پروین فناؔ سید :::::: کم نِگاہی بھی رَوا تھی شاید :::::: Parveen Fana Syed

طارق شاہ

محفلین


غزل
پروین فنؔاسید

کم نِگاہی بھی رَوا تھی شاید
آنکھ پابندِ حیا تھی شاید

سر سے آنچل تو نہ ڈھلکا تھا کبھی
ہاں، بہت تیز ہَوا تھی شاید

ایک بستی کے تھے راہی دونوں
رہ میں دِیوارِ اَنا تھی شاید

ہمسفر تھےتو وہ بچھڑے کیوں تھے
اپنی منزل ہی جُدا تھی شاید

میری آنکھوں میں اگر آنسو تھے!
میرے ہونٹوں پہ دُعا تھی شاید

پروین فناؔ سید
2010 - 1936
 
Top