پاکستان کی نعمت کا اصلی شکر کیا ہے؟

x boy

محفلین
پاکستان جیسی نعمت کا اصل شکر انسانیت سے محبت ہے اور انسان آدم علیہ السلام سے شروع ہوا،
نہ رنگ نہ نسل نہ زبان نہ علاقہ ایک باؤنڈری انسانیت،،
سورۃ التین میں ہے کہ
لقد خلقناالانسان فی احسن تقویم
مفہوم:-
اللہ نے انسان کو اچھا اور درست بنایا ہے
یعنی انسان کو فوقیت دی ہے دوسرے مخلوق پر۔

لیکن انا کے چکر میں
ثم رددنہ اسفل سفلین
مفہوم :-
لیکن انسان نے اپنے اپ کو پستی میں ڈال دیا

سورۃ العصر میں ہے کہ
مفہوم ،،،
عصر کی قسم انسان نقصان میں ہے مگر وہ لوگ جو ایمان لاچکے، عمل بھی ایمان والا صالح، اور لوگوں کو بتائے بھی یہ ایمان اور عمل جس سے اللہ راضی ہوتا ہے جس کے کرنے کے لئے دنیا میں اتارا گیا یعنی حق کی دعوت دیتا ہے اور اس حق بات پر جتنی بھی مشکلات آئے اس پر صبر و تحمل کرتا ہے اور دل میں یہ گمان رکھتا ہے کہ جزا تو صرف اللہ کے پاس ہے

یہ ہے نعمت پاکستان اور شکر اللہ کا۔
 
Top