پاک فوج کا آپریشن "ضرب عضب "

دلاور خان

لائبریرین
آپریشن شروع ہونے سے پہلے میڈیا نے جتنا شور مچایا اور سب کچھ بتادیا تو کیا طالبان یا جو کوئی بھی ہیں ان کے پاس ٹی وی نہیں ہوگا کہ انہوں نے بھی یہ سب دیکھ لیا ہوگا کہ ان کے خلاف آپریشن ہونے والا ہے اور وہ وہاں سے کسی اور جگہ موو نہیں کرگئے ہونگے یا کچھ اور بندوبست نہیں کیا ہوگا انہوں نے؟
ایسے آپریشن تو اتنے خفیہ ہونے چاہیے کہ کسی کو خبر تک نہ ہو اور افواج دہشت گردوں کے سروں تک پہنچ جائیں۔

پاکستانی میڈیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آپریشن کا نتیجہ صرف بے گناہ عوام بھگتے گی خود کش حملے کی صورت میں ، دلاور خان نے صحیح کہا کہ جب دہشتگروں کو خبر ہوگئی ہوگی تو وہ کیا وہاں سے فرار نہیں ہوگئے ہونگے ؟
ایسے ہی جیسے فلموں میں دکھاتے ہیں کہ چور لٹریے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے پولیس ہوٹرز بجاتے ہوئے آتے ہیں تاکہ چور خبردار ہوکر بھاگ جائے ۔۔۔۔
ہونا کچھ نہیں ہے ، دہشتگرد ادھر ادھر بھاگ گئے ہونگے ، یہ لوگ طیاروں ٹینکوں سے کچھ گھر تباہ کردینگے جلادینگے ، تین چار جعلی لوگ ماردینگے اور نام دے دینگے بڑا دہشتگرد مارا گیا ، آہستہ آہستہ آپریشن کی شدت میں کمی آئے گی ، چند دن بعد ایک اور خودکش حملہ ہوگا ، پھر وہی کہانی دہرائی جائے گی جو پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے ، ایک ہی ڈرامہ کو نشر مکرر پیش کیا جارہا ہے ۔۔۔
ناختم ہونے والا سلسلہ ۔۔۔

دہشتگردوں سے جنگ ضرور کرے مگر حکمت عملی طہ کرکے، ایسے نہیں جیسے غیر ملکی آقا کہتے ہیں، اچانک تابڑ توڑ پھر ٹھنڈے ، ان سے نظریاتی جنگ کرے ، ہر جگہ انکے فلسلفہ کو غیر مقبول اور ناکام بنانا ہوگا ، اس کے لیے سب سے پہلے خود مخلص ہوکر صرف اور صرف انصاف پر خصوصی توجہ دے ، معاشرے میں انصاف ہوگا تو دہشتگردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔۔
ورنہ یہ سلسلہ جاری رہے گا
 
آپریشن کا نتیجہ صرف بے گناہ عوام بھگتے گی خود کش حملے کی صورت میں ، دلاور خان نے صحیح کہا کہ جب دہشتگروں کو خبر ہوگئی ہوگی تو وہ کیا وہاں سے فرار نہیں ہوگئے ہونگے ؟
ایسے ہی جیسے فلموں میں دکھاتے ہیں کہ چور لٹریے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے پولیس ہوٹرز بجاتے ہوئے آتے ہیں تاکہ چور خبردار ہوکر بھاگ جائے ۔۔۔ ۔
ہونا کچھ نہیں ہے ، دہشتگرد ادھر ادھر بھاگ گئے ہونگے ، یہ لوگ طیاروں ٹینکوں سے کچھ گھر تباہ کردینگے جلادینگے ، تین چار جعلی لوگ ماردینگے اور نام دے دینگے بڑا دہشتگرد مارا گیا ، آہستہ آہستہ آپریشن کی شدت میں کمی آئے گی ، چند دن بعد ایک اور خودکش حملہ ہوگا ، پھر وہی کہانی دہرائی جائے گی جو پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے ، ایک ہی ڈرامہ کو نشر مکرر پیش کیا جارہا ہے ۔۔۔
ناختم ہونے والا سلسلہ ۔۔۔

دہشتگردوں سے جنگ ضرور کرے مگر حکمت عملی طہ کرکے، ایسے نہیں جیسے غیر ملکی آقا کہتے ہیں، اچانک تابڑ توڑ پھر ٹھنڈے ، ان سے نظریاتی جنگ کرے ، ہر جگہ انکے فلسلفہ کو غیر مقبول اور ناکام بنانا ہوگا ، اس کے لیے سب سے پہلے خود مخلص ہوکر صرف اور صرف انصاف پر خصوصی توجہ دے ، معاشرے میں انصاف ہوگا تو دہشتگردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔۔
ورنہ یہ سلسلہ جاری رہے گا
’حکومت نے آپریشن کے لیے 3 محاذوں پر تیاری کی‘
 
مسلمانوں کا خون صرف ایک طرف سے بہے گا، دوسری طرف تو خوارج ہیں

پتہ بھی ہے خوارج کیا ہوتے ہیں؟
ہم مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ گناہ کرنے سے انسان اسلام سے خارج نہیں ہوجاتاہے۔ جو لوگ خوارج خوارج کی رٹ لگاتے ہیں وہ دوسروں کو اسلام سے خارج کرتے ہیں ۔
اپ کا عقیدہ اپکا۔ ہمارے ہمارا۔ خوش؟
 
الف نظامی

لائبریرین
یا اللہ
طالبان ، پاک فوج اور عوام اکٹھے ہو جائیں اور امن ، وحدت ، اخوت کا نظارہ دنیا کو دکھا دیں۔ آمین۔
 
یا اللہ
طالبان ، پاک فوج اور عوام اکٹھے ہو جائیں اور امن ، وحدت ، اخوت کا نظارہ دنیا کو دکھا دیں۔ آمین۔

اگر پاک فوج ٹارگیٹیڈ اسٹرائیک کریں اور بچوں اور عورتوں اور بوڑھے سویلین کو نہ ماریں تو کچھ بچت ہوسکتی ہے۔
یادرہے بلاتفریق سویلین کو مارنے کے عمل سے ابادی فوج کے خلاف ہوجاتی ہے اور دشمن فائدہ اٹھاتا ہے۔ مثال بنگال کی 1971 میں شکست کی ہے۔
سوات میں مارا ماری اب تک لوگ بھگت رہے ہیں۔ فوج کا اپنی ابادی کے خلاف ایکشن ایک محدود وقت تک محدود ہدف کے لیے ہوسکتا ہے ورنہ نقصان ہوگا
 
پتہ بھی ہے خوارج کیا ہوتے ہیں؟
ہم مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ گناہ کرنے سے انسان اسلام سے خارج نہیں ہوجاتاہے۔ جو لوگ خوارج خوارج کی رٹ لگاتے ہیں وہ دوسروں کو اسلام سے خارج کرتے ہیں ۔
اپ کا عقیدہ اپکا۔ ہمارے ہمارا۔ خوش؟
اسلام سےنکالنے کا کام تو طالبان نے شروع کیا تھا ، اسی لئے تو 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو مار چکے ہیں۔ کیونکہ ان کی نظر میں یہ مسلمان نہیں ہیں۔
اورجوکچھ طالبان کر رہے ہیں وہ گناہ نہیں ہے ، فتنہ ہے
 
اسلام سےنکالنے کا کام تو طالبان نے شروع کیا تھا ، اسی لئے تو 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو مار چکے ہیں۔ کیونکہ ان کی نظر میں یہ مسلمان نہیں ہیں۔
اورجوکچھ طالبان کر رہے ہیں وہ گناہ نہیں ہے ، فتنہ ہے

ممکن ہے۔ مجھے اس بارے میں پورا علم نہیں
اپنا عقیدہ میں نے بتادیا
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
آئی ایس پی آر اپڈیٹ ۔ ۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق ضرب عضب میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے جوانوں کو بھی شامل کرلیاگیاہے جنہوں نے نشانہ لے کر میرانشاہ کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والے تین دہشتگردوں کے بھاگنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کامیابی سے نشانہ بنایا،تازہ حملوں کے علاقوں میں سویلین آبادی نہیں ہے اور حملوں میں ترکمانستان کے دہشتگردبھی مارے گئے ہیں ۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے تازہ بیان میں بتایاکہ جیٹ طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے 50کلومیٹردور مغرب کی جانب تحصیل شوال میں دہشتگردوں کے چھ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر 27افرادمارے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل میرعلی میں ہونیوالی کارروائی کے دوران 7شرپسند مار ے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روزہونیوالے حملوں میں ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 140ہوگئی ہے اور تمام شہروں اور حساس اداروں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ،فوج کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ فوج کو طلب کرسکے گی۔

خبرکا ربط ۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
آئی ایس پی آر اپڈیٹ کا عکس ۔ ۔ ۔

1524820_892276374121218_6838334137571611427_n.jpg
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ اپنے ''وسائل'' کو استعمال کرتے ہوئے فضائی نگرانی کی جارہی ہے، کچھ ذرائع کے مطابق ان وسائل میں دو طرح کے پاکستانی ڈرونز شامل ہیں۔ انہیں براق اور شاہپر کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔ یہ دونوں ڈرونز مکمل طور پر''قومی انجینئرنگ اور سائنسی کمیشن'' کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں ۔ فی الحال ان ڈرونز کو صرف فضائی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج اور فضائیہ 'شاہپر' کو ہتھیاروں سے لیس کر کے ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کر چکی ہیں اور ضرورت پڑنے پر اس صلاحیت سے فائدہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

10262164_892528137429375_7119745317282025440_n.jpg
 
آخری تدوین:

سید زبیر

محفلین
اللھم صل علی محمد وعلی ال محمد کما صلیت علی ابراھیم وعلی ال ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی ال محمد کما بارکت علی ابراھیم وعلی ال ابراھیم انک حمید مجید۔
 
Top