پاگل لڑکی

امن وسیم نے 'آپ کی نثری شاعری بحور سے آزاد' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 7, 2019

  1. امن وسیم

    امن وسیم محفلین

    مراسلے:
    366
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    *پاگل لڑکی*

    ایک ہے پاگل لڑکی جو
    دیواروں سے سر ٹکرا کر
    پیروں میں کانٹوں کو سجا کر
    تکلیفیں بڑھاتی ہے
    راتوں میں اٹھ کر روتی ہے
    اور دل کے داغ وہ دھوتی ہے

    ایک ہے پاگل لڑکی جو

    انجان تھی پیار کرنے سے پہلے
    سولی پر چڑھنے سے پہلے
    کہ پیار کا رستہ مشکل ہے
    اور سارا زمانہ سنگدل ہے

    اس کو اب احساس ہوا ہے
    پیار جب اس کا روٹھ گیا ہے
    خواب جب اس کا ٹوٹ گیا ہے

    کوئی اسے بتلائے کہ اب
    روگ لگانے سے کیا ہو گا
    سوگ منانے سے کیا ہو گا
    جوگ رچانے سے کیا ہو گا

    پر وہ کب مانے بات کسی کی
    وہ تو ہے ایک پاگل لڑکی

    امن وسیم
     
  2. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,728
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    'جوگ رچانے' کا کیا مطلب ہوا ؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. امن وسیم

    امن وسیم محفلین

    مراسلے:
    366
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    مطلب " جوگ " قبول کر لینا اور اسے اپنے دل کی گہرائیوں میں اتار لینا۔
    میرا خیال ہے یہ ایسے ہی ہے، ویسے میری اردو کافی کمزور ہے۔ اگر اس میں کوئی غلطی ہو تو مطلع کر کے اصلاح کا موقع ضرور دیجیے گا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,728
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میرے ناقص علم کے مطابق رچانا کے ساتھ کچھ ہی لفظ فٹ بیٹھتے ہیں۔ مثلا مہندی، شادی، ڈھونگ۔ یا کچھ ایسا جسے دھوم دھام سے منایا جائے۔
    جوگ ہمیشہ ’لیا‘ کے ساتھ ہی پڑھا سنا ہے۔ سوال اسی تناظر میں تھا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  5. امن وسیم

    امن وسیم محفلین

    مراسلے:
    366
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    جی بالکل درست فرمایا آپ نے۔ میں نے معلوم کیا ہے یہی جواب ملا مجھے۔ اصلاح کا شکریہ آئندہ خیال رکھوں گا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر