پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

بہترین انسان کو ن ہے اس کا فیصلہ بدترین حالات کیاکر تے ہیں اسی لیے بہترین لوگ بدترین حالات میں گھبرایا نہیں کرتے ۔
 
زندگی میں بڑا کام وہی لوگ کرتے ہیں جو خواب دیکھتے ہیں اور پھر اس کی تکمیل میں جت جاتے ہیں دن رات تگ دو کرتے ہیں۔مگر جو لوگ خواب دیکھتے ہیں اور پھر اس کے تکمیل کے لیے کچھ نہیں کرتے وہ زندگی میں کبھی بھی کچھ نہیں کر پاتے ۔
 
خیر کی روشنی دوسروں تک پہنچانے کے دو ہی راستے ہیں یا تو سورج بن کر چمکیے یا پھر چاند کی طرح سورج کی روشنی دوسروں تک منعکس کیجیے۔
 
لمبی قطار کی کوفت سے بچناہے تو کریڈٹ لینے والوں کو چھوڑ کر کام کرنے والوں کی قطار میں آجائیں یہاں بہت کم لوگ کھٹرے ہوتے ہیں۔
 
Top