پرانے مراسلے کی تدوین

طالب سحر

محفلین
آج مجھے اپنے دو دن پرانے مراسلے میں ایک غلطی نظر آئی، لیکن تدوین کا آپشن نہیں ملا۔ دو سوال:

1۔ کسی مراسلے کی تدوین کتنے عرصے تک کی جا سکتی ہے؟

2۔ کیا پرانے مراسلے کی تدوین کے لئے "رپورٹ" کا طریقہ استعمال ہو گا؟
 
1۔ کسی مراسلے کی تدوین کتنے عرصے تک کی جا سکتی ہے؟
محفلین کے لیے یہ دورانیہ غالباً 24 گھنٹے ہے، جبکہ لائبریرین کے لیے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ذاتی مکالمات میں تدوین کا دورانیہ کافی مختصر ہے تاکہ لوگ ذاتی مکالمات میں کسی کے ساتھ دانستہ لغو گوئی کر کے اذیت پہنچانے کے بعد نشانات نہ مٹا سکیں۔ :) :) :)
2۔ کیا پرانے مراسلے کی تدوین کے لئے "رپورٹ" کا طریقہ استعمال ہو گا؟
جی ہاں، البتہ ذاتی مکالمات میں اسٹاف کی رسائی نہیں ہوتی، الا یہ کہ وہ اس مکالمے کے شرکا میں شامل ہوں، لہٰذا وہاں کسی قسم کی تدوین کا اختیار اسٹاف کو نہیں۔ ذاتی مکالمات میں جب کوئی مراسلہ رپورٹ کیا جاتا ہے تو صرف اس مراسلے کی ایک نقل اسٹاف کو موصول ہوتی ہے، جس کی بنیاد پر کاروائی کی جاتی ہے۔ :) :) :)
 
Top