پریم کتھا: براڈوے کے ایک مشہور کھیل کے گیت کا اردو قالب

نور وجدان

لائبریرین
جی ضرور کرتے ۔ ۔ وہاں جا کر دیکھا تو سناٹا لگا ۔ ۔ انگریزی شاعری تو کہیں نظر نہیں آئ ۔ ۔ اگر ہو تو لنک عنایت کیجیئے گا ۔ ۔ ایک آدھ نظم پہلے یہیں آپ کو دکھا دیتے ہیں کہ اس قابل بھی ہیں یا نہیں بعد میں ہٹا دیں گے۔ ۔ کیونکہ اس کو تو اصلاحِ سخن میں نہیں رکھ سکتے شائد ۔ ۔

to-succeed4.jpg


1.jpg


2.jpg

3.jpg

4.jpg
بہت خوب گویا کہ لفظ لفظ میں جذبات کو بخوبی باندھا گیا ہے:) ماشاءاللہ آپ دونوں طرز اظہار میں مہارت رکھتی ہیں
 

صابرہ امین

لائبریرین
بہت خوب گویا کہ لفظ لفظ میں جذبات کو بخوبی باندھا گیا ہے:) ماشاءاللہ آپ دونوں طرز اظہار میں مہارت رکھتی ہیں
دوست مہارت تو کیا بس سیکھنے کی اسٹیج ہے ۔ ۔ اس فورم پر اتنے قابل لوگ ہیں ان کی تنقید یقیناََ بہت کچھ سکھائے گی ۔ ۔ انشااللہ:)
 

سیما علی

لائبریرین
دوست مہارت تو کیا بس سیکھنے کی اسٹیج ہے ۔ ۔ اس فورم پر اتنے قابل لوگ ہیں ان کی تنقید یقیناََ بہت کچھ سکھائے گی ۔ ۔ انشااللہ:)
ماشاء اللہ بہت خوب ہیں ۔
All are full of passion & emotions
And dreaming of Casanova
بہت ساری دعائیں :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
امریکن براڈوے تھیئٹر کے ایک مشہور کھیل ’’ بوائیز فرام سیراکیوز‘‘ کے ایک مشہور گیت کا اردو قالب

پریم کتھا

شوخ رنگین دھاگوں سے میری بُنت
مجھ کو سوچوں کے گرداب سے یوں بچالیتی ہے
میری سکھیو! سُنو!
انگلیوں کو بس اپنی نچاتی رہو!
اپسراؤ ! سُنو!
پریم کو من کے مندر میں جانے نہ دو!
بونتے یوں بُنو!
انگلیوں کو ہی قابو میں اپنے رکھو
اپنے دھاگوں پہ قینچی چلاؤ مگر
اپنے کومل سے من کو نہ زخمی کرو!
ناریاں کچے دھاگوں سے سیتے ہوئے سو بھی جائیں مگر
ہم تو پریتم کی یادوں میں نینوں سے آنسو بہاتی رہیں
پریمیکا! پریم کرنا تو سپنوں کی دنیا میں کھو جانا ہے
پریم کرنا تو دیوانہ پن ، بالکوں کا یہ اک کھیل ہے
پریم کرنا تو الھڑ جوانی کا اِک ڈھونگ ہے
ایک دن اپنے ساجن پہ من ہار بیٹھی تھی میں
جس سمے پورن ماشی کی تھی رات اور چندرما ساتھ تھا
کتنی بھولی تھی میں
اپنے نینوں سے کچھ دیکھتی ہی نہ تھی
ایک دن اپنے ساجن پہ من ہار بیٹھی تھی میں
پریم کو اپنے جنموں کا ساتھی سمجھ بیٹھی تھی
پریم مجھ کو دغا دے گیا



I weave with brightly colored strings,
To keep my mind of other things,
So ladies let your fingers dance,
And keep your hands out of romance,
Lovely witches!
Let the stitches,
Keep your fingers under control,
Cut the thread but leave the whole heart whole,
Merry maids can sew and sleep,
Wives can only sew and weep,
Falling in love with love
Is falling for make-believe,
Falling in love with love
Is playing the fools,
Caring too much is such a juvenile fancy,
Learning to trust is just for children in school,
I fell in love with love,
One night when the moon was full,
I was unwise with eyes
Unable to see,
I fell in love with love,
With love everlasting,
But love fell out with me

بہت خوب خلیل بھائی ! اس نظم کی طرف توجہ دلانے کے لئے بہت شکریہ ۔ ترجمے کے تقاضوں اور لسانی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کاوش کی داد نہ دینا زیادتی ہوگی ۔
بات یہ ہے کہ "میوزیکل " مغربی اسٹیج کا خاصہ ہیں اور اس کے گیت اپنے سیاق و سباق کے بغیر ادھورے سے ہوتے ہیں ۔ سو اردو زبان میں کسی گیت کا ترجمہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔ اگر پورے میوزیکل کا ترجمہ کئے بغیرمحض ایک گیت کا ترجمہ کچھ تشنگی کا احساس چھوڑجاتا ہے ۔
 
Top