پاکستان کرکٹ ٹیم سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی

374707-pakistab-1436620444-899-640x480.jpg

دبئی: پاکستان سری لنکا سے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیت کر ایک روزہ میچ جیتنے والی ٹیموں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

آئی سی سی ریکارڈ کے مطابق ون ڈے میچز کی تاریخ میں آسٹریلیا 856 میچز میں سے 529 میں کامیابی حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان نے سری لنکا سے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیت کر بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی اور اس طرح پاکستان نے 844 میچز میں سے 447 ون ڈے مقابلے جیتے جس سے پاکستان کی کامیابی کا تناسب 54 فیصد سے زیا دہ ہے۔

بھارت نے 884ون ڈے میچز میں سے 446 اپنے نام کیے اور 392 میچز میں اسے شکست سے دوچار ہونا پڑا جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 731 مقابلوں میں 373 میچز اپنے نام کرکے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ سری لنکا 753 میچز میں سے 356 میں کامیابی حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر جب کہ جنوبی افریقا نے 537 میچز میں سے 332 میں کامیابی حاصل کی اور انگلینڈ نے 650 میں سے 312 میچز اپنے کیے ہیں
ماخذ
 
آخری تدوین:

تہذیب

محفلین
پاکستان نے اپنا چار سو ستترواں ایک روزہ میچ آج جیتا۔ اور انڈیا نے چار سو چھیالیس جیت رکھے ہیں ۔ اس لحاظ سے آج کے میچ کا نتیجہ کیا معنی رکھتا ہے جبکہ پاکستان تو پہلے ہی انتیس میچوں کی برتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے
 
ماہی احمد

لائبریرین
اتنا افسوس ہوا کہ میں آج کا میچ نہیں دیکھ سکی۔۔۔۔:unsure:
میاں جی نے بتایا کہ آپ کا فیورٹ پلیر سنچری بنا کر مین آف دی میچ رہا۔۔۔۔ رونا ہی آ گیا قسم سے۔۔۔۔:unsure:
 
ماہی احمد

لائبریرین
374707-pakistab-1436620444-899-640x480.jpg

دبئی: پاکستان سری لنکا سے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیت کر ایک روزہ میچ جیتنے والی ٹیموں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

آئی سی سی ریکارڈ کے مطابق ون ڈے میچز کی تاریخ میں آسٹریلیا 856 میچز میں سے 529 میں کامیابی حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان نے سری لنکا سے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیت کر بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی اور اس طرح پاکستان نے 844 میچز میں سے 477 ون ڈے مقابلے جیتے جس سے پاکستان کی کامیابی کا تناسب 54 فیصد سے زیا دہ ہے۔

بھارت نے 884ون ڈے میچز میں سے 446 اپنے نام کیے اور 392 میچز میں اسے شکست سے دوچار ہونا پڑا جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 731 مقابلوں میں 373 میچز اپنے نام کرکے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ سری لنکا 753 میچز میں سے 356 میں کامیابی حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر جب کہ جنوبی افریقا نے 537 میچز میں سے 332 میں کامیابی حاصل کی اور انگلینڈ نے 650 میں سے 312 میچز اپنے کیے ہیں
ماخذ
اس خوشی میں
:bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb:
:party::party::party::party::party::party::party::party::party::party::party::party::party:
:dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing:
 
پاکستان نے اپنا چار سو ستترواں ایک روزہ میچ آج جیتا۔ اور انڈیا نے چار سو چھیالیس جیت رکھے ہیں ۔ اس لحاظ سے آج کے میچ کا نتیجہ کیا معنی رکھتا ہے جبکہ پاکستان تو پہلے ہی انتیس میچوں کی برتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے
یہ 477 نہیں 447 ہو گا خبر میں ٹائپو ہے۔ جو کی کاپی پیسٹ ہو گیا ویسے حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں پرسنٹیج کو مد نظر نہیں رکھا گیا وگرنہ پاکستان کی پرسینٹیج پہلے ہی انڈیا سے بہتر ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
سوال یہ نہیں تھا یقینا آپ کو پتہ ہی ہو گا۔۔آپ موٹر سائکل نہیں جیت سکیں۔۔
اس میں چھپا سوال تھا اتنی لمبی نیند اور وہ بھی دن کو۔۔
کیونکہ یہاں رات کو سونے کا رواج نہیں۔ تراویح کے بعد ٹائم ہی کتنا بچتا ہے سحری تک کے لئیے؟
 
Top