پاکستان کی کرکٹ ٹیم سری لنکاکے دورے پر

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہے۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلے دن 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 اسکور بنائے تھے۔

پاکستان کو اس سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا میں جاری 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم 378 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آج میچ کا دوسرا دن ہے۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 88 اسکور بنائے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے ہیرو عبد اللہ شفیق صرف دو گیندیں کھیل کر کلین بولڈ ہو گئے۔
امام الحق اور بابر اعظم بھی کلین بولڈ ہوئے۔
رضوان ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
12 کے انفرادی اسکور پر محمد نواز کیچ آؤٹ

پاکستان کا اسکور 145، چھ وکٹوں کے نقصان پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور اس کے ساتھ ہی دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا۔

سری لنکا پہلی اننگ 378
پاکستان پہلی اننگ 191، سات کھلاڑی آؤٹ

پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کےلیے ابھی 187 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم 231 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 63 اسکور بنائے ہیں۔ اسطرح ان کو پاکستان پر 210 اسکور کی برتری حاصل ہے۔

آج کا پورا دن تو وہ کھیلیں گے اور پاکستان کو 350 سے 400 تک کا ہدف دیں گے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آج کم روشنی کے باعث میچ کچھ جلدی ختم ہوگیا۔

دیکھتے ہیں کہ چوتھے اور پانچویں دن میں کیا صورتحال رہتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرےٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں 176 اسکور بنائے تھے اور اس کے5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

سری لنکا کو پاکستان پر 323 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکامیں کھیلاجانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکانے اپنی دوسری اننگ 360 اسکور 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئر کر دی۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے ہیرو عبد اللہ شفیق اس اننگ میں بھی ناکام ہی رہے اور صرف 16 اسکور بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس وقت امام الحق اور بابر اعظم 89 کے مجموعی اسکور پر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 420 اسکور کی ضرورت ہے۔ اس وقت میچ خراب روشنی کی وجہ سے رُکاہوا ہے۔

آج میچ کا چوتھا دن ہے۔ ظاہر ہے کہ پاکستانی ٹیم 420 کا ہدف عبور نہیں کر سکےگی۔ اب ان کی یہی کوشش ہونی چاہیے کہ میچ کو ڈرا کی طرف لے جائیں۔
 
Top