پاکستان میں وکی پیڈیا بلاک

سید عاطف علی

لائبریرین
کئی جگہ سے پاکستان میں پی ٹی اے کی طرف سے وکی پیڈیا کو بلاک کرنے کی خبریں مل رہی ہیں ۔

اس کے کیا اسباب اور کیا مضمرات ہو سکتے ہیں ؟ اور آیا یہ ہوا بھی ہے یا نہیں ؟
 

جاسم محمد

محفلین
کئی جگہ سے پاکستان میں پی ٹی اے کی طرف سے وکی پیڈیا کو بلاک کرنے کی خبریں مل رہی ہیں ۔

اس کے کیا اسباب اور کیا مضمرات ہو سکتے ہیں ؟ اور آیا یہ ہوا بھی ہے یا نہیں ؟
پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے بلاک کیا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جب کہیں فائرنگ اور کوئی کرائم ہوتے ہیں تو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری بند ہو جاتی ہے ۔
کئی سال تک یو ٹیوب بھی ماضی میں بند رہ چکی ہے ۔
دو تین روز قبل کراچی میں گھر کی ایک گم شدہ سم کارڈ کے غلط استعمال کی شکایتی رپورٹ سائبر کرائم میں آنلائن درج کروائی تو جواب آیا کہ اب متعلقہ ڈاکیومنٹ لے کر ایف آئی اے کے دفتر تشریف لے آئیں ۔
ایک دو ہفتے قبل گھر والوں نے ایک گراسری مال سے دودھ خریدا تو پیکیج کے اندر ڈبل ڈبل ایکسپائری تاریخیں درج نکلیں اور اندر کے ڈبوں پر مختلف تاریخیں موجود ۔ فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دی دودھ کمپنی کو اطلاع دی لیکن کہیں سے بھی کچھ بھی جواب نہ دارد ۔
یہ کیا ہو رہا ہے آخر ؟؟؟ کیا پاکستان اتنا لا وارث ہو گیا ہے ؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
تمام پاکستانی مسلمانوں کو مبارک ہو۔
وزیر اعظم نے وکی پیڈیا کی بحالی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ خبر ۔ اے آر وائی
یہ ہوئی نا بات۔ کنفرم ہو گیا۔ کھل گئی ہے وکی پیڈیا۔
جنرل باجوہ عرف نیوٹرل کا وکی پیڈیا پیج تحریف کرنے کے بعد وکی پیڈیا کھولنے کا کیا فائدہ؟ باجوہ کے پیج سے یہ والا حصہ حذف کیا جا چکا ہے۔ اپنی مرضی کی تاریخ کب تک لکھیں گے؟

 
Top