پندرہویں سالگرہ پرمزاح پیروڈی اور گیت ، غزل ، اشعار پر

السلام وعلیکم
پندرہویں سالگرہ کا سلسلہ محفل پر جاری ہے اور پھر بھی محفل پر اتنی خاموشی ، آخر معاملہ کیا ہے بھئی ۔
چلیں اس خاموشی کا پردہ چاک کرتے ہوئے ایک کھیل کا آغاز کرتے ہیں ۔
آپ محفلین کسی بھی گیت،غزل یا شعر کی پیروڈی بناکر پیش کریں اور میدان سخن میں زور آزمائی کریں،
ہو سکتا ہے کہ ہماری ترغیب سے آپ کے اندر سویا شاعر بوکھلا کر اٹھ بیٹھے اور آپ کی آئندہ کی زندگی میں آپ کا شمار نامور شعراء میں ہو۔
ایک غزل کے شعر پر پیروڈی آپ محفلین کے پیش نظر ۔
میں ماسک پہن کر جاؤں کہاں
میں سینیٹائزر لگاؤں کس کے لیے​
 

صابرہ امین

لائبریرین
حسبِ حال
ماسی محترمہ کی یاد میں ۔ ۔ ۔ (ہفتہ بھر کی چھٹی پر)

:cry::cry::cry::cry::cry::cry::cry::cry:

"اشکِ رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو"
گھر بھر کے ڈھیروں کام ہیں اور ہم ہیں دوستو
 
Top