پاکستان میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 21 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے کہاہے کہ ملک میں براڈ بینڈ کنکشنز کی تعداد 21 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو اگست 2012ء کے مطابق 21 لاکھ 78 ہزار 833 ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اگست 2012ء کے مہینے میں 39 ہزار 657 نئے براڈ بینڈ صارفین کے اضافے کے ساتھ کل تعداد 2.18 ملین تک پہنچ گئی۔
ڈی ایس ایل اب بھی براڈ بینڈ مارکیٹ میں سرفہرست ٹیکنالوجی ہے، جس کے 8 لاکھ 96 ہزار 352 صارفین ہیں جبکہ ای وی ڈی او 6 لاکھ 37 ہزار 782 صارفین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اگست کے اختتام پر وائی میکس آپریٹرز کے پاس 5 لاکھ 97 ہزار 618 صارفین تھے۔
اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ای وی ڈی او اگست 2012ء میں سب سے زیادہ فروخت ہوئی، یعنی حالیہ کچھ عرصے سے قائم یہ رحجان مذکورہ مہینے میں بھی برقرار رہا۔
مزید تفصیلات نیچے گرافس میں موجود ہیں:
بشکریہ:پروپاکستانی
 
Top