! پروف ریڈنگ میں ممکنہ غلطیوں کی مشق!

arifkarim

معطل
قرآن پاک کی پروف ریڈنگ کرنا اور اسکے متن کو ہو بہو یونیکوڈ قوانین کے مطابق ڈھالنا ایک بہت کٹھن کام ہے۔ آپ دوستوں کی طرف سے جو پروف شدہ فائلز اپلوڈ ہو ئی ہیں، انکی روشنی میں خاکسار قرآن کریم کے متن کو درست ٹائپ کرنے کے بارے میں یہ تھریڈ شروع کر رہا ہے۔ ان فائلز میں جو جو کمیاں رہ گئی ہیں، انکی نشاندہی کرکے ان کو درست کرنے کا طریقہ بھی بتلا یا جائے گا تا آئندہ آپ مزید بہتر طریقہ پر کام کر سکیں :)
اگر آپ اس سلسلہ میں کوئی سوال کرنا چاہیں، تو بندا حاضر ہے۔۔۔۔ چلیں بسم اللہ کرتے ہیں:

1۔ ایک مسئلہ یہ پیش آیا کہ بعض جگہوں پر الف مکسورہ کی بجائے بغیر نکتے کی ب ''ٮ'' استعمال ہو رہی ہے۔ اب چونکہ ان دونوں کیریکٹرز کی ابتدائی اور درمیانی اشکال ایک ہی ہیں، اسلئے اکثر نظر کے دھوکے میں ہم ''ٮ'' ہی ڈال دیتے ہیں۔ ذیل کا سنیپ دیکھئے:
a153.gif


بظاہر دیکھنے میں دونوں متن درست نظر آرہے ہیں لیکن سرخ رنگ والا متن درست نہیں ہے۔ الف مکسورہ آج قرآنی کیبورڈ پر alt gr + i پر ڈیفائن ہوا ہے، جبکہ بغیر نقطوں کے ٮ alt gr + b پر۔ اسلئے برائے مہربانی آئندہ الف مکسورہ کا ہی استعمال کریں۔ شکریہ
 

arifkarim

معطل
2۔ ایک فائل میں علامات آیت کے نشان اور اعداد کے بعد ڈالی گئی تھیں، جو کہ غلط ہے۔ ان کو درست لکھنے کا یہ طریقہ ہے ورڈ پیڈ میں:
a154.gif
 

arifkarim

معطل
بعض جگہوں پرلفظ ''وَ'' غلط لکھا تھا۔ اس کی درستگی:
a158.gif


لفظ ’’وَ‘‘ کا مطلب ہے’’اور‘‘ ،اسلئے اسکو اگلے یا پچھلےلفظ سے جوڑنا درست نہیں ہے۔
 
Top