ونڈوز پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

جزاکم اللہ۔
  • کیا تراجم شامل کرنے کے ساتھ ساتھ عربی متن بھی شامل کیا جاسکے گا یا پہلے والے عربی متن میں تبدیلی کی جاسکے گی ۔
  • اسی طرح کیا ترجمہ کے لئے عربی متن سے مختلف فانٹ منتخب کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔
  • اسی طرح کیا ایک سے زائد تراجم بھی کسی بھی عربی متن کے ساتھ ٹیکسٹ کے طور پر حاصل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ یعنی مختلف زبانوں میں تراجم وغیرہ یا ایک ہی زبان میں مختلف افراد کے کئے گئے تراجم
  • کیا اس طرح ہوسکتا ہے کہ ایک متن کے لئے جو عربی فانٹ منتخب کیا گیا ہے وہی فونٹ اس کے ساتھ جڑا رہے یعنی کسی متن پر دوسرا عربی فانٹ نہ لگایا جاسکے تاکہ عربی متن میں فونٹ کی وجہ سے غلطی کا امکان ختم ہوجائے۔
جی ترجمہ اور متن دونوں میں اضافہ کرنے کی سہولت ہوگی انشاءاللہ
اس وقت تک تو متن یا ترجمہ ایک وقت میں ایک ہی لیا جاسکتا ہے، کیا آپ کے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جب متن لیا جائے تو ساتھ ہی ترجمہ بھی آجائے ؟ اور وہ بھی ایک یا ایک سے زیادہ تراجم ؟
اور آپ کے چوتھے پوائنٹ سے میرے ذہن میں یہ بات آرہی ہے کہ ہر متن کیلئے ایک ڈیفالٹ فونٹ منتخب کرنے کی سہولت ہو ؟ تاکہ جب بھی اس متن کو استعمال کیا جائے تو وہی فونٹ خود بخود استعمال ہوجائے ؟
 

طمیم

محفلین
میرا مطلب متن اور ترجمہ ایک ساتھ خودبخود انسرٹ کرنے کی سہولت نہیں بلکہ صارف کی مرضی پر ہے۔ یعنی اگر صارف ترجمہ چاہتا ہے تو کونسی زبانوں میں سے کونسا ۔ لیکن یہ سہولت ہونی چاہیئے کہ ایک سے زائد تراجم شامل کئے جاسکے اسی طرح زبانوں کی قید بھی نہیں ہونی چاہیئے۔
اسی طرح آپ کی بات درست ہےکہ ہر متن کیلئے ایک ڈیفالٹ فونٹ منتخب کرنے کی سہولت ہو ،تاکہ جب بھی اس متن کو استعمال کیا جائے تو وہی فونٹ خود بخود استعمال ہوجائے ۔ اس طرح کسی دوسرے متن پر غلط فونٹ اپلائی کرنے سے غلطی کا امکان کم ہوجائے گا۔
 

whs0123

محفلین
زبردست --- جزاک اللہ خیر --- اگر عربی کے ساتھ ہی اردو بھی ہو تو کیا بات ہے
 

افسر خان

محفلین
بہت بہت شکریہ جناب اس اہم سوفٹ ویئر کو شیر کرنے کے لئے۔۔۔ میں نے اسے اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کر لیا اور لنک اپنے بلاگ پر شیئر کرنے جارہا ہوں۔۔۔:loser:
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
صاحب ہم نے بھی ڈائون لوڈ کیا۔ ڈائون لوڈ ہوا بھی۔ انسٹال کیا۔ انسٹال بھی ہوا ۔ اس کے بعد سب کچھ پتا نہیں کہا غائب ہو گیا؟ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کریں؟ پھر سے ڈائون لوڈ کرنا پڑے گا؟ یا کوئی اور حل بھی ہے؟ مشورہ عنایت فرمائیں۔
 

طمیم

محفلین
صاحب ہم نے بھی ڈائون لوڈ کیا۔ ڈائون لوڈ ہوا بھی۔ انسٹال کیا۔ انسٹال بھی ہوا ۔ اس کے بعد سب کچھ پتا نہیں کہا غائب ہو گیا؟ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کریں؟ پھر سے ڈائون لوڈ کرنا پڑے گا؟ یا کوئی اور حل بھی ہے؟ مشورہ عنایت فرمائیں۔
آپ کے پاس مائیکروسافٹ ورڈ کا کونسا ورژن ہے یا مائیکروسافٹ آفس کا کونسا ورژن ہے؟
اگر آپ کے پاس آفس یا ورڈ کا 2007 یا اس کے بعد والا ورژن ہے تو ذیل کی تصویر سے مدد مل سکتی ہے۔ مینو میں آخر پر ایڈ انز کی آپشن ہوتی ہے وہاں پر یہ نظر آئے گا۔ مزید معلومات کے لئے پہلے پیغام پر جائیں لنک
pakqurannew.jpg
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
جزاکم اللہ خیراً کثیراً۔۔۔اللہ رب العزت آپ کا اقبال بلند کرے۔ کیا ہی مفید کام کیا ہے، نہ صرف آپ کی بلکہ استعمال کرنے والے تمام صارفین کی دُنیا و آخرت سُدھارنے کا کام اللہ تعالی آپ کو فوزو فلاح سے نوازے، آمین، ثم آمین۔۔۔۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
عالی جناب ابرار حسین صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور عالی ! آپ نے بچے تو دیکھے ہی ہوں گے۔ ایک ٹافی ہاتھ آئی نہیں کہ دوسری کی فرمائش حاضر۔
اب ہماری حالت بھی بچوں جیسی ہی ہوتی جا رہی ہے۔
’’پاک قرآن اِن مائکروسافٹ ورڈ‘‘ کی نعمتِ عظمیٰ ہاتھ آئی نہیں کہ قرآن سے متعلقہ دوسری نعمتوں کی خواہش حاضر۔
جی ہاں جناب! چونکہ قرآن پاک کے اردو سے گجراتی اور اُردوسے ہندی نیز ترجمہ و تفسیر کی پروف ریڈنگ کے کاموں کی چھ -چھ بار سعادت حاصل کرچکا ہوں۔
اور جب سے تراجم قرآنی ، منشائے خداوندی کو سمجھنے کی انسانی کوشش مصنفہ پروفیسر مشیر الحق پڑھی ہے۔
تبھی سے اُردو کے متعدد قرٖآنی تراجم کے تقابلی مطالعہ کا شوق دِل میں لیے بیٹھا ہوں۔
’’پاک قرآن اِن مائکروسافٹ ورڈ‘‘ کی نعمتِ عظمیٰ کے حاصل ہوتے ہی وہ خواہش پھر سے تازہ ہوگئی۔
موءدبانہ گزارش ہے کہ بس اب تو کرم فرما دیجیے۔اور ایک آیت کے متن قرآنی کے نیچے ہی درجن بھر اردو تراجم دستیاب کروا دیجیے۔
زندگی بھر آپ کو دُعائیں دیں گے۔
 
Top