پاکستان میں یوٹیوب تک رسائی گستاخانہ مواد کے بغیر ممکن

آیان احمد

محفلین
دوسال قبل انٹرنیٹ پر جب ایک گستاخانہ فلم چلائی گئی تو دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا، یوٹیوب نے گستاخانہ مواد ویب سائٹ سے ہٹانے سے انکار کردیا جس کی وجہ بہت سارے اسلامی ممالک سمیت پاکستان نے بھی یو ٹیوب پر پابندی عائد کردی۔اس پابندی کی وجہ سے توہین آمیز
مواد تو بند ہوگیا مگر طلبہ و طالبات اور تحقیق سے وابستہ افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ یوٹیوب ایک ڈیجیٹل لائبریری کی حیثیت رکھتی ہے۔
لیکن اب آپ یوٹیوب کی ویڈیوز نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ ڈاون لوڈ بھی کرسکتے ہیں ، گستاخانہ مواد کو اس ویب پہ بلاک کردیا گیا ہے۔ لنک یہ ہے :
http://www.vimow.com
 

وجی

لائبریرین
آپ لوگ یہ ویب سائیٹ بھی چیک کر لیجیئے گا یہ یوٹیوب نے پاکستان کے لیئے بنائی ہے ۔
www.ytpak.com
اس کے علاوہ اگر آپ اصلی یوٹیوب دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر یوٹیوب کھولیں مگر https کے ساتھ میری طرف تو یہ کھل رہی ہے ۔
 

حسیب

محفلین
آپ لوگ یہ ویب سائیٹ بھی چیک کر لیجیئے گا یہ یوٹیوب نے پاکستان کے لیئے بنائی ہے ۔
www.ytpak.com
اس کے علاوہ اگر آپ اصلی یوٹیوب دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر یوٹیوب کھولیں مگر https کے ساتھ میری طرف تو یہ کھل رہی ہے ۔
میرے پاس https سے بھی نہیں کھل رہی۔۔ کبھی کبھی فائر وال میں مسئلے کی وجہ سے کھل جاتی ہیں مگر ایسا شاذ و ناذر ہی ہوتا ہے

باقی آپ نے اوپر جو ایڈریس دیا وہ بھی ایسی ہی ایک سائٹ ہے جیسی پہلی پوسٹ میں دی گئی ہے
یوٹیوب نے خود نہیں بنائی
انہیں کیا ضرورت ہے بنانے کی
 
Top