پاکستان واپسی اورمیں

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم جاوید بھائی۔ سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ وہ منحوس آپ کو پکا پکا۔۔۔۔ نہیں کرا سکتا۔ اگر کرا سکتا ہوتا تو کرا چکا ہوتا۔ میرا خیال ہے کہ اس طرح وہ خود بھی پھنسے گا کہ وہ خود آپ کے معاملات سے اتنا لاپروا کیوں رہا

دوسرا جہاں تک پیسے کی بات ہے، جتنا آپ بڑھاتے جائیں گے، اتنا معاملہ بگڑتا جائے گا۔ چپ کرکے دو دن رک جائیں اس کے بعد پاکستان سے کسی طرح والدہ یا والد کی بیماری کا سرٹیفکیٹ فیکس کرا لیں۔ اس کے بعد چھٹی کے لئے اپلائی کریں۔ بیماری اشد نوعیت کی لکھی ہوئی ہو، تاکہ اسے کچھ شرم آئے

مزید مشورہ جات آپ کے جواب کے بعد
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

آپ سب دوستوں کے خلوص کابہت بہت شکریہ۔
بھائي قیصرانی(منصور)، اب تو چھٹی لگ چکی ہے اورانشاء اللہ تعالی میں جمعرات کو پاکستان جاؤں گا۔



والسلام
جاویداقبال
 

تیلے شاہ

محفلین
چلیں جی شکر ہے اللہ کا
مزے سے جائیں اور پاکستان کی گرمی انجوائے کریں
اور ہاں دریا یا نہر میں نہانا نہ بھولنا
 

دوست

محفلین
مبارکباد بھائی جی۔اللہ کریم کا کرم ہوگیا۔
فیصل آباد آنا ہوا تو مجھے یاد فرما لیجیے گا۔ :p
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

انشاء اللہ تیلے بھیا، نہرمیں نہاناتوایک گرمیوں کی بہت اچھی انجوامنٹ ہے۔
انشاء اللہ دوست (شاکر) بھائی، آپ اپناموبائل نمبر پی ایم کردیں اور وہ کوٹیشن کمپیوٹرکی کاکہاتھااسکاکیابنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:


والسلام
جاویداقبال
 

دوست

محفلین
جس کو کہا تھا وہ مجھ سے بھی سست ہے۔ کام ریکس سٹی فیصل آباد( مقامی کمپیوٹر مارکیٹ) میں کرتا ہے اور کمپیوٹر کا کام بھی نہیں کرسکتا اتنا سا۔ اکثر اس کا موبائل بند رہتا ہے۔اپنے پاس اتنا وقت نہیں کہ جاسکیں۔ :roll:
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

کوئی بات نہیں دوست(شاکر) بھائی، جب میں انشاء اللہ ملک آؤں گاتوپھردیکھ لیں گے(انشاء اللہ)


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد جاوید بھائی۔ جلدی سے اور خیریت سے جائیں اور آرام سے اور خیریت سے واپس آئیں :)
 
Top