پردیس میں رہنے والوں سے ایک سوال

شمشاد

لائبریرین
ایما نے کہا:
میں خاصے عرصے سے اس فورم کی میمبر ہوں زیادہ تر شکریہ سے کام چلاتی تھی وجہ میری اردو کی کیچھوے کی رفتار کو مات دیتی ٹائیپنگ اسپیڈ ہے جس میں تاحال کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے ۔اس تھریڈ کا موضوع ہی کچھ ایسا تھا کے میں اپنے خیالات شیئر کر گئ ۔
میں پچھلے چھ سالوں سے کینڈا میں مقیم ہوں اردو لٹریچر کی تلاش کرتے یہاں تک پہنچی تھی یہاں کا دوستانہ ماحول اچھا لگا اس لئے اکثز جھانک لیتی ہو۔ میری فیملی میں میرے علاوہ تین بچے ( دو میرے اور ایک میری ساسو ماں کا ) شامل ہیں ۔ میں نے کراچی یونیورسٹی سے فزکس میں ماسٹر کیا ہے ۔ ہاؤس وائف ہوں ۔ میرے ہزبینڈ ائل اینڈ گیس کمپنی سے وابستہ ہیں۔

ایسا کرتے ہیں کہ آپ کا انٹرویو شروع کرتے ہیں، پھر آپ کی اردو کی ٹائپنگ کی رفتار بھی ٹھیک ہو جائے گی اور اردو محفل سے آپ کا تعلق بھی گہرا ہو جائے گا۔
 
Top