پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے کا منظر

x boy

محفلین
اتنا کیوں ٹینشن لے کر پاکستانی کا نقصان کررہے ہیں بھگادو ختم ساری کہانی، اور بھی تو مجرم ذندہ ہیں اس دنیا میں
پچھلی اور اب کی حکومت کے لوگ کیا صاف ستھرے لوگ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشرف 5 سال تک واپس نہ آنے کا معائدہ کرے تو بیشک چلا جائے۔ لیکن وہ اتنے لمبے عرصے کا رسک نہیں لے گا۔
 
مشرف کو پانچ سال کے لئے بھگا کر نواز کو کیا حاصل ہوگا؟ مشرف کے الیکشن جیت کر اقتدار میں آنے کا تو کوئی امکان نہیں نا ہی وہ کوئی عوامی سیاسی مہم چلا کر کوئی سیاسی بے چینی پیدا کرسکتا ہے۔
ہاں اسکی نقل و حرکت کی وجہ سے سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کی بچت ہوگی۔
ویسے اسکو حفاظتی حراست میں لیکر جیل میں رکھنے سے ان اخراجات کی بچت ہو سکتی ہے۔ :)
 
بلال مشرف کی اے ایف آئی سی میں والد سے ملاقات مشرف کا بیٹا 6 سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول میں فارم ہائوس آیا
راولپنڈی (آئی این پی+ این این آئی) سابق صدر پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف اسلام آباد پہنچ گئے‘ وہ ایئرپورٹ سے سیدھے اپنے والد کے چک شہزاد فارم ہاؤس پر پہنچے اور وہاں تھوڑی دیر قیام کے بعد اے ایف آئی سی گئے جہاں اپنے والد کی عیادت کی۔ ان کے لئے سکیورٹی کے خاصے انتظامات کئے گئے تھے۔ وہ چھ سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول میں ایئرپورٹ سے چک شہزاد میں اپنے فارم ہاؤس آئے اور تھوڑی دیر بعد ہی راولپنڈی اے ایف آئی سی چلے گئے۔ بلال مشرف نے والد کے ساتھ ان کی بیماری‘ عدالتی کارروائی‘ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے ہونے والے اقدامات سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلال مشرف اپنے والد کو پاکستان سے نکلوانے کیلئے راولپنڈی میں بہت سی اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔ بلال مشرف کی چک شہزاد فارم آمد پر پھر چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں، ہسپتال میں بلال مشرف نے سابق صدر سے ملاقات کی جس میں غداری کیس اور پرویز مشرف کی والدہ کی بیماری سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے بیٹے کو اپنی دادی کی دیکھ بھال کیلئے دبئی جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلال مشرف آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دبئی چلے جائینگے۔
 

ظفری

لائبریرین
10150742_10152761904793135_893056014_n.jpg

Crimes of a “Ghaddar “ ; ---No Swiss bank account , No mills and factories , No loans , No palaces , fought two wars for the country , lead one of the best professional armies of the world . Received a number of gallantry awards , boosted economy , gave freedom to press and media , empowered women , did not surrender against terrorists and extremists , promoted science & technology , supported higher education , encouraged literary and cultural activities , brought democracy to the doorstep of common man by introducing local body system , established a moderate and positive image of the country in the eyes of international community , negotiated with India candidly , facilitating NRO and giving all the politicians freedom to work against him . He deserves punishment.​
.​
 
مشرف پر اسلئے مقدمہ چلا یا جارہا ہے کہ اس نے آئین توڑا (حکومت کا موقف)
لیکن آئین تو طالبان بھی تو ڑرہے ہین، مسللسل کئی سالوں سے، ماوارائے آئین قتل و غارت اور ملک دشمن سرگرمیاں کر رہے ہیں ببانگِ دہل۔۔۔لیکن انکے ساتھ تو حکومت مذاکرات (مذاق رات) کر رہی ہے۔۔۔
مورل آف دی سٹوری : منافق بن کے جیو۔
 
مشرف پر اسلئے مقدمہ چلا یا جارہا ہے کہ اس نے آئین توڑا (حکومت کا موقف)
لیکن آئین تو طالبان بھی تو ڑرہے ہین، مسللسل کئی سالوں سے، ماوارائے آئین قتل و غارت اور ملک دشمن سرگرمیاں کر رہے ہیں ببانگِ دہل۔۔۔ لیکن انکے ساتھ تو حکومت مذاکرات (مذاق رات) کر رہی ہے۔۔۔
مورل آف دی سٹوری : منافق بن کے جیو۔
تو پھر حکومت اور عدلیہ کو کیا کرنا چاہئے؟
 
Top