پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی ختم!

arifkarim

معطل
پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے نگران ادارے نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے ملک میں یوٹیوب تک رسائی پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ حکم نامہ گوگل کی جانب سے اپنی اس مقبول ویڈیو سروس کا پاکستانی ورژن متعارف کروائے جانے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
گوگل کے پاکستان کے لیے یو ٹیوب ورژن کا یو آر ایل youtube.pk ہے۔
بی بی سی کے پاس دستیاب ایک دستاویز میں پی ٹی اے کے اعلیٰ اہلکار نے لکھا ہے کہ گوگل کی جانب سے پاکستان کا مقامی ورژن لانچ کیے جانے کے بعد یوٹیوب تک رسائی پر پابندی برقرار رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
160118103151_youtube_pk_640x360_youtube_nocredit.jpg

اسی دستاویز میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس مقامی ورژن میں توہین آمیز مواد تک رسائی ممکن نہیں اس لیے یوٹیوب تک عام رسائی کو ممکن بنایا جائے۔
پاکستان میں یو ٹیوب پر پابندی اکتوبر سنہ 2012 میں لگائی گئی تھی۔
اس پابندی کی وجہ اس سروس پر موجود پیغمبرِ اسلام کے بارے میں متنازع فلم ’انوسنس آف اسلام‘ بنی تھی۔
اس فلم کے خلاف پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور پاکستان میں ایسے مظاہروں میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ملک کے مختلف شہروں میں نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔
اس پابندی کے بعد ایک بار چند گھنٹے کے لیے پاکستان میں یو ٹیوب تک رسائی دی گئی مگر اس حوالے سے جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن اس وقت کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے دفتر نے فوری پر واپس لے لیا تھا۔
ماخذ
 

bilal260

محفلین
کیا اب بھی چل رہی ہے یو ٹیوب پاکستان میں کوئی پاکستان میں رہنے والا اس کی تصدیق کر دے میں ان دنوں دبئی میں ہوں۔
دعا کر دیں جاب مل جائے۔شکریہ۔
 

حسیب

محفلین
کیا اب بھی چل رہی ہے یو ٹیوب پاکستان میں کوئی پاکستان میں رہنے والا اس کی تصدیق کر دے میں ان دنوں دبئی میں ہوں۔
دعا کر دیں جاب مل جائے۔شکریہ۔
پچھلے تقریبا تین چار ماہ سے چل رہی ہے
بس آفیشل نوٹیفیکشن اب آیا ہے
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کتنے کا نقصان ہوا ہے
اب کیا حکومت پر کیس کرنے کا ارادہ ہے میری پہچان کی ایک وکیل ہے کسی زمانے میں ہم ساتھ پڑھتے تھے کہو تو بات کروں فیس کم کروا لیں گئے:laughing:
اب تو دوبارہ آن ہوگئی ہے ناں پہلے بتاتیں آپ
 
Top