پاکستان میں انقلاب کیسے۔ ۔ ۔۔؟

dxbgraphics

محفلین
میرا ڈاکٹر صاحب سے اختلاف اپنی جگہ۔
لیکن انہوں نے جن مسائل کی طرف اشارہ کیا ہے سو فیصد درست ہے۔
خاص طور پر خارجہ پالیسوں کے بارے میں اور دہشت گردی کہاں سے آتی ہے اس کے حوالے سے۔ واقعی پاکستانی لیڈروں کو باہر سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسیوں کے بارے میں کوئی بات ہی نہیں ہوتی۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
اس خوبصورت اور پر مغز گفتگو کی شئرنگ پر محمود بھائی میں آپکو مبارکباد پیش کرتا ہوں ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب سے بعض مسائل میں اختلاف کے باوجود اس میں کوئی شک نہیں کے اس وقت عالم اسلام میں امت مسلمہ کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کی نشاندہی اور پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ انکے حل پر ڈاکٹر صاحب جیسی نباض اور ہمہ جہت شخصیت مشکل سے ملتی ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ اس پروگرام کو غور اور غیر جانبداری سے دیکھنے والا ہر شخص یہی پکارے گا کے اس وقت پاکستان میں انقلاب کی اس سے بہترین صورت شاید ہی ملے جو کہ ڈاکٹر صاحب نے بیان کی کہ پورا معاشرہ پر امن جدو جہد کے ذریعے نیک نیتی سے اٹھ کھڑا ہو اور ہر طبقہ فکر سے انٹلیکچؤلز لیڈ کرتے ہوئے نکلیں جیسے اگر بعض معاملات میں آئین رکاوٹ بنتا ہے تو آئینی ماہرہن کی ایک ایسی جماعت ہو جو کے آئین سے چن چن کر ایسی تمام شقوں کا قلع قمع کرے جو کہ پاکستان کی عوام کی ترقی میں رکاوٹ ہیں اسی مثال سے دیگر تمام محکموں اور طبقہ جات پر انقلاب وارد ہو ۔ ۔ ۔
 
arifkarim

معطل
پاکستان کی تخلیق کا “انقلاب“ کا انجام آپ سب کے سامنے ہے۔ اب کیا نئے انقلاب کی ضرورت باقی ہے؟
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بھائی عارف کریم، آپ نےلکھاکہ پاکستان کی تخلیق کاانقلاب کاانجام آپ کےسامنےہے۔ میرےخیال میں آپ جذبات میں بہت بہہ جاتےہیں اسی لیےایسی مایوسی کی باتیں کرتےہیں۔ بات یہ ہےکہ اللہ تعالی نےہم کوملک تودےدیااب ہم نےاس کواس حال میں پہنچایاہےتوانشاء ا للہ تعالی اللہ تعالی ہم کواس مصیبت سےبھی باہرنکالنےمیں مدددےگالیکن صورت صرف یہ ہےکہ ہم بھی خلوص نیت سےاس پرکام کریں۔

والسلام
جاویداقبال
 
ابن جمال

محفلین
اس خوبصورت اور پر مغز گفتگو کی شئرنگ پر محمود بھائی میں آپکو مبارکباد پیش کرتا ہوں ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب سے بعض مسائل میں اختلاف کے باوجود اس میں کوئی شک نہیں کے اس وقت عالم اسلام میں امت مسلمہ کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کی نشاندہی اور پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ انکے حل پر ڈاکٹر صاحب جیسی نباض اور ہمہ جہت شخصیت مشکل سے ملتی ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ اس پروگرام کو غور اور غیر جانبداری سے دیکھنے والا ہر شخص یہی پکارے گا کے اس وقت پاکستان میں انقلاب کی اس سے بہترین صورت شاید ہی ملے جو کہ ڈاکٹر صاحب نے بیان کی کہ پورا معاشرہ پر امن جدو جہد کے ذریعے نیک نیتی سے اٹھ کھڑا ہو اور ہر طبقہ فکر سے انٹلیکچؤلز لیڈ کرتے ہوئے نکلیں جیسے اگر بعض معاملات میں آئین رکاوٹ بنتا ہے تو آئینی ماہرہن کی ایک ایسی جماعت ہو جو کے آئین سے چن چن کر ایسی تمام شقوں کا قلع قمع کرے جو کہ پاکستان کی عوام کی ترقی میں رکاوٹ ہیں اسی مثال سے دیگر تمام محکموں اور طبقہ جات پر انقلاب وارد ہو ۔ ۔ ۔
چاہ آسان نباہ مشکل
 
Top