پاکستان پریمیئر لیگ

سوکرنامہ

محفلین
کیا آپ پاکستان پریمیئر لیگ سے واقف ہیں؟
پاکستان میں دیگر ممالک کی طرح فٹ بال لیگ کھیلی جاتی ہے۔ پاکستان میں اول درجے کی فٹ بال لیگ کو پاکستان پریمیئر لیگ کہا جاتا ہے۔ اس لیگ میں 16 ٹیمیں شامل ہیں۔ اس وقت یہ لیگ جاری ہے۔ کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ کئی شہروں میں اس لیگ کے دلچسپ مقابلے دیکھے جا سکتے ہیں جن میں پاکستان کے صف اول کے کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان میں فٹ بال کا کھیل بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اگست کے مہینے میں پاک بھارت سیریز منعقد کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز انگلینڈ میں کھلی جائے گی۔


پاکستان پریمیئر لیگ تعارف


پاکستان پریمیئر لیگ 2011 پوائنٹس ٹیبل
 

سوکرنامہ

محفلین
پاکستان پریمیئر لیگ 2011 کے سلسلے میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پیپلز فٹ بال اسٹیڈیم کراچی میں حبیب بینک بمقابلہ کے ای ایس سی
صادق شہید اسٹیڈیم کوئٹہ میں پیل بمقابلہ افغان فٹ بال کلب

دونوں میچ شام پانچ شروع ہوں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سوکرنامہ، بہت شکریہ یہ معلومات فراہم کرنے کا۔ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کو فروغ ملے۔ یہ نہ صرف کرکٹ کی نسبت سستی گیم ہے بلکہ اس میں وقت بھی کم لگتا ہے۔ پاکستان میں سپورٹس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ لیکن یہ فٹ بال کی اتھارٹیز کی سیاست نے ہی اس کھیل کو کبھی آگے نہیں بڑھنے دیا۔ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں ایک وقت میں دو فٹ بال فیڈریشنز کام کرتی رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فیفا بار بار پاکستان کی رکنیت معطل کرتی آئی ہے۔
یہاں جرمنی سے فٹ بال کی حالیہ بڑی خبر یہ ہے کہ خواتین فٹ بال کے ورلڈ کپ کے فائنل میں جاپان نے امریکہ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ جاپان کو مبارکباد۔
 

سوکرنامہ

محفلین
جی نبیل بھائی آپ نے درست فرمایا۔ ہر جگہ سیاست کی وجہ سے تمام شعبوں کی طرح فٹ بال فیڈریشن میں بھی سیاست نے اس کھیل کو تباہ کر دیا۔ ابھی بھی صورت حال کچھ اچھی نہیں ہے لیکن امید پر دنیا قائم ہے۔ حال ہی میں پاکستان ورلڈ کپ کولیفائنگ راؤنڈ میں بنگلہ دیش جیسی ٹیم سے بری طرح ہارا۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان فٹ بال ٹیم کے لیے بھی غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ دیکھیں کب اس پر عمل ہوتا ہے۔ بہرحال آپ اگر اجازت دیں تو اس تھریڈ میں پاکستان پریمیئرلیگ کی اپ ڈیٹس شامل کی جاتی رہیں گی۔

یورپ میں تو لوگ فٹ بال کی دیوانے ہیں۔ کرکٹ کے مقابلے میں یہ کھیل ہزار گنا بہتر ہے۔ لیکن ہمارے ہاں لوگوں کو اس چیز کا احساس نہیں ہے۔
 

سوکرنامہ

محفلین
گزشتہ دن کھیلے گئے میچ کے نتائج:
پیل بمقابلہ افغان فٹ بال کلب.... میچ صفر صفر سے برابر
حبیب بینک نے کے ای ایس سی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی
 

سوکرنامہ

محفلین
آج کے میچ:
بلوچ فٹ بال کلب بمقابلہ پاکستان نیوی
صادق شہید اسٹیڈیم، کوئٹہ
وقت: ڈھائی بجے دوپہر

پاکستان پولیس بمقابلہ پاکستان ایئر فورس
صادق شہید اسٹیڈیم، کوئٹہ
شام پانچ بجے

کراچی پورٹ ٹرسٹ بمقابلہ پی ایم سی اتھلیٹکو
کے پی ٹی، بے نظیر اسپورٹس کمپلیکس، کراچی
شام پانچ بجے
 

شمشاد

لائبریرین
سوکر نامہ آپ بڑے شوق سے یہاں فٹبال کے متعلق خبریں شریک محفل کر سکتے ہیں۔ ہو سکے تو گاہے بگاہے تصاویر بھی لگا سکتے ہیں۔
 

سوکرنامہ

محفلین
پاکستان پریمیئر لیگ 2011 کے سلسلے میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے:

مسلم ایف سی بمقابلہ پاکستان آرمی
مقام: صدیق شہید اسٹیڈیم، کوئٹہ
وقت: پانچ بجے شام

حبیب بینک بمقابلہ واپڈ
مقام: پیپلز فٹ بال اسٹیڈیم، کراچی
وقت: پانچ بجے شام

پاکستان ایئر لائنز بمقابلہ کے آر ایل
مقام: کے پی ٹی، بے نظیر اسپورٹس کمپلیکس، کراچی
وقت: پانچ بجے شام
 

شمشاد

لائبریرین
سوکرنامہ (اپنا نام تو بتا دیں)، جو میچ ہو چکے ہیں ان کا نتیجہ بھی لکھتے جائیں تو اچھا رہے گا۔
 

سوکرنامہ

محفلین
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے نتائج:
بلوچ ایف سی اور نیوی کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوسرے میچ میں پولیس نے پی اے ایف کو ایک گول سے ہرا دیا ۔ میچ کا واحد گول متبادل کھلاڑی ظریف خان نے میچ کے 62 ویں منٹ میں کر کے پولیس کو فتح سے ہمکنار کیا۔
کراچی کے کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں کے پی ٹی اور پی ایم سی اتھلیٹیکو کے درمیان کھیلے گئے تیسرے میچ کا نتیجہ کے پی ٹی کے حق میں رہا۔ کے پی ٹی نے یہ میچ صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔
 

سوکرنامہ

محفلین
آپ کی دلچسپی کے لیے یہاں لیگ سسٹم کے بارے میں تھوڑا سا بتا دیتا ہوں۔ اس میں کوئی سیمی فائنل یا فائنل وغیرہ نہیں ہوتا۔
لیگ میں تمام میچ مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم چیمپیئن قرار پاتی ہے۔ اسی طرح ٹیبل کے آخر پر موجود دو یا تین ٹیموں کو تنزلی کے بعد دوسرے درجے کی لیگ کھیلنی پڑتی ہے۔ جب کہ دوسرے درجے کی لیگ میں سب سے اوپر رہنے والی ٹیمیں ترقی کے بعد اول درجے کی لیگ میں شامل ہو جاتی ہیں۔

مزید تفصیل: لیگ سسٹم
 

سوکرنامہ

محفلین
مقابلے میں حصہ لینے والے کلب، لیگ میں شامل تمام ٹیموں سے ہوم اور اوے کی بنیاد پر ایک ایک میچ کھیلتے ہیں۔ پاکستان پریمیئر لیگ میں سولہ ٹیمیں شامل ہیں اس طرح ہر ٹیم کو کل تیس میچ کھیلنے ہوں گے۔
 

سوکرنامہ

محفلین
پاکستان پریمیئر لیگ 2011 کے سلسلے میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے۔
پیل بمقابلہ پاکستان ایئر فورس
مقام: صدیق شہید اسٹیڈیم، کوئٹہ
وقت: ڈھائی بجے دوپہر

افغان ایف سی بمقابلہ پاکستان نیوی
مقام: صدیق شہید اسٹیڈیم، کوئٹہ
وقت: پانچ بجے شام

کے ای ایس سی بمقابلہ پی ایم سی اتھلیٹکو
مقام: پیپلز فٹ بال اسٹیڈیم، کراچی
وقت: پانچ بجے شام
 

سوکرنامہ

محفلین
پاکستان پریمیئر لیگ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے۔

نیشنل بینک بمقابلہ واپڈا
مقام: کے پی ٹی، بے نظیر اسپورٹس کمپلیکس، کراچی
وقت: پانچ بجے شام

بلوچ ایف سی بمقابلہ پاکستان آرمی
مقام: صدیق شہید اسٹیڈیم، کوئٹہ
وقت: پانچ بجے شام

حبیب بینک بمقابلہ کے آر ایل
مقام: پیپلز فٹ بال اسٹیدیم، کراچی
وقت: پانچ بجے شام
 
Top