پرانی کتابوں کا اتوار بازار-31 دسمبر، 2013

تلمیذ

لائبریرین
بہت شکریہ ، راشد صاحب۔
عمدہ کتابیں ہیں۔ سید باقرعلی داستان گو کے بارے میں پڑھنے کی تلاش تھی۔ اب ان کا خاکہ پڑھنے کو ملا ہے، شکریہ۔
مولانا عبدلسلام نیازی مرحوم کے بارے میں مضامین کا مجموعہ تیار کرنے کا کام کہاں تک پہنچا ہے۔ اور کب تک اس کے منظر عام پر آنے کی توقع کی جاسکتی ہے؟
اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو۔
 
راشد اشرف

محفلین

نیازی صاحب کا کتاب کا سرورق کل ہی تیار ہوا ہے۔ کام مکمل ہے اور بہاولپور سے اب یہ چیزیں طباعت و اشاعت کے لیے لاہور بھیجی جائیں گی۔
پرسوں ایک کتاب کی رونمائی میں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم و دیگر سنئیر لوگوں کو مولوی صاحب پر کتاب کے بارے میں آگاہ کیا تو سبھی نے ازحد دلچسپی لی، اندازہ ہوا کہ مولوی صاحب کو لوگ بھولے نہیں ہیں
پرسوں ایک اخبار والے غریب خانے
پر انٹرویو کے لیے آئے تھے، باتیں چل نکلیں تو ان سے بھی ایک انتہائی اہم اطلاع ملی جس کی تصدیق کے بعد اسے کتاب کے مقدمے میں اسی وقت شامل کردیا۔
یقین کیجیے کہ ایسے کاموں میں اللہ تعالی کی جانب سے ہمیشہ مدد ملتی ہے۔ پہلی دونوں کتابوں کی تیاری کے دوران بھی کچھ ایسی ہی باتیں ہوئی تھیں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
یقین کیجیے کہ ایسے کاموں میں اللہ تعالی کی جانب سے ہمیشہ مدد ملتی ہے۔ پہلی دونوں کتابوں کی تیاری کے دوران بھی کچھ ایسی ہی باتیں ہوئی تھیں۔

سو فیصد متفق۔
مزید برآں، آپ کی لگن اور خلوص میں کس کو شک ہے۔
 
Top