پاک نستعلیق بالمقابل گوہر نستعلیق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضا

معطل
نیو ریلیز پاک نستعلیق

السلام علیکم!
محسن بھائی اللہ عزوجل آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
بھیا میرا مشورہ تھا کہ اگر آپ لغت سے پہلے پاک نستعلیق کو تھوڑا وقت دے دیں تو بہتر رہے گا۔بقول آپ کے 23مارچ کو پاک نستعلیق کی اگلی ریلیز ۔۔جس میں بنیادی تبدیلیاں کی جائیں گی۔رفتار بھی اچھی ہوتو ۔میرا خیال ہے کہ پاک نستعلیق میں کافی بہتری آجائے گی۔جس سے ان شاء اللہ اس کو استعمال کرنے کا رجحان بڑھے گا۔بعد بھی بھلے مزید تبدیلیاں آہستہ آہستہ بھی ہوتی رہیں۔لیکن ایک دفعہ کچھ بہتر کرکے اس کو ریلیز کیا جائے۔
اس کے بعد بھلے آپ شوق سے لغت کا کام کریں اور اللہ عزوجل آپ کو اس میں بھی کامیابی نصیب فرمائے۔
 
محسن حجازی

محفلین
نیو ریلیز پاک نستعلیق

رضا نے کہا:

براہ کرم میرا سابقہ جواب ملاحظہ فرمائیے۔ یہ فیصلے میرے ذاتی نہیں بلکہ ناظم منصوبہ جناب ڈاکٹر عطش درانی کرتے ہیں کہ کون کیا کام کرے گا۔ دیگر پاک نستعلیق کی طرف بھی میرا دھیان ہے اور اس سلسلے میں جیسا کہ میں‌نے عرض کیا کہ ظہور احمد سولنگی تمام اشکال کو نئے سرے سے بنا رہے ہیں۔ میں سائنٹیفک میتھڈ کا آدمی ہوں جذباتیت اور سطحیت سے کام کرنے کا عادی نہیں۔
غالبا میں بیان سابق میں پاک نستعلیق کے مستقبل کی بابت تفصیلی عرض کر چکا ہوں۔
آپ کے لیے یہی ہے کہ۔۔۔۔

عاشقی صبر طلب اور تمنا بے تاب
دل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہونے تک

دیگر یہ کہ یہ کام اس قدر سہل نہیں ہیں اور خاصے وقت و دقت طلب ہیں۔ ہمارا کام فقط کوشش کرنا ہے نتائج من جانب اللہ۔‌
ڈاکٹر عطش درانی کی حکمت عملی تہہ بہ تہہ ہے۔ پہلے کمپیوٹر نستلعیق دکھانے کے قابل ہوگئے کسی حد تک؟ ٹھیک۔۔۔ اب ان اردو والے کمپیوٹرز پر مشینی ترجمہ کاری کا کام شروع کردو!
جبکہ دوسرے لوگ کیے گئے کام (یعنی پاک نستعلیق) کو بہتر بنانے میں لگے ہوئے ہیں جس کی نگرانی البتہ میرے ذمے ہے۔
بہرکیف۔۔۔۔ اداروں میں ایسے ہی کام ہوتا ہے۔۔۔ آہستہ آہستہ۔۔۔ قدم جما کر۔۔۔مشینی ترجمہ کا کام کوئی کرے گا کوئی بصری حرف شناس پر ۔۔۔ کوئی فونٹ پر تو کوئی اردو متن تا صوت پر۔۔۔۔
 
طمیم

محفلین
محسن بھائی زبردست۔

میری دعا ھے کہ جلد آپ کی کوششیں رنگ لائیں اور ھمیں ایک مکمل نستعلیق فونٹ استعمال کو ملے۔
 
jawad101

محفلین
جوہر نستعلیق

سلام :جوہر نستعلیق کا فونٹ پاک نستعلیق سے بہتر نہیں ہے۔پاک ڈاٹا والوں نے ان پیج پر ہاتھ صاف کیا ہے۔اُنہوں نے تمام اشکال ان پیج کی فائل Nooric.ttf سے کاپی کئے ہوئے ہیں(کچھ اشکال خود بھی بنائی ہوئیں ہیں)اور1113لیگیچر(بغیر نکتے کے)بھی استعمال کیے ہوئے ہیں ۔ اس لیے جب کوئی لیگیچر والا لفظ استعمال ہو تو بہت اچھا نظر آتا ہے، لیکن جب کوئی لفظ جوہر نستعلیق کے لیگیچر میں نہ ہو تو کئی دفہ بہت بُرا نظر آتا ہے۔
کچھ الفا ظ جو لیگیچر میں ہیں۔ ایکسچینج عملی تفصیلی مملکت ملک جعلی مستقل پاکستان تکمیل۔
کچھ الفاظ جو لیگیچر میں نہیں ہیں۔ نجف چھک پیشگی شکن چٹی مصطکی بیٹھکو بٹھک ئستگی

a8c03a1969195

http://keepmyfile.com/image/a8c03a1969195
 
arifkarim

پوسٹ کرتے وقت مجھے معلوم ہوا کہ مجھے امیج پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

keepmyfile.com/image/a8c03a1969195

جواد صاحب آپ کو یہاں پر امیج پوسٹ کرنے کی پوری اجازت ہے، آپ بے فکر ہو کر پوسٹ کریں۔ ایک سوال آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ آپ نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ آپ اپنا بنایا ہوا نوری نستعلیق فانٹ ریلیز کریں گے۔ مگر کب کریں گے یہ بھی تو بتادیں؟
 
jawad101

محفلین
سلام:‌اب جب کہ پاک نوری نستعلیق ریلز ہونے جا رہا ہے تو پھر میرے والے فونٹ کی توکوئی ضرورت ہی نہیں‌رہتی۔ میرا فونٹ‌اور پاک نوری نستعلیق دونوں‌ نسخ فونٹ پر بیس ہیں، یعنی جب کوئی لفظ لیگیچر میں‌نہیں‌ہو گا تو وہ نسخ کی صورت میں‌نظر آئے گا، میں‌نے Nafees Web Naskh کو استعمال کیا تھا، جب کہ پاک نوری نستعلیق Nastaliq Numa پر بنا ہے۔
آجکل میں ایک نستعلیق فونٹ میں تمام 20,000لیگیچر ڈال رہا ہوں۔ کچھ دونوں میں اپنا وہ کام بھی دکھائوں گا۔
جواد۔
 
کیا یہ بھی ایک نیا ’’ان۔پیج‘‘ چور یونیکوڈ نوری نستعلیق فانٹ ہے، جو کہ ترسا ترسا کر نکلے گا؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top