پاکستان کی کرکٹ ٹیم سری لنکاکے دورے پر

شمشاد

لائبریرین
گو کہ سری لنکا دیوالیہ ہو چکا ہے لیکن کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے کہ پھر بھی زندہ ہے۔

آج کل پاکستان کی کرکٹ ٹیم سری لنکاکے دورےپر ہے۔ جہاں پر وہ دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہے۔ اور دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن میزبان ٹیم نے 222 اسکور بنائے اور اس کے سارے کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔

پاکستان نے اپنی اننگ کا آغاز کچھ اچھے انداز میں نہیں کیا۔ کہ 24 کے مجموعی اسکور پر اس کے دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 4، حسن علی اور یاسر شاہ نے 2، 2 اور نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کچھ اچھی نہیں رہی۔ وہ تو بھلا ہو بابر اعظم کا کہ وکٹ پر کھڑے ہیں۔ اور 95 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کا پہلی اننگ کا مجموعی اسکور 194 ہے جبکہ اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
اس وقت کھیل کے دوسرے دن کا چائے کا وقفہ ہے۔

پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کے لیے ابھی بھی 28 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 218 اسکور بنا سکی۔ سری لنکا کو اپنی پہلی اننگ میں صرف 4 اسکور کی برتری حاصل ہے۔

بابر اعظم کا انفرادی اسکور 119 رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستانی ٹیم218 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آج کی خاص بات بابر اعظم کی سنچری ہے۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ کاآغاز کیا۔ کھیل کےاختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا نے چائے کے وقفے تک اپنی دوسری اننگ میں 257 اسکور بنائے تھے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

محمد نواز کو 4 اور یاسر شاہ کو 3 وکٹیں ملیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 329 اسکور بنائے تھے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستانی ٹیم218 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آج کی خاص بات بابر اعظم کی سنچری ہے۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ کاآغاز کیا۔ کھیل کےاختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 اسکور بنائے تھے۔
بابر اعظم کی اننگ بہت اچھی رہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل میں سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 337 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اسطرح انہیں پاکستان پر 341 اسکور کی برتری حاصل ہو گئی۔

آج پھر امام الحق اور اظہر ناکام رہے اور بہت جلد پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ عبد اللہ شفیق 94 اور بابر اعظم 43 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 181 ہے۔

پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 162 اسکور کی ضرورت ہے جبکہ ان کے پاس 8 وکٹیں اور آج کا دن اور کل کا پورا دن باقی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 اسکور بنائے تھے۔

پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 121 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو۔ پاکستان پہلا ٹیسٹ میچ 4 وکٹوں سے جیت گیا۔

عبد اللہ شفیق کی شاندار اننگ۔ 160 اسکور ناٹ آؤٹ۔
 

عظیم

محفلین
مبارک ہو۔ ایک وقت میں تو تھوڑا سا ڈر پیدا ہوا تھا جب آج تین وکٹیں گر گئی تھیں ، لیکن نواز کھڑے رہے اور عبد اللہ شفیق نے تو واقعی بہت اچھی اننگ کھیلی ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم ،

آج پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا ہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک 51 اوورز کا کھیل ہوا ہے۔ اور سری لنکا نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے ہیں۔
 
Top