پاکستان کے لیے ایک اعزاز:دس نومبر ملالہ کا عالمی دن

سید زبیر

محفلین
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکے مون نے دس نومبر کو ملالہ کے عالمی دن سے منسوب کر نے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ اور دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے ملالہ کو نوبل پرائز دینے کا مطالبھ کیا ہے۔ یہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ہمیں بہی چاہئیے کہ مادر ملت ، دختر مشرق جیسا کوئی خطاب پاکستان کی اس عظیم بیٹی کے لیے بلکہ اس کے عظیم والد کے لیے بھی منتخب کرلیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
دس نومبر ملالئے سے منسوب؛ گورڈن براون کی پٹیشن
اسلام آباد: اقوام متحدہ نے دس نومبر کو ملالئے ڈے منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے تعلیم اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ ملالہ نے دنیا بھر کے بچوں کو حصول تعلیم کیلیے حوصلہ بخشا ہے۔
جمعہ کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ملالئے یوسفزئی سے منسوب دن منانے کا اعلان کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ملالئے نے سوات سمیت پورے پاکستان کی لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جدوجہد کی جو پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔
ادھر، برمنگھم سے ملالئے نے اپنے والد کی زبانی ایک پیغام میں دنیا بھر کے لوگوں کا اپنی حمایت اور تائید پر شکریہ ادا کیا ہے۔
پندرہ سالہ ملالئے یوسفزئی طالبان کی جانب سے سر پر گولی مارے جانے کے بعد برطانیہ کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ انہوں نے طالبان کیخلاف آواز بلند کی اور سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کی پُرجوش حامی رہیں۔
دوسری جانب ایوان صدر اسلام آباد میں وسیلہ تعلیم کی تقریب سے خطاب میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے تعلیم گورڈن براؤن نے ملالئے یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا ملالئے نے دنیا بھر کے بچوں کو حصول تعلیم کیلیے حوصلہ بخشا ہے۔
براون نے ملالئے کے لئے دس لاکھ سے زائد دستخطوں کے ساتھ ایک پٹیشن بھی پیش کی ہے جس میں دستخط کرنے والوں نے ملالئے یوسفزئی کو تعلیم کے فروغ کے لئے کردار ادا کرنے پران کی حمایت کی ہے۔
گورڈن براون بچوں بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کا فرض پورانہ کیا توتاریخ معاف نہیں کرےگی۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ بچوں کی تعلیم کےحوالےسےصوبائی حکومتوں کوبھی کرداراداکرناچاہیے۔
اس موقع پر فروغ تعلیم کے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کے خیال سے وہ گیم کیا ہو سکتی ہے چاچو ؟؟؟ یہ بیرونی طاقتیں ہم پر کیا ظاہر کرنا چاہتی ہیں یہ سب کر کے ؟؟؟
کچھ نہ کچھ تو ضرور ہو گا۔
اور بھی تو پاکستان کی اتنی بیٹیاں ہیں جو ڈرون حملوں میں ماری گئیں، اور بھی تو پاکستان کی اتنی بیٹیاں ہیں جو آج بھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ لیکن نوبل انعام کی سفارش صرف ملالہ کے لیے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کچھ نہ کچھ تو ضرور ہو گا۔
اور بھی تو پاکستان کی اتنی بیٹیاں ہیں جو ڈرون حملوں میں ماری گئیں، اور بھی تو پاکستان کی اتنی بیٹیاں ہیں جو آج بھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ لیکن نوبل انعام کی سفارش صرف ملالہ کے لیے۔
جی یہی بات ہے دراصل ۔ اندر کوئی نا کوئی بات تو ضرور ہے ۔
 
Top