پرویز مشرف نے دبئی پہنچتے ہی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف نے دبئی پہنچ کر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 611 کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ پہنچے۔ دبئی پہنچنے پر پرویز مشرف کے اہل خانہ، قریبی دوستوں اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر نے اپنی رہائش گاہ پر اپنی جماعت کا اجلا س طلب کرلیا جس کی صدارت بھی وہ خود کریں گے قبل ازیں پرویز مشرف کراچی میں اپنی رہائش گاہ سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے، ان کے قافلے میں پولیس، رینجرز اور کمانڈوز موجود تھے۔ سابق صدر کے سیکیورٹی قافلے میں پولیس رینجرز کی موبائلوں کے علاوہ ان کے ذاتی محافظ بھی موجود تھے ٗ 2 موبائل جیمر وین بھی سیکیورٹی قافلے میں شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ایئرپورٹ تک پہنچانے کیلئے 2 بم پروف گاڑیاں بھی موجود تھیں جن میں سے وہ کسی ایک بم پروف گاڑی میں سوار ہوکر ایئرپورٹ پہنچے۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف نے دبئی روانگی سے قبل اہم شخصیات سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی جب کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی روانگی سے قبل سابق صدر کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف مارچ 2013 میں 4 سال بعد وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں پاکستان میں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ سپریم کورٹ کی جانب ای سی ایل میں نام نکالے جانے کے حکم پر پرویز مشرف کو حکومت کی جانب سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد وہ 3 سال بعد بیرون ملک روانہ ہوئے ۔
میں ایک کمانڈر ہوں ٗ مجھے اپنے وطن سے پیار ہے ٗ چند ماہ بعد واپس آ جاؤنگا ٗ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاہے کہ میں ایک کمانڈر ہوں ٗ مجھے اپنے وطن سے پیار ہے ٗ چند ماہ بعد واپس آ جاؤنگا ۔دبئی روانگی سے قبل پرویز مشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ایک کمانڈو ہوں اور مجھے اپنے وطن سے پیار ہے، میں چند ماہ یا مہینوں میں واپس آجاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ وہ واپس پاکستان آکر تمام مقدمات کا سامنا کرنے کے علاوہ سیاست میں متحرک کردار بھی ادا کریں گے
بشکریہ: روزنامہ پاکستان
 
پرویزمشرف صاحب نے تو پارٹی اجلاس بھی بلوا لیا ہے دبئی پہنچتے ہی کوئی بیمار نہیں تھے موصوف بس ملک سے بھاگنا تھا
پرویز ‏مشرف نے نواز شریف کو کال کی دبئی ائرپورٹ سے
مشرف:میرے ہم عزیز وطنو
نوازشریف:موبائل دیوار میں دئے مارا :rollingonthefloor:
 

زیک

مسافر
سارے سیاستدانوں کا یہی حال ہوتا ہے۔ ملک میں مر رہے ہوتے ہیں اور باہر جاتے ہی صحتیاب ہو جاتے ہیں۔
 
Kashmala-Tariq.jpg
 
Top