیابی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

واقعے کے بعد ماشوخیل میں مشتعل افراد نے بنیادی صحت مرکز پشاور میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی اور بچوں کے والدین نے اسپتال میں شدید احتجاج بھی کیا۔
 
انتہائی افسوسناک صورتِ حال ہے۔ اس پر تو صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری قوم پر رحم فرمائے۔اس دفعہ تو اسکول اورمسجد دونوں استعمال ہوئے ہیں یہ افواہیں پھیلانے میں۔اور شاید ثواب کی نیت سے ہی یہ ----ہوا ہے
 
ابوعبید

محفلین
اللہ ہم سب پہ اپنا رحم فرمائے ۔ اگر کسی کو سرکاری ویکسین پہ شک ہے تو میڈیکل سٹورز سے خرید کر پلوا دے ۔ لیکن پلائے ضرور۔ ویکسین نہ پلانے کی وجہ سے اگر خدانخواستہ کسی بچے کو معذوری کے ساتھ زندگی گزارنا پڑتی ہے تو لعنت ہے ایسی سوچ پہ۔
 
جاسم محمد

محفلین
بڑا منظم قسم کا پروپیگنڈا ہے۔ اپنے ہی بچوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں جہالت اور کانسپیریسی تھیوریوں کی بنا پر۔
انتہائی افسوسناک صورتِ حال ہے۔ اس پر تو صرف انا للہ و انا الیہ راجعون ہی کہا جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری قوم پر رحم فرمائے۔اس دفعہ تو اسکول اورمسجد دونوں استعمال ہوئے ہیں یہ افواہیں پھیلانے میں۔اور شاید ثواب کی نیت سے ہی یہ ----ہوا ہے
سارے بچے اجتماعی طور پر ایکٹنگ کرتے رہے؟؟؟
کیا کسی پری پلانڈ اسکرپٹ پر عمل کررہے تھے!!!
اللہ ہم سب پہ اپنا رحم فرمائے ۔ اگر کسی کو سرکاری ویکسین پہ شک ہے تو میڈیکل سٹورز سے خرید کر پلوا دے ۔ لیکن پلائے ضرور۔ ویکسین نہ پلانے کی وجہ سے اگر خدانخواستہ کسی بچے کو معذوری کے ساتھ زندگی گزارنا پڑتی ہے تو لعنت ہے ایسی سوچ پہ۔
پشاور میں پولیو مہم کے خلاف سازش کرنے والا ڈرامہ باز گرفتار
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1643054-pshwr-1556000567-223-640x480.jpg

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے نوسرباز کی مکاری کا پول کھول دیا۔ فوٹو : ایکسپریس

پشاور: پولیو مہم کے خلاف پشاور کے علاقے ماشو خیل میں سازش کرنے والے ڈرامہ باز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پشاور کے علاقے ماشو خیل میں پولیو مہم کے خلاف سازش کرنے والے ڈرامہ باز کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، نذر گل نامی شخص حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اسکول کے بچوں سے ڈرامے کرواتا رہا جب کہ ملزم نے صحت مند بچوں کو بیڈ پر لٹا کر ان سے بےہوش ہونے کی ایکٹنگ بھی کرائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے نوسرباز کی مکاری کا پول کھول دیا، ملزم نے پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے خلاف پراپیگنڈا کیا تاہم گرفتاری کے بعد اپنی حرکتوں سے ہی مکر گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے بڈھ بیر ماشو خیل میں پولیو کے قطرے پینے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہونے کا واقعہ سامنے آیا تھا، واقعے کے بعد ماشوخیل میں مشتعل افراد نے بنیادی صحت مرکز کو نذر آتش کردیا تھا۔
 
فرقان احمد

اس ڈراما بازی کی اعلیٰ سطح پر تفتیش ہونی چاہیے۔ معاملے کو یہیں پر دبا دینا مناسب نہیں ہو گا ۔۔۔!
 
ابتداء عشق ہے :)
 
Top