پروف ریڈنگ ٹیم کی تشکیل

@شگفتہ سے مکالمہ کے دوران یہ طے پایا کہ ٹائپنگ ٹیم کی طرز پر ایک پروف ریڈنگ ٹیم بھی تشکیل دی جائے۔ اس کے لیے اس دھاگے میں تجاویز اور ممبران کی ٹیم بنائی جائے گی جو پروف ریڈنگ کے مختلف مراحل کے لیے مختص ہوگی۔

پروف ریڈنگ میں پہلے کام ٹاپ شدہ صفحات کو اکٹھا کرنا
ان صفحات کی ایک دستاویز بنا کر اسے اپلوڈ کرنا
ابتدائی پروف ریڈنگ
پروف ریڈنگ نطر ثانی
 
بھئی ہم تو لائبریری انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ٹیم میں ہیں۔ اس کے بعد کسی اور ٹیم میں شامل ہونے کی گنجائش کب ہے؟ :)
 
صحیح ہے اور کب اعتراض کیا بس اس طرح کی وضاحت درکار تھی :)

کم از کم کسی اور رکن کو تو مائل کر سکتے ہیں نہ پروف ریڈنگ کے لیے۔
 
قیصرانی ، تم ہی کچھ مدد کرو۔

اچھا پروف ریڈنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا تو اظہار کرو ، خاص طور پر اس کے مراحل کو حتمی شکل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ محب

پروف ریڈنگ کی ٹیم کو جو متن جمع کرنے کا بھی کام دے دیا گیا ہے، اس سے میں متفق ہوں کہ یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے (فاتح بھائی کی گمشدگی کی وجہ بھی شاید یہی ہے)

باقی میرا خیال ہے کہ تم نے کافی اچھی آؤٹ لائن بنا دی ہے۔ تاہم اس میں تبدیلی کے بارے میں اس وقت مشورہ دوں گا جب ایک بار یہ ٹیم ایک یا دو کتب پر کام کر چکی ہوگی اور یہ علم ہوگا کہ کس کس مرحلے پر کیا کیا دقت یا کمی محسوس ہوئی ہے۔ پھر اس وقت زیادہ بہتر حل نکلے گا :) کیا خیال ہے؟
 
فہیم

نہیں یار ، ابھی میں نے سرسری سا طریقہ کار دیا ہے مگر مواد جمع کرنے کا لائحہ عمل اور پھر اسے ایک دستاویز میں پیش کرنا اور پھر اعجاز صاحب والی لغت استعمال کرنا ۔ ان سب چیزوں پر کچھ تفصیل کی ضرورت ہے۔
 
بہتر ہوتا کہ ایک بار محب بھائی خود ان کو ٹیگ کرلیتے تاکہ نیکسٹ ٹائم کرتے تھے ٹھیک کرتے۔
اب دیکھ لیجئے گا کہ شاید اگلی بار بھی محب بھیا غلط ٹیگ کرکے آوازیں مارتے پائے جارہے ہونگے :)
بھائی اسی بہانے دو اور لوگ آ جاتے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہی تجویز ہے کہ ٹیم کے اراکین کو ساتھ شامل کر کے اس بارے بات کریں تاکہ سب کی تجاویز سامنے آئیں :)
 
الف عین

لائبریرین
جاننے والے جانتے ہیں کہ میرا نام ہمیشہ آخر مرحلے پر شامل کیا جائے۔ لیکن محب نے کسی اعجاز عبید کو ٹیگ کیا ہے، جو میں یہاں نہیں ہوں۔ ایک بار فیس بک کے ساتھ لاگ ان کرنے کا تجربہ کیا تھا، اس وجہ سے شاید محفل نے یہ آئی ڈی بھی منظور کر لی۔
 
Top