پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے کا منظر

news27-580x417.jpg

http://www.saach.tv/2014/04/02/mews8/
 
واقعی یہ جمہوریت کی برکت ہے کہ وزیر ریلوے اب وزیر داخلہ کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں :)
ویسے آج مشرف کو جانے کی اجازت مل جانی چاہئے :)
اگر مشرف بھاگ گیا تو اس مقولے کا کیا ہوگا کہ "میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں" ؟
 
قیصرانی

لائبریرین

اگر سیاسی انتقام سے بچنے کے لئے ملک چھوڑنا بھاگنا ہے تو پھر آپ کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کے "مالکان" کا نام دیجئے جو اس "فعلِ بد" میں شریک نہیں؟
 
مشرف پر تو آئین شکنی کا اصلی کیس ہے جس کا وہ اقرار بھی کر چکا ہے۔ سیاسی انتقام تب ہوتا اگر اس پر جعلی کیس بنایا گیا ہوتا ، جیسا طیارہ اغوا کرنے کا مشرف نے نواز پر بنایا تھا۔ اور یہ کیس بھی سپریم کورٹ کے حکم پر بنایا گیا۔
 
پہلی بات تو یہ ہے کہ آئین کے مطابق یہ مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر نہیں بلکہ حکومت کے حکم پر بنتا ہے۔ اس کے بعد اگلا پوائنٹ بتائیے :)
 
شاید آپ کو یاد نہیں ، سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ مشرف پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ دائر کرے۔ اسکے بعد ہی یہ خصوصی عدالت قائم کی گئی اور حکومت نے یہ مقدمہ شروع کیا۔
 
جی لیکن یہ وہ کام ہے جو سپریم کورٹ کے کرنے کا نہیں بلکہ حکومت کا اپنا کام ہے۔ دوسرا آپ کو یاد ہوگا کہ پہلے بھی ہم اس بات پر بحث کر چکے ہیں کہ آئین شکنی کرنے اور اس کی مدد کرنے والے سب افراد برابر کے مجرم ہوتے ہیں۔ سابقہ چیف جسٹس سمیت :)
 
دراصل اکثر لوگ مشرف اور نواز کے ماضی کی وجہ سے اس مقدمے کو مشرف بمقابلہ نواز سمجھ کر دیکھتے ہیں۔ حقیقتاً یہ مقدمہ ریاست (یا آئین) بمقابلہ مشرف ہے۔
نواز تو غالباً مشرف سے جان چھڑانا چاہتا ہے صرف سیاسی اور قانونی پیچیدگیوں سے خوف زدہ ہے۔
 
سیاسی یا قانونی نہیں، اس میں مسئلہ یہ ہے کہ نواز شریف کو احسان کا بدلہ بھی تو اتارنا ہے "خلیجی ممالک" کے حکمرانوں کا :)
 
جی لیکن یہ وہ کام ہے جو سپریم کورٹ کے کرنے کا نہیں بلکہ حکومت کا اپنا کام ہے۔ دوسرا آپ کو یاد ہوگا کہ پہلے بھی ہم اس بات پر بحث کر چکے ہیں کہ آئین شکنی کرنے اور اس کی مدد کرنے والے سب افراد برابر کے مجرم ہوتے ہیں۔ سابقہ چیف جسٹس سمیت :)
جب حکومت اپنے آئینی فرائض سے پس و پیش کریگی تو لامحالہ اعلی عدلیہ کی مداخلت کی گنجایش نکل آئے گی۔
در حقیقت سپریم کورٹ یہ حکم نگران حکومت کو دینے والی تھی لیکن نگران حکومت اس کام سے بہانے بنا کر جان چھڑاتی رہی۔ حتی کہ نواز کی حکومت بن گئی اور حکم نواز حکومت کو دے دیا گیا۔
 
ساری خرابی ہی یہیں سے ہے کہ اپنا جرم معاف کر کے دوسروں کو پھنسانا۔ اگر سپریم کورٹ اٹھارہویں ترمیم سے قبل یہ حکم دیتی تو بات مانی جا سکتی تھی۔ دوسرا جب آئین میں ترمیم کی حمایت سپریم کورٹ کی طرف سے کی گئی تھی، اس وقت یہ ایک جرم تھا، بعد میں اسے آپ معاف کر سکتے ہیں، لیکن جرم سے انکار نہیں کر سکتے :)
 
آئین میں ترمیم کا اختیار فوج کو دینا بالکل آئین کے خلاف تھا۔ میرا خیال ہے اس معاملے میں بھی ایک کیس سپریم کورٹ میں چلا کر آئینی کنفیوژن دور کر دینی چاہئے۔
 
فلک شیر

محفلین
خیبر پختون خواہ ۔۔۔ ۔ یوں بھی سب سے مشکل صوبہ ہے۔ دہشت گردی میں سب سے زیادہ تباہ ہونے والا۔ اور پہلے جے یو آئی اور اے این پی کے بد عنوان ادوار سے گزرا ہوا۔ تحریکِ انصاف کے لئے مشکل تو واقعی ہے۔ تاہم کچھ ایسے اقدامات ضرور کرنے چاہیے کہ جو رجحان سازی کا کام کریں۔

مثلاً سرکاری اداروں کی وسیع عمارتوں کو تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کرنے کی جو بات کی گئی تھی۔ اُس پر عمل درامد کیا جائے۔ تعلیم اور صحت کے پروجیکٹس شروع کئے جائیں تو لوگوں کو احساس ہو کہ شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کی ساکھ پر جو ووٹ دیئے گئے تھے وہ رائیگاں نہیں گئے۔
امن و امان،تعلیم، صحت اور انصاف کی فراہمی میرے خیال میں ایجنڈے پہ سرفہرست رہنا چاہیے اور ان کے بارے میں کسی سستی اور کمزوری کو گوارا نہیں کرنا چاہیے ۔
 
اسلام آباد…وزارت داخلہ نے پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مستردکردی ہیپرویزمشرف کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت داخلہ نے پرویزمشرف کی درخواست پرباضابطہ طورپرجوابی خط لکھ دیا ہے جس میں ای سی ایل سے نام نکالنے کی در خواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
 
بدلتا ہے آسمان رنگ کیسے کیسے :)
چند دن ٹھہر کر اسی دھاگے پر بات بڑھاتے ہیں :p
 
قیصرانی

لائبریرین
جی ضرور :)
مجھے پورا اندازہ ہے کہ نواز بہت دیکھ بھال کر پتے پھینک رہا ہے۔ :)
آپ کی بات بجا، لیکن نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے اپنی ترجیحات کو ایڈجسٹ کرنا یا یوں کہہ لیں کہ ترجیحات کی فہرست مرتب کرنا نہیں آتا۔ جب تک چوہدری نثار موجود ہے، نواز شریف کو کم از کم اس دنیا سے کسی دشمن کی ضرورت نہیں :)
 
Top