عؔلی خان

محفلین
ان خواتین و حضرات کے لیے جو پختونوں کی تاریخ پڑھنے میں یا پشتو سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، میں نے اس گوگل ڈرائیو پر ان کی سہولت کے لیے کچھ انتہائی اہم کتابیں اپلوڈ کردی ہیں۔

تواریخِ حافظ رحمت خانی- افغان قبائل اور ان کی تاریخ – تالیف : پیر معظم شاہ – ترتیب و حواشی: خان روشن خان

تاریخِ حیاتِ افغانی - محمد حیات خان

تذکرہ – پٹھانوں کی اصلیت اور ان کی تاریخ – خان روشن خان

بابائے قوم شیخ ملی – خان روشن خان

ملکہء سوات – خان روشن خان

افغانوں کی نسلی تاریخ – خان روشن خان

یوسف زئی قوم کی سرگزشت – خان روشن خان

A Dictionary of the Pathan Tribes of the North West Frontier India - 1910

The Pathans - 550 BC to AD 1957 - by Olaf Caroes

Pashto-English Dictionary

Pashto Phonetic Keyboard

میں انشااللہ مزید کتابیں اپلوڈ کرتا رہوں گا۔

شکریہ اور جزاک اللہ- :)
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
شکریہ علی خان میرے پاس جناب روشن خان کی یہ تقریبا ساری کتابیں موجود ہیں مگر افسوس کہ یہ ساری کتابیں ملا نعمت اللہ ہروی کی کتاب مخزن افغانی میں اختراع کرہ اس جھوٹی روایت پر مبنی ہیں کہ پشتون نسلا بنی اسرائیل ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
البتہ سر اولف کیرو نے کتاب دی پٹھان جس کا اردو ترجمہ میرے پاس موجود ہے۔ میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ پشتون آریا ہیں جس کے ساتھ یونانی خون مکس ہو گیا ہے
 
عؔلی خان

محفلین
جیہ جی! بہت اچھی بات ہے کہ آپ کے پاس کچھ کتابیں ہیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ کے پاس تاریخِ حیاتِ افغانی (1867) نہیں ہوگی۔ شاید کوٰئی نیا ایڈیشن ہو۔ باقی تاریخ دانوں کا کام مختلف تھیوریز گھڑنا ہےاور اپنا کام کتابیں اپلوڈ (اگر آپ اجازت دیں تو میں آپ کا پشتو فونیٹک کی بورڈ بھی رفاہِ عام کے لیے اپلوڈ کردیتا ہوں۔) کرنا ہے ان لوگوں کی سہولت کے لیے جو جو پختونوں کی تاریخ پڑھنے میں یا پشتو سیکحنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ شکریہ- :)
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
جیہ جی! بہت اچھی بات ہے کہ آپ کے پاس کچھ کتابیں ہیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ کے پاس تاریخِ حیاتِ افغانی (1867) نہیں ہوگی۔ شاید کوٰئی نیا ایڈیشن ہو۔ باقیتاریخ دانوں کا کام مختلف تھیوریز گھڑنا ہےاور اپنا کام کتابیں اپلوڈ (اگر آپ اجازت دیں تو میں آپ کا پشتو فونیٹک کی بورڈ بھی رفاہِ عام کے لیے اپلوڈ کردیتا ہوں۔) کرنا ہے ان لوگوں کی سہولت کے لیے جو جو پختونوں کی تاریخ پڑھنے میں یا پشتو سیکحنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ شکریہ- :)
جی ہاں اور میں نے وضاحت بھی کی تھی روشن خان کی کتابوں کی :)
مجھے خوشی ہوگی، آپ بالکل اپلوڈ کریں پشتو فونیٹک کی بورڈ۔ اور مزید کتابیں بھی۔۔۔
 
عؔلی خان

محفلین
شکریہ علی خان میرے پاس جناب روشن خان کی یہ تقریبا ساری کتابیں موجود ہیں مگر افسوس کہ یہ ساری کتابیں ملا نعمت اللہ ہروی کی کتاب مخزن افغانی میں اختراع کرہ اس جھوٹی روایت پر مبنی ہیں کہ پشتون نسلا بنی اسرائیل ہیں۔
البتہ سر اولف کیرو نے کتاب دی پٹھان جس کا اردو ترجمہ میرے پاس موجود ہے۔ میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ پشتون آریا ہیں جس کے ساتھ یونانی خون مکس ہو گیا ہے

تواریخِ حافظ رحمت خانی- افغان قبائل اور ان کی تاریخ کی تالیف پیر معظم شاہ کی ہے۔ اس کتاب کےمسودہ کی کاپی پشتو اکیڈمی، پشاور نے برٹش لائبریری سے منگوائی تھی ۔ اصل مسودہ پشتو اور فارسی (دری) میں تھا۔ یعنی پیر معظم شاہ نے پشتو کے ساتھ ساتھ فارسی کا بھی استعمال کیا تھا۔ خان روشن خان نے صرف اس کتاب میں اپنی ترتیب و حواشی کے ساتھ مزید اضافہ کیا -

میں فرنگیوں کی پختونوں کے بارے میں لکھی ہوئی تاریخ کو ہرگز ہرگز مستند نہیں مانتا کیونکہ انھوں نے نہ صر ف بہت ساری غلطیاں کی ہیں بلکہ ایک ایجنڈہ کے تحت بہت سارے پختون قبائل جو ان کے خلاف تھے ان کو کچھ سے کچھ بنا دیا- مثلاً بعض کو انہوں نے جرائم پیشہ قبائل میں شامل کردیا، بعض کو ہندوؤں کے ساتھ ملا دیا، بعض کو معتوب کرنے کے لیے ایسے ایسے جھوٹے، من گھڑت،بے سروپا اور بے ہودہ ، قصے اور کہانیاں ان کے ساتھ منسوب کردیں کہ ان پختونوں کی نسلیں آج تک ان کا خمیازہ بھگت رہی ہیں اور بعض کو تو بالکل ہی غیر پختون قرار دے دیا۔ چونکہ پاکستان میں بدقسمتی سے صرف فرنگیوں کی لکھی ہوئی تاریخ کو مستند سمجھا جاتا ہے اس لیے بہت سارے لوگ، حتیٰ کہ بعض پختون خود بھی، فرنگیوں کی لکھی ہوئی تاریخ کو مستند گردانتے ہیں۔ اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ پختون تاریخ دانوں کی لکھی ہوئی تواریخ کا زیادہ سے زیادہ ابلاغ ہو۔ میں پختونوں کی پرانی کتابوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر، بعض اوقات خود اسکین کرکے اپلوڈ کرتا ہوں تاکہ ان کا ابلاغ ہو سکے۔

با قی پختون آریا نسل ہیں یا نہیں اس کا تو مجھے علم نہیں ہے لیکن بہت سارے پختون تاریخ دان اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ پختون بنی اسرائیل ہیں۔ باقی اللہ و عالم۔ شکریہ- :)
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
آپ کے دوسرے پیرا گراف میں لکھی گئی باتیں آپ کی ذاتی رائے ہے جس کے ساتھ میرا متفق ہونا ضروری نہیں۔ :)

البتہ تواریخ حافظ خانی کے بارے میں ایک غلط فہمی کا ازالہ ضروری ہے۔ مجھے یہ کتاب پڑھے ہوئے سات آٹھ سال ہوگئے ہیں جو کچھ لکھ رہی ہوں یاداشت کے بنا پر لکھ رہی ہوں ہو سکتا ہے بھول چوک ہو جائے

یہ تاریخ فارسی میں حافظ رحمت خان حکمران ریاست روہیل کھنڈ کے ایما پر لکھی گئی تھی اور انہیں کے نام سے منسوب ہے۔ پیر معظم شاہ کی تصنیف نہیں بلکہ انہوں نے اس کے مسودے پر کام کرکے شایع کیا تھا اور خان روشن خان نے اسی تاریخ پر حواشی کا اضافہ کرکے اس کو حواشی تواریخ حافظ رحمت خان کے نام سے شایع کیا تھا امر پاس یہی حواشی والی کتاب ہے۔ البتہ آج تو نہیں پھر کبھی ڈھونڈ کر تصدیق کرون گی۔ واللہ اعلم
 
جیہ

لائبریرین
علی خان ورورہ میں پشتو زبان کے جذبہ خدمت سے متاثر ہوں۔ جزاک اللہ

کسی زمانے میں عبدالحمید(جانان گل) اور میں نے نبیل بھائی کے اعانت سے ایک پشتو فورم دستار ہجرہ کے نام سے بنوایا تھا۔ میں آپ کو اس فورم کو جوائن کرنے کی دعوت دیتی ہوں ۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف
 
عؔلی خان

محفلین
آپ کے دوسرے پیرا گراف میں لکھی گئی باتیں آپ کی ذاتی رائے ہے جس کے ساتھ میرا متفق ہونا ضروری نہیں۔ :)

البتہ تواریخ حافظ خانی کے بارے میں ایک غلط فہمی کا ازالہ ضروری ہے۔ مجھے یہ کتاب پڑھے ہوئے سات آٹھ سال ہوگئے ہیں جو کچھ لکھ رہی ہوں یاداشت کے بنا پر لکھ رہی ہوں ہو سکتا ہے بھول چوک ہو جائے

یہ تاریخ فارسی میں حافظ رحمت خان حکمران ریاست روہیل کھنڈ کے ایما پر لکھی گئی تھی اور انہیں کے نام سے منسوب ہے۔ پیر معظم شاہ کی تصنیف نہیں بلکہ انہوں نے اس کے مسودے پر کام کرکے شایع کیا تھا اور خان روشن خان نے اسی تاریخ پر حواشی کا اضافہ کرکے اس کو حواشی تواریخ حافظ رحمت خان کے نام سے شایع کیا تھا امر پاس یہی حواشی والی کتاب ہے۔ البتہ آج تو نہیں پھر کبھی ڈھونڈ کر تصدیق کرون گی۔ واللہ اعلم

میں نے اپنے دوسرے پیراگراف میں جو باتیں بھی لکھی ہیں وہ میں نے پختونوں کی تاریخ کے بارے میں پچھلے 15 سالوں میں جتنی بھی کتابیں پڑھی ہیں اور جو پختونوں کا رویہ ان کی اپنی تاریخ کے بارے میں نے آبزرو کیا ہے اس کی روشنی میں لکھی ہیں۔ بہرحال میں نے اپنے لکھے کو کبھی بھی حرفِ آخر نہیں سمجھا۔ آپ کو اختلاف کو پورا حق حاصل ہے۔

میں نے جی تواریخ حافظ خانی کے بارے میں پیر معظم شاہ کی بابت تصنیف کا لفظ استعمال ہی نہیں کیا بلکہ تالیف کا لفظ استعمال کیا ہے۔ اور جو کچھ بھی میں نے عرض کیا ہے اس کتاب کی بابت اگرآپ چاہیں تو اس کتاب کو ابھی ڈاونلوڈ کرکے کنفرم کرسکتی ہیں۔ کتاب کے شروعات میں یہ تمام تفصیل موجود ہے۔

آپ کی پشتو فورم دستار ہجرہ کو جوائن کرنے کی دعوت کا بہت بہت شکریہ۔ :)
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
کتاب میں ڈاونلوڈ کی ہے شکریہ۔ صفحہ نمبر 12 کا دیباچہ دیکھا تو واضح کہ یہ خان کجو کی تصنیف ہے جو فارسی آمیز پشتو مین ہےنام تایخ افاغنہ۔ پیر معظم نے حافظ رحمت خان کے کہنے پر اس کے مسودے کو صاف کرکے پشتو میں تواریخ حافظ رحمت خانی کے نام سے تالیف کیا۔۔۔
 
یہ کتاب میں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس، کی لائبریری سے حاصل کی اور پھر اس کو پڑھنے کے بعد خود اسکین کرکے رفاہِ عام کے لیے اپلوڈ کیا ۔ آپ محسوس کریں گی کہ تاریخِ رحمت خانی (بغیر خان روشن خان کے حواشی کے) ایک مختصر کتاب ہے بہ نسبت حیاتِ افغانی کے، جس کی تصنیف کے بارے میں بھی کسی گنڈا پور صاحب کے ساتھ قضیے کا میں نے کہیں پڑھا ہے۔ شکریہ- :)
 
حیات افغانی ڈاون لوڈ کی ہے۔ مگر آن سکرین پڑھائی مجھ سے ہو نہیں سکتی۔ چیدہ چیدہ جستہ جستہ پڑھنے کی کوشش کروں گی
 
علی خان صاحب، شکریہ۔ اختر مو مبارک شا! آئندہ بھی اگر پشتو سکھانے کے حوالے سے کتب اپلوڈ کریں یا کوئی اچھا لنک ملے تو آگاہ کیجے گا۔ دہ خدای پہ امان!
 
عؔلی خان

محفلین
حیات افغانی ڈاون لوڈ کی ہے۔ مگر آن سکرین پڑھائی مجھ سے ہو نہیں سکتی۔ چیدہ چیدہ جستہ جستہ پڑھنے کی کوشش کروں گی

جیسے آپ کی مرضی جی۔ اس بات کا خیال رہے کہ اس کتاب کی ترتیب ٹھیک نہیں ہے۔ یعنی وہ الٹی شروع ہوتی ہے۔ شکریہ- :)
 
عؔلی خان

محفلین
علی خان صاحب، شکریہ۔ اختر مو مبارک شا! آئندہ بھی اگر پشتو سکھانے کے حوالے سے کتب اپلوڈ کریں یا کوئی اچھا لنک ملے تو آگاہ کیجے گا۔ دہ خدای پہ امان!

ڈیرہ مننہ۔ :) آپ ازراہ ِ مہربانی میری گوگل ڈرائیو چیک کریں۔ اس میں پشتو سیکھنے کی کئی کتابیں ہیں۔ بلکہ فریز بک اور پشتو-انگریزی ڈکشنری بھی ہے۔ شکریہ۔ :)
 
عؔلی خان

محفلین
میں نے پختونوں کی تاریخ کے متعلق ایک اور نہایت ہی نایاب کتاب (جو کہ کم از کم شمالی امریکہ میں ورلڈ کیٹ کے مطابق صرف دو لائبریریز کے پاس ہے۔ دوسرے ملکوں کا مجھے معلوم نہیں ہے-) "صولتِ افغانی" - تالیف: محمد زردار خان - اشاعت: 1876، یونیورسٹی آف ٹورنٹو، کینیڈا، سے خصوصی طور پر منگوا کر اس کا ایک ایک صفحہ انتہائی احتیاط سے اسکین کر کے اور پھر اس کی برقی کتاب بنا کر مندرجہ بالا گوگل ڈرائیو پرسب کے استفادہ کے لیے اپلوڈ کر دی ہے- جزاک اللہ- :)
 
Top