پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

وقت روئی کے گالوں کی مانند ہے۔ عقل و حکمت کے چرخے میں کات کر اس سے قیمتی پارچہ جات بنا لو، ورنہ جہالت کی آندھیاں اسے دور اٹھا پھینکیں گی۔
 
کسی سی اتنی نفرت نہ کرنا کہ کبھی ملنا پڑے تو مل نہ سکو اور کسی سے اتنی محبت نہ کرنا کہ کبھی تنہا جینا پڑے تو جی نہ سکو۔
 
اگر توکل سیکھنا ہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب شام کو واپس گھر جاتےہیں تو ان کی چونچ میں کل کے لئے کوئی دانہ نہیں ہوتا ہیں ۔
 
کسی کو اس کی ذات اور لباس کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ تمہیں دینے والا اور اسے دینے والا ایک ہی ہے اللہ ۔ وہ یہ اُسے عطاکر سکتا ہے اور آپ سے واپس بھی لے سکتا ہے ۔
 
جسکی نماز اچھی،
اسکی زندگی اچھی،
جسکی زندگی اچھی،
اسکی موت اچھی،
جسکی موت اچھی،
اسکی قبر اچھی،
جسکی قبر اچھی،
اسکی آخرت اچھی،
جسکی آخرت اچھی،
اسکی جنت پکی،
اسلیے محترم قارئین۔۔۔
نماز کو کبھی نہ چھوڑو۔۔۔
 
Top