پاک فوج کا آپریشن "ضرب عضب "

عمراعظم

محفلین
وحشی اور درندہ صفت طالبان کو اب کسی مقام یا دل میں جگہ نہیں ملنی چاہیئے۔یہ وحشی صرف کسی ملک یا قوم کے دشمن ہی نہیں ہیں بلکہ یہ درندے انسانیت کے دشمن اور قاتل ہیں۔ وہ لوگ جو اتنے سالوں سے ان کی بربریت اور سفاکی دیکھنے کے باوجود ان کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ، میں اُن کی عقلوں کے لئے دعائے مغفرت ہی کر سکتا ہوں۔
میں دیگر ہم وطنوں کی طرح اپنے وطن میں نا گفتہ بہ حالات کی وجہ سے دُکھی ضرور ہوں ،البتہ اصل دُکھ ،رنج اور مسلسل ویرانی صرف اُ ن کی آ نکھوں میں دیکھی جا سکتی ہے جن کی کوئی نہ کوئی عزیز ہستی، لختِ جگر یا دوست اِن حیوان نما انسانوں نے چھین لیا ہے۔ایسے ہی لوگوں میں میرے بھائی @سیدز بیر شامل ہیں۔اللہ ایسے تمام لوگوں کو صبرِ جمیل سے نوازے، پاک فوج کو مکمل کامیابی سے ہمکنار فرمائے،نیز عسکری و سیاسی قیادت کو اس فتنہ کو جڑ سے اُکھاڑ دینے کی صلاحیت اور استقامت عطا فرمائے۔آمین
 
آخری تدوین:

صرف علی

محفلین
ہماری دعا ہے اس بار یہ آپریشن اپنے منطقی انجام تک جائے ایسا نہ ہو پھر سوات کی کہانی دہرائی جائے یہاں بھی
 

اوشو

لائبریرین
اللہ کریم پاک فوج کو ان ظالمان خوارج پر فتح عطا فرما۔ پاک فوج کی مدد فرما۔
اور ان دہشت گردوں کو نیست و نابود فرما جو معصوم انسانوں اور وطنِ عزیز کے دشمن ہیں۔
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
سدا سلامت پاکستان
تا قیامت پاکستان
 

قیصرانی

لائبریرین
عضب: نو تلواروں میں سے ایک

140617172040_swards_museum_01_624x351__nocredit.jpg

140617172037_swards_museum_01_624x351__nocredit.jpg

بشکریہ بی بی سی اردو
یہ تصاویر 1929 کی لی ہوئی تو نہیں لگ رہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے، اور پاک فوج کامیاب و کامران ہو اور تمام دشمن نیست و نابود ہوں، آمین
 
Top