پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

ربیع م

محفلین
ماہرین کی رائے کا تو انتظار رہے گا ویسے میں عثمان قادر جی کو یہ سوال فارورڈ کروں گا،کیونکہ وہ ہمارے بے چارے نواز کے پیچھے پڑے ہیں پر یہاں ذوالفقار کا آپریشن نہیں کررہے،یہ تو زیادتی ہوئی کہ "ن" کا آپریشن اور پیپلز کو کھلا چھوڑ دیا۔سُپرسمائلس
کیا یہ کھلا تضاد نہیں!!!
 

ابن توقیر

محفلین
پینترا بدلنا کوئی آپ سے سیکھے:atwitsend::atwitsend::atwitsend:
بات نواز کی بولنگ پہ شروع کی کہ فضول بولر ہے وغیرہ وغیرہ اور اب ٹیسٹ ٹیم میں آل راؤنڈر کی شمولیت پہ آ گئے

ارے نہیں حسیب جی،اگر غیرجانبداری سے دیکھا جائے تو ان کا نکتہ بھی کچھ اتنا غلط نہیں ہے،وہ بس تھوڑی جلدی رزلٹ چاہ رہے ہیں،وقت نہیں دے رہے۔
رہی بات ٹیسٹ آل راونڈر کی تو وہ الگ موضوع ہے اور اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے۔

دوستانہ
 

ابن توقیر

محفلین
300 کے قریب تو پہنچ گئے ویسٹ انڈیز والے۔

بھیا آپ کا بھی دل چاہ رہا ہے کہ 80 یا 90 رنز کی پارٹنرشپ دیکھنے کو ملے؟ ابھی فراغت ملی ہے تو بیٹھا ہوں سکرین کے سامنے،کیا ہی مزا آجائے اس ٹیسٹ کو دیکھ کر۔
سُپرسمائلس
 

ابن توقیر

محفلین
صورتحال کافی دلچسپ ہوتی جارہی ہے،ویسٹ انڈیز کو 148 رنز درکار ہیں،آج کے دن کے 49 اعشاریہ 4 اوورز باقی ہیں،ان کی تین وکٹیں باقی ہیں۔
موجودہ پارٹنرشپ 42 رنز کی ہوچکی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بھیا آپ کا بھی دل چاہ رہا ہے کہ 80 یا 90 رنز کی پارٹنرشپ دیکھنے کو ملے؟ ابھی فراغت ملی ہے تو بیٹھا ہوں سکرین کے سامنے،کیا ہی مزا آجائے اس ٹیسٹ کو دیکھ کر۔
سُپرسمائلس

ہم صرف "Controlled Aggression" پسند کرتے ہیں اپنی ٹیم کی جانب سے دوسروں کی جانب سے "Controllable Aggression" ! :)

ان حدود میں رہ کر جتنا مزہ کر سکتے ہیں کریں۔ :)
 
Top