پاکستان میں مسلمان ہونا مشکل؟

پاکستان میں مسلمان ہونا مشکل ہوگیا ہے۔ جو ملک مسلمانوں کے لیے بنا تھا اس میں کسی غیر مسلم کا اسلام قبول کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے نہ ہی یہاں مسلمان کو تحفظ حاصل ہے۔ حالیہ مثال آمنہ تارڑ کی ہے جسے اس کی کافر ماں باسانی ملک سے فرار کرانے میں کامیاب ہوگئی اور مسلم باپ اسپتال جاپہنچا۔
ایک اور مثال فریال بی بی کی ہے جس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور ایک مسلمان سے شادی کی مگر میڈیا اور طاقتور طبقہ نے اس کے شوہر پر اغواکا مقدمہ دائرکردیا۔ اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں کہ فریال بی بی پر دباو ڈالنے کے لیے کون کون لوگ عدالت میں ارہے ہیں۔
میڈیا قسم قسم کے سوالات اٹھارہا ہے جس میں بی بی سی اور جیو اگے ہے۔ وسعت اللہ خان اور حسن مجتبی کے عجیب و غریب بلاگ پڑھنے کومل رہے ہیں۔ بالخصوص حسن مجتبٰی نے جو لکھا تھا وہ بلاگ شاید بی بی سے ہٹادیا لگتا تھا کہ دھت حالت میں لکھا ہے
غرض ہر کوئی فریال بی بی کو دوبارہ رنکل کماری بنانے پر تلا ہوا ہے۔
اور کیوں نہ ہو۔ ایم کیو ایم کے خواتین کے جلسے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی خواتین کترینہ کیف سے کم تو نہیں ہیں۔
پھر اللہ کا عذاب جب زلزلے سیلاب اور خوف کی صورت میں اتا ہے تو شکایت کیوں؟
 
دوست

محفلین
اعدادوشمار سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سندھ کے ہندو تیزی سے بھارت نقل مکانی کر رہے ہیں وجہ مُسلوں کی چیرہ دستیاں ہیں۔
یہ بھی ثابت شدہ ہے کہ ہندوؤں کے لیے کوئی 'ہندو میرج ایکٹ' جیسی چیز نہیں ہے، یعنی ان کی شادی ہو جائے تو کوئی قانونی ثبوت نہیں۔
یہ بھی ثابت شدہ ہے کہ اس ہندو بی بی کا بیان دلوانے کے لیے ہر بار کلاشنکوف بردار پہنچے ہیں۔
اور اس کے گھر والے جو کُرلا رہے ہیں، کوئی وجہ تو ہو گی سائیں۔ تو عدالت میں ہے، عدالت کو فیصلہ کرنے دو۔
 
مسلوں کوئی اچھا لقب نہیں ہے
پاکستان بننے کے ساتھ ہی ہندو ایک بڑی تعداد میں ہندوستان ہجرت کرگئے تھے وجہ یہ تھی کہ برہمن ہندو نے سندھی مسلم کو تقریبا غلام بنا رکھاتھا۔
مسئلہ یہی ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے اور بی بی سی اور مغرب زدہ میڈیا بے پر کی ہر روز اڑارہے ہیں۔
گھر والے ہر اس لڑکی کےچھلبلاتے ہیں جس نے انکی اجازت کے بغیر شادی کرلی ہو۔ یہاں تو معاملہ تبدیلی مذہب کا ہے۔
ہندو بھگوان داس چیف جسٹس رہ چکے ہیں میں نہیں مانتا کہ ہندو کی شادی کی کوئی قانونی حثیت نہیں وگرنہ تو بھگوان داس ازخود نوٹس لیتے۔ باقی اللہ کو معلوم
 
اللہ کا شکر ہے کہ تینوں مسلم لڑکیاں پیا دیس سدھاریں
کتنی خوش قسمت ہیں کہ شوہر بھی ملا اور اسلام بھی ۔ دین بھی دنیا بھی۔ الحمدللہ
 
میر انیس

لائبریرین
پاکستان میں مسلمان ہونا مشکل ہوگیا ہے۔ جو ملک مسلمانوں کے لیے بنا تھا اس میں کسی غیر مسلم کا اسلام قبول کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے نہ ہی یہاں مسلمان کو تحفظ حاصل ہے۔ حالیہ مثال آمنہ تارڑ کی ہے جسے اس کی کافر ماں باسانی ملک سے فرار کرانے میں کامیاب ہوگئی اور مسلم باپ اسپتال جاپہنچا۔
ایک اور مثال فریال بی بی کی ہے جس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور ایک مسلمان سے شادی کی مگر میڈیا اور طاقتور طبقہ نے اس کے شوہر پر اغواکا مقدمہ دائرکردیا۔ اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں کہ فریال بی بی پر دباو ڈالنے کے لیے کون کون لوگ عدالت میں ارہے ہیں۔
میڈیا قسم قسم کے سوالات اٹھارہا ہے جس میں بی بی سی اور جیو اگے ہے۔ وسعت اللہ خان اور حسن مجتبی کے عجیب و غریب بلاگ پڑھنے کومل رہے ہیں۔ بالخصوص حسن مجتبٰی نے جو لکھا تھا وہ بلاگ شاید بی بی سے ہٹادیا لگتا تھا کہ دھت حالت میں لکھا ہے
آپ نے یہ تو بجا فرمایا کہ پاکستان میں مسلمان ہونا بہت مشکل ہے پر آپ تو صرف نو مسلموں کی بات کر رہے ہیں پرمیں تو ان جدی پشتی مسلمانوں کی بات بھی کر رہا ہوں جو پیدا تو مسلمان ہوئے پر ان پر مخالف فرقہ ہونے کی وجہ سے کفر کا فتوٰی لگا دیا گیا اور واجب القتل قرار دے کر بے دریغ قتل کیا جارہا ہے۔ ان نو مسلم خواتین کے ساتھ تو انصاف ہوگیا پر سانحہ چلاس کوہستان ، کراچی ، گلگت بلتستان اور کوئٹہ کے ان مسلمانوں کے ساتھ انصاف کون کرے گا۔ میں مانتا ہوں اسلام کے خلاف بہت سی سازشیں ہورہی ہیں۔ ہمارے ملک میں سیکیولر سوچ رکھنے والے حاوی ہوتے جارہے ہیں پر انکو مواقع کون فراہم کروارہا ہے یہی دین کے نام نہاد ٹھیکے دار نا یا پھر جماعت اسلامی جیسی جماعتیں جو ویسے تو صرف ایک یا دو لوگوں کے ساتھ اگر ظلم ہو تو نعرے اور دھرنے پر اترے ہوتے ہیں پر اگر ہزاروں کا خون بہادیا جائے تو چونکہ اس سے کوئی سیاسی فائدہ نہیں اٹھ سکے گا تو خاموش رہتی ہیں ۔ میں مانتا ہوں یہ تینوںنو مسلم بہنیں اب ہماری عزت ہیں اور میں یہ بھی مانتا ہوں کہ عافیہ صدیقی کی قید بھی کوئی غیرت مند بھائی برداشت نہیں کرسکتا پر کیا عافیہ صدیقی فریال وغیرہ اور چلاس گلگت بلتستان کی بہنوں میں کوئی فرق ہے۔ یا ظلم صرف وہی ہوتا ہے جو ایک غیر مسلم مثال کے طور پر امریکہ یا ہندوستان کسی مسلمان پر ڈھاتا ہے پر وہ ظلم نہیں ہوتا جو کوئی مسلمان کسی مسلمان پر ڈھاتا ہے۔
 
انیس یہ الگ موضوع ہے

ویسے میاں مٹھو نے بڑا کام کیا ہے۔ مجھے تو یہ علم نہیں تھا کہ سندھ میں ایسے ایسے بہادر لوگ بھی پڑے ہیں۔ ویسے اپس کی بات ہے سندھ کے لوگوں نے اسلام کی بہت خدمت کی ہے۔ لطف کے اس لمحے میں نعرہ مارنے دیں کہ میاں مٹھو زندہ باد۔ اسلام زندہ باد
 
پر موضوع یہی تو ہے کہ پاکستان میں مسلمان ہونا مشکل۔ اور میں نے جن لوگوں کی طرف اشارہ کیا وہ بھی تو پاکستان میں کسی کو مسلمان رہنے نہیں دے رہے اپنے فتووں سے سب کو کافر بنا رہے ہیں ۔ اور اگر بات صرف اور صرف یہ ہورہی تھی کہ 3 ہندو خواتین نے اسلام قبول کیا تھا اور ہمارا میڈیا اور بعض لوگ اس سلسلے میں ان کی راہ میں روڑے اٹکارہے تھے تو ہمت صاحب آپ بھی پر موضوع پر ہی رہتے یہ ایم کیو ایم کا خواتین کا جلسہ کہاں سے بیچ میں آگیا۔
غرض ہر کوئی فریال بی بی کو دوبارہ رنکل کماری بنانے پر تلا ہوا ہے۔
اور کیوں نہ ہو۔ ایم کیو ایم کے خواتین کے جلسے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی خواتین کترینہ کیف سے کم تو نہیں ہیں۔
پھر اللہ کا عذاب جب زلزلے سیلاب اور خوف کی صورت میں اتا ہے تو شکایت کیوں؟
اب دیکھیں یہاں بھی تو آپ غلط کہ گئے اگر ایم کیو ایم کے جلسے سے پہلے آپ پنجاب کے اسکولوں اور کالجوں میں ہونے والے سالانہ پروگراموں میں ثقافت کے نام پر جو ہورہا ہے وہ دیکھ لیں تو شاید اس جلسے کو بھول جائیں ۔ دوسرے اس جلسے کے بعد یا پہلے کراچی میں کونسا سیلاب یا زلزلہ آگیا جو کراچی والوں کو عذاب کا مستحق قرار دیا جائے ہاں خواتین کا سیلاب ضرور تھا جو عمران خان کے سونامی اور مشرف کے زلزلے کو بہا کر لے گیا۔
 
زبردستی مسلمان کرکے شادی کرنے کا پروپیگنڈہ کرنے والوں شرمندہ ہوگئے ہیں۔ درست ہے کہ جھوٹوں کا منہ کالا
ادھر پاکستان میں غیرمسلم کا دائرہ اسلام میں انا مشکل ہوگیا ہے۔ ہندو جو اپنے مذہب سے بیزار ہیں جب کسی بھی سہارے سے مسلمان ہوجاتے ہیں تو ان کی زندگی مشکل بنادی جاتی ہے دوسری طرف دئبی میں 30 ہندو دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے
 
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا ۔۔۔ ۔
آپ مسلمان کو رو رہے ہیں ۔۔۔ کمال ہے ! :notworthy:
درست ہے مغرب میں بلکہ غیر مسلم معاشرے میں ادمی انسان کیسے رہ سکتا ہے۔ اس صورت میں مغربی معاشرے میں رہ جانےوالے مسلمانوں کو ایک مہم چلانی چاہیے کہ وہاں کا ادمی انسان یعنی مسلمان ہوجاوے۔
 
ظفری

لائبریرین
درست ہے مغرب میں بلکہ غیر مسلم معاشرے میں ادمی انسان کیسے رہ سکتا ہے۔ اس صورت میں مغربی معاشرے میں رہ جانےوالے مسلمانوں کو ایک مہم چلانی چاہیے کہ وہاں کا ادمی انسان یعنی مسلمان ہوجاوے۔
پہلے اپنے ملک میں تو مسلمانوں کے تحفظ تو یقینی بنائیں ۔ جس کو ایشو بناکر آپ نے یہ ٹاپک شروع کیا ہے یعنی خود ہی ایک ٹاپک شروع کیا اور اعتراض کیا کہ یہاں کسی کا اپنے مذہب سے اسلام میں داخل ہونا ، عذاب ہوگیا ہے اور پھر ساتھ ساتھ مسلمانوں کو بھی جو پاکستان میں بستے ہیں ان کو بھی لتاڑ دیا ۔ پھر موصوف یو ٹرن لیکر مغرب کی طرف رجوع ہوگئے ۔ ارے بھائی اپنے کسی موقف پر ڈٹے تو رہا کرو ۔ کہیں تم عزیزامین کے بھائی تو نہیں ہو۔۔۔ :lol:
اور ہاں مغرب کو چھوڑیں اس کی فکر کرنے والے یہاں بہت موجود ہیں ۔
 
:dancing:
چلیے چھوڑیں
بہت دنوں کے بعد پاکستان سے ایک اچھی خبر ہے کہ نو مسلم خواتین نے اپنے اسلام پر قائم رہنے کا عزم کیا ہے الحمدللہ۔ اس خوشی کی موقع پر مبارک باد قبول ہو۔
 
اسلامی سندھ کے صوبائی امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں نو مسلم خواتین کی جانب سے دیے گئے بیان کے نتیجے میں اسلام کا بول بالاہوا جس پر ہم نو مسلم خواتین کی جرأت اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں،نو مسلم خواتین نے ریاستی جبر،این جی اوز ،قوم پرست جماعتوں اور سیکولر لابی ،میڈیا کی زبردست جھوٹی مہم کیخلاف ثابت قدم رہ کر جرأت اور ہمت کا نیا باب رقم کیا ہے۔(جسارت)
 
ساجد

محفلین
درست ہے مغرب میں بلکہ غیر مسلم معاشرے میں ادمی انسان کیسے رہ سکتا ہے۔ اس صورت میں مغربی معاشرے میں رہ جانےوالے مسلمانوں کو ایک مہم چلانی چاہیے کہ وہاں کا ادمی انسان یعنی مسلمان ہوجاوے۔
ہمت علی بھیا، آپ سے ایسی توقع نہیں تھی۔ آئندہ محتاط رہیں۔ تنقید مثبت الفاظ میں بھی کی جا سکتی ہے اور اس حق سے آپ کو محفل پہ کبھی محروم کیا گیا ہے نہ کیا جائے گا ۔آپ سعودیہ میں تشریف لانے سے پہلے کوریا میں مقیم رہے ہیں۔ وہ بھی غیر مسلم معاشرہ ہے ؛ بحمد للہ آپ کی انسانیت ذرہ برابر بھی متاثر نہیں ہوئی:)۔
 
بیٹا محروم کردو ۔ اب میں تو نہیں منع کروںگا۔میں تو خود اپنی کئی پوسٹز حذف کرنا چاہتا ہوں
مگر یہ درست ہے کہ انسانیت کا درست حق صرف مسلم ہی ادا کرتا ہے۔ اگر وہ مسلم ہے
 
بیٹے میں یہاں کسی کی توقعات پر پورا اترنےکےلیے نہیں اتا۔ اپ بھی محتاط رہیں
 
شمشاد

لائبریرین
بیٹا محروم کردو ۔ اب میں تو نہیں منع کروںگا۔میں تو خود اپنی کئی پوسٹز حذف کرنا چاہتا ہوں
مگر یہ درست ہے کہ انسانیت کا درست حق صرف مسلم ہی ادا کرتا ہے۔ اگر وہ مسلم ہے

آپ اپنی کئی پوسٹز حذف کیوں کروانا چاہتے ہیں؟
 
Top