پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

sobiaanum نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 16, 2020

  1. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    2,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    باقی شہروں کے بارے میں نہیں معلوم لیکن کراچی میں اب بہت کم لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ رمضان میں جو لوگوں نے شاپنگ کے نام پر بے احتیاطی کی ہے اس کا خمیازہ اب سب بھگتنا شروع ہو چکے ہیں۔

    کورونا کی وجہ سے پھیپھڑوں کو دائمی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انسان صحتیاب ہونے کے باوجود ساری زندگی معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

    Some patients who survive COVID-19 may suffer lasting lung damage
     
    • غمناک غمناک × 1
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    24,659
    سرکاری احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر وزیر صحت پنجاب نے لاہوریوں کو کسی اور دنیا کی مخلوق کہہ دیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    2,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    صرف لاہوری ہی نہیں یہاں کراچی میں بھی یہی سب چل رہا ہے۔ ابھی ہمارے ایک جاننے والوں میں کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد acute lung disease کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جو پڑھے لکھے اس بیماری کو مذاق سمجھ رہے تھے ان کی حالت دیکھ کر اب ڈرنا شروع ہوئے ہیں۔ چند دن کی عید کی خوشی منانے کی خاطر ہم نے اپنا بہت بڑا نقصان کر لیا ہے۔
     
    • غمناک غمناک × 1
  4. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    679
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
     
    • غمناک غمناک × 1
  5. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    24,659
  6. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    679
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    1,714
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    بیچارے نے بہت کرونا کے روحوں کو اندر جذب کرلیا تھا۔۔۔۔۔ تو۔۔۔۔۔ یہ تو ہوگا
     
    • غمناک غمناک × 1
  8. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    679
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
     
    • غمناک غمناک × 1
  9. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    24,659
  10. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    679
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
     
    • غمناک غمناک × 1
  11. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    679
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
     
    • غمناک غمناک × 1
  12. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    679
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
     
    • غمناک غمناک × 1
  13. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    24,659
    اتنی بری میڈیا رپورٹس کے باوجود پاکستانی عوام کی اکثریت کورونا وائرس کے حوالہ سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  14. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    24,659
    اب بوڑھوں اور بیمار افراد کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، وزیراعظم
    ویب ڈیسک پير 22 جون 2020
    [​IMG]
    سمجھ نہیں آیا لاڑکانہ میں سخت لاک ڈاؤن کرکے چھابڑی والوں کو کیوں بند کردیا گیا، عمران خان


    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب معمر اور بیمار افراد کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

    احساس پروگرام کے تحت تین بڑے اقدامات کے آغاز کی اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے عوام میں خیرات دینے کا بہت جذبہ ہے، لوگوں کوجب اعتمادہوجائےکہ انکادیاہواپیساٹھیک جگہ جارہاہےتووہ دل کھول کرعطیات دیتےہیں، شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کی مہم میں مجھے امیر لوگوں کی بجائے عام لوگوں نے زیادہ پیسے دیے، وزیراعظم ریلیف فنڈ میں بھی 50 فیصد پیسہ عام لوگوں نے دیا کیونکہ وہ آخرت پر اور اللہ پر ایمان رکھتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا، صوبے مجھ سے پوچھتے تو کبھی ایسا لاک ڈاؤن نہ ہونے دیتا، یہ فیصلہ کرتے ہوئے سوچنا چاہیے کہ لوگوں پر کیا اثر پڑے گا، جب تک یہ نہ سوچیں کہ دیہاڑی دار، غریب اور چھابڑی والے کا کیا بنے گا جن کا روزگار چھن جائے گا جو روز کماتا ہے تو بچے کھاتے ہیں، جب تک ان لوگوں کا نہ سوچیں پورا لاک ڈاؤن نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن ملک میں افراتفری سی مچ گئی، چین اور یورپ کو دیکھ کر سب نے کہا وبا پھیل گئی ہے اور ہم نے سخت لاک ڈاؤن کردیا، مجھ پر بڑی تنقید ہوئی لیکن شکر ہے میری بات سن لی گئی، میں نے دباؤ کا سامنا کرکے سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے جو لاک ڈاؤن کیا اس سے سروس سیکٹر تباہ ہوگیا، حالات سے نمٹنے اور کورونا سے بے روزگار ہونے والوں کے لیے ہم نے وزیراعظم ریلیف فنڈ شروع کیا، احساس پروگرام کے تحت کم وقت میں بہت شفاف طریقے سے پیسے بانٹے گئے جس سے لوگوں کو بہت ریلیف ملا، پیسے تقسیم کرنے لاڑکانہ کا دورہ کیا تو افسوس ہوا کہ متاثرہ افراد میں کوئی ترکھان ہے ، درزی ہے اور چھابڑی والا ہے، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ لاڑکانہ میں چھابڑی والوں کو کیوں بند کردیا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم نے کورونا سے پہلے ہی سڑکوں پر سونے والوں کیلیے پناہ گاہ اور لنگر کا اہتمام کیا، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک میں سخت ٹھنڈ میں لوگ سڑک پر سورہےہوتے ہیں، یہ معاشرے کے لیے بہت شرم ناک بات ہے، پارلیمنٹرینز اور وزرا سےکہتاہوں پناہ گاہوں میں جائیں اورلوگوں کیساتھ کھاناکھائیں اورحال پوچھیں، ہم پناہ گاہوں میں اضافہ کریں گے اور ملک کو اس سطح تک لے کر جائیں گے جس میں غریب طبقے کے لیےرحم اور احساس ہو۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے لیے چیلنج یہ ہے کہ کاروبار بھی کھلا رہے اور لوگوں کو احساس بھی دلائیں کہ ایس او پیز کے مطابق کام کرنا ہے، ہمارا اگلا مہینہ مشکل ہے جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، اب سب سے بڑا یہ کام کرنا ہے جن لوگوں کی جانوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے جن میں معمر اور بیمار افراد شامل ہیں مثلا زیابطیس، بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں والے افراد، ان کے لیے لاک ڈاؤن کرنا ہے، ان سے کہنا ہے کہ خاص احتیاط کریں، یہ ہمارا چیلنج ہے کہ ان لوگوں کو بچالیا تو کورونا کا وہ نقصان نہیں ہوگا جتنا دیگر ممالک میں ہوا ہے، اب سے اگلے ماہ میں اہم کام یہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں غریب طبقے کو اور ان لوگوں کو بچالیں جنہیں کورونا سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ ڈونرز کو ایک ایک روپیہ بتائیں گے کہ ان کا عطیہ کہاں جارہا ہے، پیسے لینے والوں کی فہرستیں شائع کریں گے، پوری شفافیت قائم کریں گے، احساس پروگرام میں کوئی سیاسی مقاصد نہیں، نادرا کے ڈیٹا سے مستحقین کی ساری معلومات لی جاتی ہیں۔
     
  15. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    679
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
     
    • غمناک غمناک × 1
  16. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    24,659
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دس کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار
     
  17. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    24,659
    وائرس کیوں پھیل رہا ہے؟
     
  18. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    679
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    حکومت ٹیسٹ کیوں کم کر رہی ہے؟

     
    • غمناک غمناک × 1
  19. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    679
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    حکومت پاکستان کورونا کو پاکستان میں سے ختم کرنے کے لئے ٹیسٹوں کی تعداد کم کرتی جا رہی ہے. اور جیسے ہی ٹیسٹوں کی تعداد صفر(٠) ہو جائے گی کورونا پاکستان سے ختم ہو جائے گا
     
    • غمناک غمناک × 1
  20. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    679
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ویسے تو حکومت ٥٠،٠٠٠ تک ٹیسٹنگ کرنے کی استطاعت بتاتی ہے لیکن کر ٢١،٠٠٠ رہی ہے
     
    • غمناک غمناک × 1

اس صفحے کی تشہیر